طیب کشمیری
خوش آمدید!
ترمیم(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 13:53، 14 اگست 2018ء (م ع و)
تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر
ترمیمتحریک تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر پاکستان کے زیرکنٹرول ریاست کی مقامی جماعت ہے 2001میں آزادکشمیر کے شہر کوٹلی میں مقامی مسلمانوں نے قادیانیت کا راستہ روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک تحفظ ختم نبوت کی بنیاد رکھی اُس وقت تحریک کا دائرہ کار صرف ضلع کوٹلی تک ہی تھا جس کے بانیوں میں حاجی محمد عارف مغل مرحوم اور معروف سماجی کارکن جمیل احمد مغل ،نامور نوجوان صحافی محمد مقصود کشمیری کا نام سر فہرست رہا ، تاہم تحریک کے موجودہ صدر قاری عبد الوحید قاسمی مدظلہ کی معاونت 2001 بھی شامل حال تھی ، 2007 ء میں معروف بزرگ ولی کامل پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی مدظلہ خلیفہ مجاز شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کی زیر سرپرستی اور قاری عبد الوحید قاسمی کی زیر صدارت تحریک کا دائرہ پورے آزادکشمیر میں پھیلا دیا گیا جبکہ محرک قرار داد ختم نبوت میجر (ر) محمد ایوب کے داماد کرنل (ر) عبد القیوم خان کی زیر سرپرستی میں نوجوان علمائے کرام پر ایک مجلس شوری تشکیل دی گی جس میں مولانا عبد اللہ شاہ مظہر ، مولانا عتیق الرحمن دانش ، مولانا رضوان حیدر ، ڈاکٹر ابرار احمد مغل ، قاری عبد القیوم فاروقی ، عبد الخالق نقشبندی ، کے نام شامل تھے ، اس وقت تحریک تحفظ ختم نبوت کشمیر کے تمام اضلاع میں ختم نبوت کے حوالے سے کام کررہی ہے اور مسلمانوں کو فتنہ قادیانیت سے روشناس کروا رہی ہے ۔ کشمیری
آداب؛ چنار نیوز نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:45، 6 جنوری 2024ء (م ع و)