• حیدر صاحب ذرا خربزہ دیکھیۓ گا ، قسمہ کو شعبہ کرنے پر لائن ہی غائب ہوجاتی ہے۔ شعبہ (division) پودوں میں قسمہ (phylum) کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔
  • حیوانیات میں مملکہ (kingdom) کے بعد قسمہ (phylum) آتا ہے ---- مثلا مرجان ، جو کہ ایک حیوان ہے
  • نباتیات میں مملکہ (kingdom) کے بعد شعبہ (division) آتا ہے ---- مثلا خربوزہ ، جو کہ ایک پودہ ہے

افراز

اس کی وجہ یہ ہے کہ سانچے میں شعبہ کے نام سے کوئی متغیر موجود ہی نہیں۔ میں نے division کیلیے تقسیم کا لفظ استعمال کیا ہے۔ مزید تفصیل کیلیے Template talk:خاعت میں division تلاش کر کے دیکھیے۔

کیا خیال ہے تقسیم کو شعبہ سے تبدیل کر دوں؟

حیدر 10:51, 11 اگست 2006 (UTC)

مناسب ہے

ترمیم
  • جی میں سمجھ گیا، آپکا انتخاب ہی مناسب ہے ، division کو تقسیم ہی رکھنا بہتر ہے ---- میں نے پہلے بھی کہیں کہا تھا کہ میری اولین کوشش یہ ہوتی ہے کہ جہاں تک ہو سکے اردو کے رائج لفط یا رائج سے قریب تر لفظ کا ہی انتخاب کرا جاۓ لیکن اگر اردو کا لفظ کسی وجہ سے استعمال کے قابل نہ ہو یا سرے سے موجود ہی نا ہو تو عربی یا فارسی سے لے لیا جاۓ اور وہاں بھی نہ ملے تو لازما اور بے کھٹک گھڑ لیا جاۓ ، لیکن ایسا سب لوگوں کے مشورے سے ہو تو مناسب ہے، مجھے اگر کوئی بھی ، کوئی راۓ یا مشورہ یا بہتر متبادل بتاۓ تو میں بخوشی نہ صرف قبول کروں گا بلکہ مشکور بھی ہوں گا۔
  • phylum کے لیۓ قسمہ کا لفظ اس لیۓ لیا تھا کہ اسکو کسی طرح شعبہ سے الگ کرنا تھا ، اب جب کے آپ نے division کے لیۓ تقسیم کا مشورہ دیا ہے تو اب phylum کے لیۓ شعبہ استعمال کرنا مناسب ہے ۔ اسکی دو وجوہات ہیں 1- عربی میں phylum کو شعبہ ہی کہا جاتا ہے 2- شعبہ کا لفظ قسمہ کی نسبت زیادہ عام فہم ہے۔ براہ کرم phylum کو شعبہ کردیجیۓ ، معذرت کے بار بار آپکو زحمت دے رہا ہوں ، مجھے کوئی جلدی نہیں جب آپ کو سہولت اور وقت ہو کردیجۓ گا ۔ سکریہ
  • phylum = شعبہ
  • division = تقسیم

افراز

قسمہ سے شعبہ

ترمیم

تمام مقامات پر، بشمول فہرست متغیرین، قسمہ کی جگہ شعبہ کر دیا گیا ہے۔ ایک نظر دیکھ لیں۔ کوئی کمی ہو تو بلا جھجک بتائیں۔

حیدر 09:33, 12 اگست 2006 (UTC)

  • جی نوازش، فی الحال سب ٹھیک لگتا ہے۔ آپ سے مشورے لیتا رہوں گا۔ افرا‌ز

فہرست سی

ترمیم

آپ سانچوں کے ناموں کے جو اوائل کلمات اور اختصارات اختیار کرتے ہیں انکے مکمل ناموں کی کوئی فہرست سی بنادیجیۓ ، مثلا سانچہ گیوم ؟؟ خاعت ؟؟ ------ اگر ایسا نہیں ہوا تو کسی کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ آپ نے جو سانچہ کا نام رکھا ہے اسکا مطلب کیا ہے اور اس سانچے کا کام کیا ہے ۔ افراز

میں چاہتا ہوں کہ سانچوں کے صفحہ پر بلحاظ زمرہ سانچوں کی ایک مکمل فہرست بنائی جائے لیکن اس کیلیے میرے خیال میں ابھی سانچے ناکافی ہیں۔ کوشش کروں گا اس فہرست کا آغاز جلد ہو جائے اس فہرست میں مکمن حد تک تفصیل دی جائے گی۔ باقی ہر سانچے میں یا اس کے تبادلۂ خیال میں اس کے استعمال کے بارے میں کچھ نہ کچھ معلومات ضرور ہونی چاہیے جس کو تحریر کرنے میں کافی سست رہا ہوں جس کی بنیادی وجہ (آپ کو چھوڑ کر) دوسرے مصنفین کی سانچوں کے استعمال میں عدم دلچسپی ہے۔ کوشش کرتا ہوں ہر سانچے میں اس کے بارے میں کچھ مختصر سی ضروری معلومات شامل کر دی جائیں۔ توجہ دلانے کا شکریہ! حیدر 03:16, 14 اگست 2006 (UTC)

آلۂ کھینچ

ترمیم
  • میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ کو اگر کسی اصطلاح کے ناموزوں ہونے کا گمان ہو تو براہ کرم بتا دیا کیجیۓ، جب تک مجھے کوئی بتاۓ گا نہیں تو میں تو اپنے طور پر (اور اپنی عقل ناقص کے مطابق) جو مناسب سمجھتا ہوں وہی لکھ سکتا ہوں۔ میری تو خواہش ہے کہ کوئی اگر متبادل اصطلاح نہ بتاسکے نہ بتاۓ ، کم از کم اعتراض ہی کردے کہ مجھے معلوم تو ہوجاۓ کہ یہ لفظ موزوں نہیں تاکہ میں کوئی متبادل تلاش کرنےکی کوشش کروں۔ افراز
جوابا عرض ہے کہ آلۂ کھینچ کا ذکر محض مزاح کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ اصطلاح انتہائی ناگوار قسم کی ہے جو بہت سے ماہرین اردو کے مطابق بلحاظ گرامر غلط ہے۔ اس کے ذکر سے کسی قسم کا کوئی پیغام دینا مقصود نہیں تھا۔ انور مقصود ایک ایسا لکھاری ہے جو انتہائی برجستگی سے انتہائی گہری چوٹ کرتا ہے۔ یہ آلۂ کھینچ پاکستان کے ادارہ مقدرہ قومی ذبان کی انتہائی نامعقول قسم کی لسانی سفارشات پر تنقید ہے۔ اس نے چند انگریزی الفاظ کے اردو متبادل سفارش کیے تھے جو مضحکہ خیز حد تک مشکل اور ناقابل استعمال تھے۔ حیدر 08:06, 31 اگست 2006 (UTC)
  • اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو ذرا { { سانچہ:منتخب مقالہ } } دیکھیۓ گا۔ ستارہ کو دائیں سے بائیں تو کردیا ہے مگر اب اس پر کلک کرنے سے [ [ وکیپیڈیا منتخب مقالے ] ] کا صفحہ نہیں کھل رہا ۔ افراز
میں نے اپنے سسٹم پر میڈیا وکی انسٹال کیا ہے، جسے آپ ip ایڈریس کے ذریعہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نے تجربہ کرنا ہوتو وہاں کر سکتے ہیں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 20:52, 10 ستمبر 2006 (UTC)
نوازش۔ لیکن میں آپ کی بات پوری طرح سمجھ نہیں پایا۔ کون سے IP ایڈریس کے ذریعے؟ ویسے میں نے جو functions انسٹال کرنے/کروانے تھے وہ میں نے سانچوں کے ذریعے حاصل کر لیے ہیں۔ سانچہ:تقیح یا سانچہ:صحیح ملاحظہ فرمائیں۔ حیدر 23:01, 10 ستمبر 2006 (UTC)
[1] I am trying to create a patch for all media wiki wiki's
(patch of language pack) 202.165.237.133 04:23, 11 ستمبر 2006 (UTC)

کیسے ہیں حیدر صاحب

ترمیم

کیسے ہیں آپ ؟ کئی روز سے ملاقات نہیں ہوئی ، ذرا طبیعت مضطرب سی ہے ۔ ٹھیک تو ہیں نا۔ افراز

نوازش

ترمیم

یاد فرمائی کا شکریہ۔ بس ذرا توجہ بٹ گئی تھی۔ امید ہے اب ذرا زیادہ نظر آؤں گا۔ حیدر 10:16, 24 ستمبر 2006 (UTC)

  • یتیم ابن الیتیم ! دائرہ المعارف اردو میں آمد مکرر مبارک۔

افراز

Urdu translations?

ترمیم

hi,

I'm in a process of creating a uniform system of creating articles on political parties across wikipedias of different languages. I need help with Urdu translations, please contribute at en:User:Soman/Lang-Help-ur. --Soman 14:10, 26 اکتوبر 2006 (UTC)

گذارشات

ترمیم
  • دیکھیں ہر بات کو انگریزی ویکی سے موازنہ نہ کریں اردو کا اپنا الگ مزاج ہے۔ اسلام کی اولین شخصیات (وہ جو براہ راست پیغمبر اسلام سے منسلک ہیں) کی زندگی اتنی ہمہ جھت ہے کہ ان پر ایک مضمون ناکافی ہی نہیں احمقانہ حرکت کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر کوئی حضرت فاطمہ پر دو یا چار نہیں دس مضامین بھی لکھ دے توکم ہیں ، ایسی صورت میں اس شخصیت کا الگ زمرہ بنا کر تمام مضامین کو اس میں رکھیۓ۔
  • حذف شدگیوں کے الانتباہ الاحمر (red alert) لگانے کے بجاۓ پہلے صرف تبادلہ خیال پر اپنا موقف لکھیۓ۔ ایسی حرکات سے لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی نہ کیجیۓ
  • اگر کوئی مولوی کے انداز میں کوئی مضمون تحریر کرتا ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسکو حذف کردیا جاۓ ، یہ بھی اردو کا ایک انداز ہے جو کہ مولوی کی کتابوں سے نکل کر شمارندے کی دنیا میں بھی آنا چاہیۓ۔ اگر اس میں کوئی خامی یا جانبدارانا بات ہے تو اسکو درست کرنے کی کوشش کرنا منتطقی حل ہے نہ کر حذف کردینے کی دھمکیاں دینا۔ افراز

از حد شکریہ

ترمیم

السلام وعلیکم! برادر امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، کرم نوازی و یاد آوری کا از حد شکریہ۔

میری خواہش یہ ہے کہ اردو وکی پیڈیا کم از کم اردو جاننے والے افراد دلچسپی کے شعبہ جات میں انگریزی وکی پیڈیا کے مقابل ہوجائے اور انگریزی وکی پیڈیا کی خاص بات وہاں مجھے سانچوں اور تصویروں کا بھرپور استعمال لگا۔ تصویریں تو میں انگریزی وکی پیڈیا سے یا دیگر ذرائع سے حاصل کرلیتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ سانچے میرے لئے ایک مشکل کام ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔ تاہم آپ بھائیوں کا ساتھ حاصل ہے اور کسی بھی موقع پر مشکل کی صورت میں آپ سے رابطہ کروں گا۔ اگر تکلیف نہ ہو تو مجھے دریا اور پہاڑ اور بین الاقوامی شہر پر ایک، ایک سانچہ ترتیب دے دیں۔ یہ سانچے انگریزی میں

Template:Infobox River

اور

Template:Infobox Mountain

کے نام سے موجود ہیں البتہ ہر ملک کے شہر کے سانچے الگ الگ ترتیب دیئے گئے ہیں۔ میرے خیال میں تمام بین الاقوامی شہروں کے لئے ایک سانچہ ترتیب دینا کافی ہوگا۔ جواب کا منتظر ہوں۔ --Fkehar 06:00, 21 نومبر 2006 (UTC)

اصطلاحات

ترمیم
  • ذرا ایک نظر عصبی نظام دیکھ لیجیۓ ، چھوٹی چھوٹی تعریفیں ہیں اور کوئی بھی لفظ خود ساختہ نہیں۔ پھر بھی کوئی اعتراض ہو تو براہ کرم ابھی بتا دیجیۓ یا آپ خود تبدیلی کردیجیۓ۔ یہ تمام الفاظ کالج کی تمام حیاتیات کی کتابوں میں مل جائیں گے۔ افراز
  • somatic nervous system میں somatic کا مطلب ہے جسم ، یعنی وہ عصبی نظام جو کہ جسم میں پھیلا ہوتا ہے نہ کہ اعضاء میں (اعضاء کے عصبی نظام کو autonomic کہتے ہیں) ، اب آپ ذرا مشورہ دیجیۓ، somatic کا ترجمہ لغت میں جسدی بھی ہے اور جسمی بھی ، جسدی کا لفظ وہی ہے جو جسدخاک میں بھی آتا ہے، ٹھیک ۔ طب میں somatic کے لیۓ جسدی کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ میں somatic nervous system کے بارے میں لکھنے سے پہلے آپ سے مشورہ چاہتا ہوں ، براہ کرم یہ بتادیجیۓ کہ میں جسدی استعمال کروں یا جسمی ؟ جو آپ کہیں گے وہی کرلوں گا تا کہ بعد میں الجھن نہ ہو۔ افراز
  • وہی اصطلاح استعمال کیجیے جو طب یا حیاتیات کی کسی اردو کتاب میں پہلے سے دستیاب ہو۔ بے شک وہ کتاب آپ ہی کی لکھی ہوئی ہو۔ لغت سے الفاظ اخذ کر کے ایک اصطلاح ترتیب دینا اس لیے قابل قبول نہیں کیونکہ ماخوذ الفاظ اس اصطلاح کی شکل میں، جو ترتیب دی جا رہی ہے، پہلے کہیں بھی دستیاب نہیں۔
میں نے پہلے بھی کسی جگہ عرض کی ہے کہ مجھے حیاتیات سے کوئی خاص شغف نہیں۔ میری دلچسپی طبیعیات اور کمپیوٹر میں ہے۔ میرا مطالبہ صرف اتنا سا ہے کہ کوئی بھی نئی اصطلاح استعمال کریں تو اس کتاب (انٹرنیٹ پر اردو کا حال آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں) کا حوالہ دے دیا کیجیے جہاں سے آپ نے وہ اصطلاح لی ہے۔ اس کتاب میں بھی وہ اصطلاح انہی معنوں میں استعمال ہونی چاہیے جن میں آپ اسے وکیپیڈیا پر استعمال کر رہے ہیں۔ سانچہ:حوالۂ کتاب آپ کے اس کام کو کافی حد تک آسان کر دے گا۔ اس سلسلے میں آپ کو اگر کوئی بھی تکنیکی مدد درکار ہو تو مجھ سے بلا جھجک رابطہ کریں۔ حیدر 14:23, 23 نومبر 2006 (UTC)

تجویز

ترمیم

السلام وعلیکم حیدر بھائی! امید ہے بخیر ہوں گے۔ آپ سے بات کرنے کا مقصد آپ کے اور افراز بھائی کے درمیان ہونے والی تلخی کو ختم کرنا اور معاملے کو مزید الجھنے کے بجائے اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف ویکیپیڈیا پر نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو استعمال کرنے والوں کا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل طلب ہے۔

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جس طرح اردو عربی، فارسی، ترکی، سنسکرت اور دیگر زبانوں کے ملاپ سے بنی ہے اس سے یہ چیز اردو کے مزاج میں شامل ہے کہ یہ دوسری زبانوں کے الفاظ کو اپنی اندر سمونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ انگریزی زبان کے الفاظ اردو میں شامل نہیں ہوسکتے تو میرے خیال میں عربی، فارسی، ترکی و دیگر زبانوں کو سرخاب کے پر نہیں لگے کہ ان کے الفاظ تو اردو میں شامل کئے جاسکتے ہیں لیکن انگریزی کے نہیں۔ اس لئے وہ انگریزی الفاظ جو آج کل اردو میں مروج ہیں ان کو ہرگز نہیں چھیڑا جانا چاہئے۔ پہلے زمانے میں انگریزی کے الفاظ اردویا لیئے جاتے تھے مثلا رومانس کو رومان کردیا گیا اور اسی طرح دیگر الفاظ کو بھی اردو کے پیرائے میں ڈھال دیا گیا۔ آج کل کیونکہ یہ کام کوئی ادارہ نہیں کررہا اس لئے اردو سے محبت کرنے والے حلقوں میں یہ بحث چھڑتی رہتی ہے باقی رہے دیگر ان کی بلا سے اردو کیا پاکستان کی ساری مقامی زبانیں ختم ہوجائیں ان کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ اب ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ الفاظ جن کا اردو میں متبادل موجود ہے اسے ضرور استعمال کیا جائے جس کا نہیں اسے بطور انگریزی لفظ اردو میں شامل کیا جائے۔ موجودہ اردو میں کہیں انگریزی کی اصطلاح اس حد تک مروج ہے کہ ہم اسے ہٹاکر اردو کی خود ساختہ اصطلاح نہیں ٹھونس سکتے اور کہیں ایسا ہے کہ اردو کی اصطلاح کو نظر انداز کیا جارہا ہو اور انگریزی کی اصطلاح ٹھونسی جارہی ہو تو ہماری ترجیح اردو کی اصطلاح ہوگی اور اس کی ترویج کے لئے جو کچھ ہوسکا ہم کریں گے۔

آپ دونوں کے درمیان بحث دراصل اردو سے محبت کا ہی نتیجہ ہے جس طرح ایک شوہر کی دو بیویاں شوہر کی محبت کے باعث ایک دوسرے سے لڑتی ہیں :-)

اس لئے آپ کو مل کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا اور درمیان کی راہ تلاش کریں۔ آپ دونوں حضرات دراصل دو انتہاؤں پر چل رہے ہیں اور دونوں کو درمیان میں آنا ہوگا۔

والسلام و دعاگو --Fkehar 10:53, 24 نومبر 2006 (UTC)

Haider Sahib Please redirected 'Karakoram' towards 'Silsila Koh Karakoram' I dont have this option on my keyboard. thanks. Khalid.

گذارشات

ترمیم

اردو ٹیکسٹ صاحب نے خاصی وضاحت کردی ہے اصطلاحات کے استعمال کی ، حیدر صاحب نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے اور افراز نے بھی۔ دونوں جانب کے خلوص نیت میں کوئی شبہ نہیں جیسا کہ Fkehar صاحب نے بھی فرمایا۔ اب چند تجاویز ہیں آپ تمام اہل علم (بشمول اردو ٹیکسٹ صاحب اور حیدر صاحب) سے درخواست ہے کہ ان پر غور فرما کر اپنا موقف بیان کردیجۓ۔

  1. مضامین میں ممکنہ حد تک اردو اصطلاحات لکھی جائیں اور انکی انگریزی ساتھ درج کردی جاۓ مثلا؛ لحمیہ (protein) اور ساتھ ہی اس مضمون کا انگریزی بین اللسانی ربط [[en:Protein]] بھی دیا جاۓ۔
  2. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو مگر لغت میں ہو تو اس پر بحث کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں اور جب تک تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام اعتراضات دور نہ ہوجائیں اور کوئی فیصلہ نہ ہوجاۓ تب تک اس مصنف یا مترجم کو وہ مضمون نظر انداز کر کے نیا مضمون شروع کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر اتفاق نہ ہو تو اسے ترک کردیا جاۓ۔
  3. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو تو اسکو ڈھالا نہ جاۓ ، یا اگر ڈھالنے کا مشورہ ہو تو اسے مضمون میں استعمال کرنے سے پہلے تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام لوگوں کی راۓ لی جاۓ، راۓ پر اتفاق نہ ہو سکے تو اسکو ترک کردیا جاۓ۔
  4. اگر کوئی اصطلاح اوپر بیان کردہ تجاویز سے بھی فیصلہ کن صورت نہ اختیار کرسکے اور اسے (کم از کم) علمی مواد کی فراہمی کے نقطہ نظر سے بیان کرنا بھی ضروری ہو تو ایسی صورت میں حیدر صاحب کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ، مضمون میں ایک علیحدہ ٹیبل میں --- مجوزہ متبادل --- کے طور پر دے دیا جاۓ۔
  5. مزید احتیاط درکار ہو تو صفحہ اول پر اعلانات کے بکس میں ایک جملہ وضاحت کا بھی درج کرنے پر آپ لوگ غور کرسکتے ہیں کہ ---- دائرہ المعارف میں موجود ہر اردو اصطلاح کو بہتر اصطلاح کی فراہمی پر کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی آپ خود بھی کرسکتے ہیں ---- یا کوئی اور ایسی ہی وضاحت جو آپ مناسب سمجھتے ہوں لکھی جاسکتی ہے۔

تمام افراد سے گذارش ہے کہ براہ کرم اپنی راۓ ضرور بیان کردیجیۓ۔ آپ اگر ان تجاویز میں تبدیلی یا بہتری کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی کردیجیۓ تاکہ کوئی مناسب اور مشترکہ راہ اپنائی جاسکے اور ہم لوگوں کی توانائیاں ادھر ادھر بکھر کر کمزور نہ ہوں، ذاتیات سے بلند ہوکر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوۓ ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیجیۓ، میری مخلصانہ کوشش یہی ہے کہ الگ الگ سائٹیں بنانے کے بجاۓ ہم مشترکہ محنت سے ایک ہی اردو کی مثالی سائٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو انگریزی سمیت دنیا کی بہترین سائٹوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتی ہو، آگے آپ لوگوں کی مرضی۔ افراز

شکریہ

ترمیم

آپ کے پیغام کا شکریہ۔ اب تک خاور، حیدر، اردو ٹیکسٹ اور فہداحمد صاحبان نے سائنسی مضامین کے لیۓ تجاویز پر اپنی مثبت راۓ فراہم کردی ہے۔ آپ کے پیغام اور ان تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوۓ جلد ایک عملی و تجرباتی نمونہ پیش کرنے کی کوشش کروں گا اسکو رکھیں یا حذف کریں یہ فیصلہ آپ لوگوں کا ہوگا، میں کوئی اعتراض نہیں کروں گا۔ افراز

توجہ برائے سانچہ خانہ معلومات شہر

ترمیم

السلام وعلیکم! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ آپ کے سانچہ خانہ معلومات شہر میں رقبہ میں km2 لکھا ہوا ہے آپ سے گذارش ہے کہ اسے "مربع کلومیٹر" لکھ دیں اسی طرح مربع میل و دیگر کو بھی درست کردیں تو عین نوازش ہوگی۔ --Fkehar 12:47, 11 دسمبر 2006 (UTC)

سانچہ درکار

ترمیم

حیدر صاحب کیسے ہیں آپ؟ کافی عرصہ سے نہیں آۓ ، کیا مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ یہ خیال بھی آتا ہے کہ آپ ناراض تو نہیں ؟ آخری بار جو لائحہ عمل طے ہوا تھا اور جس پر آپ نے بھی اعتراض نہیں کیا تھا ، یقین کیجیۓ اس کے بعد سے تمام سائنسی مضامین میں اسکا مکمل خیال رکھا گیا ہے اور اس کے بعد کوئی ایک لفظ بھی ایسا نہیں استعمال ہوا جو کہ پہلے سے لغت یا کسی کتاب میں نہ ہو۔ ویکیپیڈیا کو آپ کی ضرورت ہے۔

خوش آمدید

ترمیم

السلام وعلیکم! حیدر صاحب، کافی عرصے بعد آئے، کہاں تھے؟ --Fkehar 07:48, 16 جنوری 2007 (UTC)

  • بہت دن بعد آۓ حیدر صاحب، بہت خوشی ہوئی۔ حیدر لکھا ہوا دیکھ کر دو بار آنکھیں مل کر دیکھا کہ دھوکا تو نہیں ہورہا :-) افراز
بہت عنایت ہے آپ حضرات کی۔ منصوبہ:لغت کے سلسلے میں کافی کام ہو چکا ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد آپ حضرات کو سافٹ ویئر کے تجزیہ کیلیے تکلیف دوں گا۔ حیدر 20:57, 16 جنوری 2007 (UTC)


حیدر بھائی مجھے کچھ تکنیکی مدد درکار ہے۔ کیا آپ ای میل پر رابطہ کر سکتے ھیں یا اپنا میل عنایت کر دیں۔۔ سید سلمان رضوی

رضوی صاحب، آپ یہاں کلک کر کے مجھے ای میل بھیج سکتے ہیں۔ کسی بھی ویب سائیٹ پر اپنا ای میل ایڈریس دینا اشتہار بازوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اگر ہو سکے تو اپنے سوالات اسی صفحے پر چھوڑ دیں۔ پہلی فرصت میں جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ شکریہ! حیدر 20:08, 26 جنوری 2007 (UTC)

تخلیق

ترمیم

جی بہت بہتر ، صرف ایک وضاحت کرنا چاہوں گا کہ تخلق کیوں لکھا تھا۔

  • میں ان اصطلاحات کو OS یا ایک university level کی textbook کی تیاری میں استعمال کرنے کے درجہ تک معیاری بنانا چاہتا ہوں۔ OS میں creation اور created کے لفظ آپ کو بھی معلوم ہے کہ بالکل الگ مفہوم میں استعمال ہوتے ہیں۔ تخلیق creation کے معنی رکھتا ہے اور تخلق created کے
  • اگر ہم فارسی قواعد استعمال کی مدد سے تخلیق استمعال کرکہ created ادا کرنا چاہیں تو ---- تخلیق شدہ ---- لکھنا پڑے گا جو کہ دولفظی ہوجاتا ہے ، جبکہ عربی قواعد کی مدد سے یہ تخلق لکھا جاۓ گا جو یک لفظی ہے۔
  • یہ صرف وضاحت ہے، میں آپ کے فیصلے کے مطابق ابھی تبدیلی کردیتا ہوں۔ افراز
  • آپ نے بالکل بجا فرمایا ہے کہ یہ ل پر تشدید و زبر سے ادا ہوگا :-) افراز

جی بہت مناسب قدم ہے درست الفاظ کے داخلے کی خاطر۔ لنکسٹر ڈاؤن لوڈ کا ربط کھل نہیں رہا ، ہوسکتا ہے نیٹ ورک کا مسئلہ ہو تھوڑی دیر میں دوبارہ کوشش کروں گا۔ الفاظ تو مزید جیسے جیسے سامنے آے ڈالے جاتے رہیں گے، فی الحال تین الفاظ ہیں جو کہ لغت میں شامل کرانا چاہتا ہوں ۔ 1۔ مطالق / متعلق 2۔ تصیح تصحیح 3۔ مسلۂ / مسئلہ۔ افراز

اسلامی تقویم

ترمیم

حیدر بھائی السلام علیکم میں نے اسلامی تقویم کا ایک صفحہ بنایا ہے جس میں ھجری سے عیسوی تاریخ کی منتقلی کا ایک فارمولہ بھی ہے۔ گذارش یہ ہے کہ آپ نے اسلامی مہینوں کا ایک سانچہ بنایا ہے جس میں آخری دو ماہ میری رائے میں اس طرح لکھے جاتے ھیں ۔ ذوالقعدۃ۔ ذوالحجۃ۔۔ ان الفاظ کو میں نے لغت میں بھی دیکھا ہے۔ اگر آپ میری رائے سے متفق ہوں تو براہ کرم سانچہ میں درستگی کر لیں۔ دوسری رہنمائی یہ فرمائیے کہ زمرہ کس طریقہ سے بنایا جاتا ہے والسلام۔ صارف:سید سلمان رضوی

  • حیدر صاحب میں نے مصنع لطیف install تو کرلیا ہے۔ جو دوسری ملف wulughat نام کی ہے اس کا کیا کرنا ہے۔ مزید یہ کہ اس لنکسٹر کا طریقہ استعمال بھی بتائیے۔ کوئی word یا pdf file ہوسکے تو بنالیجیۓ طریقہ استعمال کے بارے میں تاکہ صارف اسکو پڑھ کر اسے استعمال کرسکے۔ افراز

لنکسٹر

ترمیم

اسلام علیکم

حیدر بھائی لنکسٹر بار بار کریش ہو رہا ہے ۔ کہہ رہا ہے کہ

Runtime error 91 .Object variable or With block variable not set

سپل چیک کا آپشن صرف اسی وقت میسر ہوتا ہے جب میں ایڈٹ کر رہا ہوتا ہوں ۔مینو میں جو وکیپیڈیا آپشنز ہے وہ کس وقت میسر آتاہے؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 07:20, 30 جنوری 2007 (UTC)

کس آپشن پر کلک کرنے سے يہ مسئلہ آتا ہے؟ ميرے پاس لنکسٹر بالکل ٹھيک کام کر ہے چونکہ وکيپيڈيا کا آبجيکٹ ماڈل مجھے دستياب نہيں اس ليے لنکسٹر کو اس طرح بنايا گيا ہے کہ سپيل چيک کي آپشنز صرف ترميم کا صفحہ کھلنے پر دستياب ہوتي ہيں وکیپیڈیا آپشنز بھي اسي وقت دستياب ہوتي ہيں جب ترميم کا صفحہ کھلا ہوا ہو حیدر 07:43, 30 جنوری 2007 (UTC)


یہ مسلہ تب آتا ہے جب میں سپل چیک کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے خیال میں Load lughat کا آپشن کام نہیں کررہا.مینو میں lughat information کا بٹن کبھی بھی ایٹیوٹ نہیں ہوتا۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:38, 30 جنوری 2007 (UTC)

میرے خیال میں wulughat.dat صحیح لوڈ نہیں ہو رہی۔ Program Files میں Linkster کے فولڈر میں دیکھیے، کیا وہاں wulughat.dat نامی فائل موجود ہے۔ اگر نہیں تو http://www.box.net/public/mmlp458ebl سے ڈاؤنلوڈ کر کے اسے Linkster کے فولڈر میں کاپی کر لیں۔ پروگرام ٹھیک کام کرتا ہے یا نہیں، ضرور بتائیے۔ حیدر 16:12, 30 جنوری 2007 (UTC)

تھوڑی دیر پہلے یہ لنک کارآمد تھا اب کام نہیں کر رہا۔بلکہ پوری ویب سايٹ کی کام نہیں کر رہی ۔ میرا کنکشن ٹھیک ہے۔ انشاللہ کل پھر دیکھوں گ(فائل موجود ہے۔ شاید فائرفاکس سے ڈاونلو کی وجہ سے اس میں کوئی تبدیلی آ گئی ہو)۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:25, 30 جنوری 2007 (UTC)
کام نہیں بنا سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:37, 30 جنوری 2007 (UTC)
اسی لیے اسے بیٹا ورژن کہتے ہیں :-) ویسے آپ کے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر اور ‌ونڈوز کس ورژن کے ہیں۔ مجھے لگتا ہے IE کے آبجیکٹ ماڈل میں فرق کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔

لنکسٹر کے کامیاب استعمال کی چند مثالیں ہیں۔ یعنی میں نے اس قریبا ہر لحاظ سے پرکھا ہے اور میرے پاس بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔ حیدر 21:16, 30 جنوری 2007 (UTC)

میں انٹر نیٹ اکسپلورر ورژن سات استعمال کر رہاہوں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 20:12, 31 جنوری 2007 (UTC)

درخواست

ترمیم

برأے مہربانی اس صفحہ پر اپنے خیال کا اظہار کریں۔ تبادلۂ خیال زمرہ:مسلمانوں کی تفرقے بازیاں --کامی 12:21, 30 جنوری 2007 (UTC)

  • جی حیدر صاحب میں نے DOWNLOAD کرلیا ہے اور اب اسکو استعمال کرکہ اور آزما کر دیکھنا باقی ہے۔ اسکے بعد انشااللہ آج کل میں آپ کو آگاہ کروں گا۔ افراز

=== رائے === ذوالقعدۃ۔ ذوالحجۃ کے بارے میں رائے ۔۔ السلام علیکم ۔ اردو میں بھی ۃ آتا ہے(جیسے حجۃ الوداع، مراۃ العروس جو اردو کی ایک مشہور کتاب ہے اور وکیپیڈیا اردو پر ہی مضمون موجود ہے ، اسی طرح قرۃ العین جو اردو میں استعمال ہوتا ہے کبھی 'ہ' سے نہیں لکھا جاتا )۔ ایک دو اردو دان احباب سے بھی پوچھا ہے۔ بہرحال جیسا آپ لوگ مناسب سمجھیں۔ مگر اس سلسلے میں کچھ تحقیق ضرور ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ عربی کا گول ۃ اور اردو کا گول ۃ یونیکوڈ میں مختلف ویلیوز رکھتے ہیں۔ جس سے اردو میں بھی اس کے استعمال کا پتہ چلتا ہے۔ اگر اور مثالیں درکار ھیں تو اردو کی لغت دیکھی جا سکتی ہے۔ میرے خیال میں ذوالقعدۃ۔ ذوالحجۃ بہتر ہے۔ زیادہ جگہ اور فیروز الغات اردو میں ایسے ہی ہے۔--سید سلمان رضوی 02:59, 3 فروری 2007 (UTC)

== سال کے واقعات ==

سلام حیدر صاحب۔ میں نے 2007 کا صفحہ بنایا تھا پھر آپ نے 1948 وغیرہ کے صفحات بنا ئے۔ آپ نے ان کو عیسوی نشان کے ساتھ بنایا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ھم انہیں تلاش کو آسان رکھنے کے لئے بغیر عیسوی نشان کے بنائیں؟ ایک جیسی پالیسی ہونا چاہئے۔ آپ بتائے کہ کیا کریں۔ اس پیغام کو پہلے بھی دیا تھا وہ اگلے پیغام کے سانچہ میں آ جاتا ہے۔ --سید سلمان رضوی 01:00, 5 فروری 2007 (UTC)




سانچہ ہوا پیمائی

ترمیم

السلام وعلیکم حیدر صاحب! ایک سانچہ ترتیب دے رہا ہوں ایئر لائنز کے لئے لیکن وہ انتہائی دشوار ہے اور میرے خیال میں اس میں چند خامیاں بھی ضرور ہوں گی۔ آپ کو بھیج رہا ہوں براہ مہربانی اس کو درست کرکے محفوظ کرادیں۔ اس کو میں نے تجربہ گاہ پر بھی رکھ دیا ہے آپ وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس سانچے کے استعمال کے بارے میں بھی کچھ وضاحت کردیجئے گا۔ از حد شکر گذار ہوں گا۔ Fkehar 12:17, 1 فروری 2007 (UTC)

{


 <table class="infobox bordered" style="width: 25em; font-size: 90%; text-align: right;" cellpadding="2"><!--
-->{{#if:{{{نشان|}}}|<tr><td colspan="3" style="text-align: center; background-color: #FFFFFF;">[[Image:{{{نشان}}}|{{{امتیازی نشان|250px}}}]]</td></tr>}}<!--
--><tr><th colspan="3" style="text-align: center; background-color: #4682B4; color: white; font-size: larger;">{{{نام ایئر لائن}}}</th></tr>
<tr><td style="text-align: center; background-color: lightgrey; width: 5em;">کوڈ [[IATA]]<br />'''{{{IATA}}}'''</td><td style="text-align: center; background-color: lightgrey; width: 5em;">کوڈ [[ICAO]]<br />'''{{{ICAO}}}'''</td>
<td style="text-align: center; background-color: lightgrey;">نام ایئر لائن<br />'''{{{ نام ایئر لائن }}}'''</td></tr>
<tr><th colspan="2">آغاز</th><td>{{{آغاز}}}</td><!--
-->{{#if:{{{مرکزی ہوائی اڈہ|}}}|<tr><th colspan="2">[[مرکزی ہوائی اڈہ]]</th><td>{{{مرکزی ہوائی اڈہ|}}}</td></tr>}}<!--
-->{{#if:{{{ثانوی ہوائی اڈہ|}}}|<tr><th colspan="2">[[ثانوی ہوائی اڈہ]]</th><td>{{{ثانوی ہوائی اڈہ|}}}</td></tr>}}<!--
--><tr><th colspan="2">فضائی بیڑہ</th><td>{{{فضائی بیڑہ}}}</td></tr>
<tr><th colspan="2">منازل</th><td>{{{منازل}}}</td></tr><!--
-->{{#if:{{{شعار|}}}|<tr><th colspan="2">Company slogan</th><td>{{{شعار|}}}</td></tr>}}<!--
-->
<tr><th colspan="2">مرکزی ہوائی اڈہ</th><td>{{{مرکزی ہوائی اڈہ}}}</td></tr>
<tr><th colspan="2">سربراہ</th><td>{{{سربراہ}}}</td></tr>
<tr><td colspan="3" style="text-align: center;">'''ویب سائٹ:''' {{{ویب سائٹ ایڈریس}}}</td></tr></table><noinclude>
</div>
}

سال کے واقعات

ترمیم

سلام حیدر صاحب۔ میں نے 2007 کا صفحہ بنایا تھا پھر آپ نے 1948 وغیرہ کے صفحات بنا ئے۔ آپ نے ان کو عیسوی نشان کے ساتھ بنایا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ھم انہیں تلاش کو آسان رکھنے کے لئے بغیر عیسوی نشان کے بنائیں؟ ایک جیسی پالیسی ہونا چاہئے۔ آپ بتائے کہ کیا کریں۔ --افراز 01:12, 5 فروری 2007 (UTC)

میں عیسوی نشان اس لیے استعمال کرتا ہوں کہ یہ معیاری اردو کا ایک رواج ہے۔ اس کو ترک کرنا صحیح نہیں۔ لیکن یہ تکنیکی مشکلات بھی پیدا کرتا ہے۔ اس لیے ہر عیسوی نشان والے صفحہ کیلیے ایک ریڈائیریکٹ صفحہ بغیر عیسوی نشان کے بنا دیا جاتا ہے تا کہ تلاش میں آسانی رہے۔ 1997، 1998، 2006، 1947، 1948 اور 1876 میں سے کسی بھی ربط پر کلک کر کے دیکھ لیں آپ براہ راست عیسوی کے نشان والے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ میرے خیال میں یہ طریقہ کافی کامیاب ہے۔ حیدر 05:23, 5 فروری 2007 (UTC)

نتجیہ

ترمیم
  • حیدر صاحب فی الحال تو ربطساز (linkster) کے استعمال پر کچھ یوں ہو رہا ہے

1- جب ترمیم پر ٹک کیا جاۓ تو یہ دریچہ سامنے آتا ہے۔
فائل:VALIDFILE.PNG
2- اس میں OK پر ٹک کرکہ تدوینی خانے میں کچھ لکھنے کے بعد Spellcheck پر جایا جاۓ تو یہ دریچہ سامنے آتا ہے
فائل:RUNTIME.PNG
3- اور جب اس پر OK کرتے ہیں تو تمام کا تمام ربطساز ہی بند ہوجاتا ہے۔ دوبارہ شروع کریں تو یہی عمل دہرا کر پھر بند ہوجاتا ہے۔ افراز

جی ہاں اسی مسئلے کا ذکر ثاقب المعروف سیف اللہ صاحب نے بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں، میں تحقیق اور تجزیہ کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کا مسئلہ ہے (کیا آپ کے پاس بھی IE7 ہی ہے؟ ضرور بتائیے گا)۔ اب ایک اور کمپیوٹر تلاش کر رہا ہوں۔ اس پر IE7 ڈال کر اس کا مکمل تجزیہ کروں گا۔ نتائج سے تمام لنکسٹر مجاز حضرات کو آگاہ کروں گا۔ (نوٹ: لنکسٹر ایک ان آفیشل ٹریڈ مارک ہے اور ایک خود ساختہ لفظ ہے۔ جب جیب نے اجازت دی اس کو باقاعدہ رجسٹر کروا لوں گا :-) حیدر 05:23, 5 فروری 2007 (UTC)

  • پہلے IE7 تھا پر بہت تنگ کرتا تھا نکال دیا اب تو IE6 ہی ہے۔
  • اگر یہ ربطساز ایک نشان تجارہ (TRADEMARK) ہے تو پھر مجبورا اسکو LINKSTER لکھنا پڑے گا۔ ہماری مجبوری یہ ہے کہ TRANSLITERATION میں اردو نہیں لکھ سکتے :-) معذرت۔ افراز
افراز صاحب، یہ بتائیے کہ Program Files میں Linkster نامی فولڈر کے اندر wulughat.dat نام کی فائل موجود ہے؟ اگر ہاں تو کیا وہاں Linster.exe نام کی فائل بھی موجود ہے؟ حیدر 06:09, 5 فروری 2007 (UTC)
  • program files میں Linkster folder ہے اور اس میں 3 ملف درج ذیل ہیں
  1. Linkster
  2. wulughat
  3. ST6UNST

wulughat کو شمارندہ پہچان نہیں پا رہا یعنی unrecognized file کا نشان آرہا ہے wulughat icon کے لیۓ۔ افراز

السلام علیکم حیدر صاحب آپ کا کیا حال ہے۔ 2007 اور اس کے بعد کے سالوں میں مستقبل میں پیش آنے والے واقعات بھی دکھائے جا سکتے ہیں اس لئے میرے خیال سے وہ پچھلے سالوں سے کچھ مختلف ہیں۔ انگریزی وکی میں بھی ایسا ہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ اگر پچھلے سالوں والی طرز اپنائی جائے تو مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کو کیسے دکھایا جائے؟ --سید سلمان رضوی 02:42, 6 فروری 2007 (UTC)

خانۂ معلومات شہر

ترمیم

السلام وعلیکم حیدر صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، آپ کی توجہ شاید پہلے بھی سانچہ:خانۂ معلومات شہر کی جانب دلا چکا ہوں جس میں مربع کلومیٹر کی جگہ km² درج ہے جس کی وجہ سے جب اسے مربع میل کے ساتھ ملا کر لکھا جاتا ہے تو اعداد ایک ساتھ اور km² اور مربع میل ایک ساتھ ہوجاتے ہیں۔ شاید میں آپ کو سجمھا نہ پاؤں آپ خود چیک کرکے دیکھ لیں۔ اور km² کو مربع کلومیٹر کردیں۔ نوازش --Fkehar 06:41, 12 فروری 2007 (UTC)

«حیدر/وثق دوم» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔