تبادلۂ خیال سانچہ:خبروں میں

صفحہ اول پر آنے کی وجہ سے یہ سانچہ محفوظ ہو گیا ہے۔ اس لیے جو اصحاب نئی خبر لگانا چاہیں، براہ مہربانی اس تبادلہ خیال کے صفحہ پر ڈال دیں تاکہ کوئی منتظم اس کو مذکورہ صفحہ پر ڈال سکے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:31, 5 مئی 2013 (م ع و)

پشاور میں 130 شہید ہوئے ہیں اپڈیٹ کریے- محمد مجیب

تاريخ لکھنے میں بہتری ترمیم

مثال :

اس صفحے پر ایک اہم کمی اس بات کی ہے کہ سطر کے شروع میں تاریخ کے ساتھ سال نہيں لکھا ہوتا ۔ کیوں کہ اگر جب یہ صفحہ ایک سال یا دو سال پرانا ہو گا تو خبر کس سال کی ہے یہ جاننے میں مغالطہ ہو سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ ایک مشورہ یہ ہے کہ تاریخ کے صفحات اردو وکی پیڈیا پر بنے ہوئے ہیں تو ہر ایک خبر تاریخ بہ تاریخ لگاتے ہوئۓ اس کا لنک بنا دیا جائے متعلقہ تاریخ کے صفحے کے ساتھ ۔ جیسے کہ


معذرت کے اتنے دنوں بعد اس تبادلہ خیال پر نظر پڑی،

صفحہ اول پر خبریں صرف حالیہ واقعات کی ہوتی ہیں۔ جو ایک خبر شامل ہوتی ہے تو آخری خبر (بلحاظ تاریخ) نکال دی جاتی ہے۔ اب سے پہلے تاریخ دینے کا رواج رہا ہے اردو ویکی پر، مگر مسئلہ یہ ہے کہ حالیہ واقعات پر مضمون نا ہونے کی وجہ سے خبریں جلد شامل نا کی جا سکتیں تھیں جس وجہ سے فروری 2015 میں بھی جولائی 2014 کی خبریں صفحہ اول پر تھیں۔ اب ایک کوشش تویہ ہوتی ہے کہ خبریں جلد از تبدیل ہوں۔ اور تاریخ نا دینے کی وجہ بھی یہی ہے کہ صفحہ اول پر کئی ماہ پہلے کی تاریخ ڈالنے سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔تازہ خبریں ہونے کی وجہ سے سن (سال) کا اطہار مناسب نہیں کہ ہر خبر کے ساتھ 2015 لکھا جائے۔ جب قاری مضمون پر جائے گا تو وہاں پر ماہ و سال اور دن کے صفحات کا ربط ہو گا، اور زمروں کے ذریعہ بھی وہ متعلقہ صفحات کو دیکھ سکتا ہے۔ آپ کی تجاویز کا شکریہ! 2016 سے صفحہ اول میں نئی تبدیلیاں ہونگی تو اس پر بھی توجہ دی جائے گی۔«  عبید رضا » 06:06, 28 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

اپڈیٹ کریں!! ترمیم

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، کرکٹ سیریز ختم ہوگئی ہے۔ کوئی منتظم اسے ہٹادیں۔ حسیب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:25، 14 نومبر 2018ء (م ع و)

@Obaid Raza اور Tahir mq: اپڈیٹ کردیں۔ حسیب احمد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:49، 15 نومبر 2018ء (م ع و)

درخواست برائے ترمیم کاری - 25 جنوری 2023 ترمیم

مجھے اس صفحے پر ترمیم کا اختیار چاہیے ۔ شکریہ _ نور جی __☺_ 11:41، 25 جنوری 2023ء (م ع و)

نور جی، معذرت۔ اس صفحے پر صرف منتظمین ہی ترمیم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کچھ تجویز کرنا چاہتے ہیں جیسے حالیہ وفیات یاسرخیاں، براہ مہربانی وپ:خ م/ا پر جائیں اور تجویز پیش کریں۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:52، 14 فروری 2023ء (م ع و)

التماس ترمیم

بھائی @Obaid Raza، امید کرتا ہوں خیر و عافیت سے ہوں گے۔ سانچے میں حالیہ وفیات میں تعارفی کلمات کے سلسلے میں اپنی رائے رکھنا چاہتا ہوں۔ میں نے اس صفحے کو ہر وقت اپڈیٹ رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری صفحات، ماڈیول، سانچے، آلات وغیرہ پر کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ خدا کا فضل ہے کہ جب سے میں نے اس جانب توجہ دی ہے صفحہ اول کا یہ حصہ آؤٹ۔ڈیٹڈ نہیں رہا۔ حالیہ وفیات کے حصے میں میرا خیال ہے مضمون کے نام پر کلک کرتے ہی ایک قاری کو معلوم ہوگا کہ یہ شخصیت کون تھی اور اس لیے تعارفی کلمات استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی یہی معمول ہے، صرف صفحہ لنک کردیا جاتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں انگریزی والوں کی اندھی تقلید کرلینی چاہیے لیکن اس معاملے میں ہمیں کچھ سوچنا چاہیے۔ جب ربط موجود ہے اور پڑھنے والا اس پر کلک کرکے جان ہی جائے گا کہ یہ کون ہے تو میرا خیال ہے کہ اس طرح کے تعارفی کلمات ہمیں ترک کردینے چاہیے۔ آپ کیا فرماتے ہیں اس پر؟ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:00، 14 فروری 2023ء (م ع و)

درخواست برائے ترمیم کاری ترمیم

مجھے اس صفحہ پر اور کیا آپ جانتے ہیں والے صفحہ پر ترامیم کا اختیار دیا جائے ۔ تاکہ ان دونوں صفحات کو اپڈیٹ رکھا جائے۔ شکریہ _ فہد سعید __☺_ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:09، 16 فروری 2023ء (م ع و)

معذرت۔ یہ دونوں سانچے انتہائی حساس ہیں۔ کسی غیر منتظم یا غیر تجربہ کار صارف کو اپنی درخواستیں مناسب جگہ پر دینی چاہیے۔ کیا آپ جانتے ہیں کا نظام ابھی تک یہاں پر جاری نہ ہو سکا اور جب ہو گا تب کا تب دیکھیں گے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 15:40، 1 مارچ 2023ء (م ع و)
عافیؔ - کافی عرصہ ہو گیا ہے کیا آپ جانتے ہیں والے سیکشن کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا میں کچھ تجاویز بھی دی تھیں۔ اس سیکسشن کو اپڈیٹ کیا جائے۔

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:43، 1 مارچ 2023ء (م ع و)

واپس "خبروں میں" پر