خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب Azeem ur rehman siddiqui کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 214,909 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


نقل شدہ مواد

ترمیم

محترم صاحب!

محترم آپ نے ایک ساتھ کئی صفحات بنا دیئے ہیں، اس سے متعلق کچھ گذارشات عرض ہیں۔

(1) عنوان میں ویکیپیڈیا اصول کے تحت، تعظیم و تکریم کے الفاظ کا استعمال ممنوع ہے۔ (یعنی مولانا، علامہ، مفتی وغیرہ) اگر ان کی عنوان میں ضرورت ہو بھی تو، اصل نام کے بعد قوسین میں دیا جائے۔ جیسے مولانا محمد منیر نانوتوی کو آپ محمد منیر نانوتوی (مولانا) لکھ سکتے ہیں۔ تا کہ ایک نظر میں اندازا ہو جآئے کہ کس شخصیت پر مضمون ہے (یہ بھی صرف اس وقت کیا جاتا ہے، جب ایک ہی نام کی مختلف شخصیات موجود ہوں۔ (2) مولانا، علامہ، سید، حضرت، پیر، شیخ وغیرہ کے الفاظ آپ متن کے بالکل شروع میں لکھ سکتے ہیں۔ تاکہ قاری کو علم ہو کہ کس شخصیت پر مضمون پڑھنا شروع کیا ہے۔ (3) کیوں کہ، یہ ایک دائرۃ المعارف ہے، اس لیے، یہاں غیر جانبداری کا تقاضا ہے کہ، کسی بھی شخصیت کے ساتھ دعائیہ یا لعنت کے کلمات نہ ہوں۔ رح، رض، وغیرہ لکھنے کی کلی پابندی ہے۔ (4) ہر بات با حوالہ ہونی چائیے، آپ نے یقیناً کسی کتاب، اخبار یا ویب سائٹ سے مواد لیا ہوگا۔ بس اسی چیز کا حوالہ (جیسے کتابوں میں حاشیے وغیرہ پر متن میں بیان کردہ معلومات کا حوالہ درج ہوتا ہے۔ اسی طرح یہاں بھی حوالہ درج کرنا لازمی ہے۔ ویکیپیڈیا:حوالہ دہی و ویکیپیڈیا:قابل تثبیت دیکھیے۔ (5) مضمون میں موجود شہروں کے نام، ان شخصیات کے نام جن پر اردو ویکیپیڈیا میں مضمون موجود ہو۔ یا سنہ وغیرہ دیا گیا ہو تو ان الفاظ کو یوں لکھ سکتے ہیں [[دیوبند]]، [[محمد احسن نانوتوی]]، [[1857ء]] وغیرہ اس طرح وہ متعلقہ مضمون کا ربط (لنک) بن جاتا ہے، اور مضمون کو تلاش کرنا مزید آسان ہو جاتا ہے۔ (6) مضمون کے نیچے == حوالہ جات == {{حوالہ جات}}

[[زمرہ:1900ء کی پیدائشیں]] جو بھی سال پیدائش ہو [[زمرہ:2000ء کی وفیات]] اگر وفات پا چکا ہو اس طرح درج کرین۔ اگر کچھ سمجھ نہ آ رہا ہو تو ضرور بتائیے۔ کوئی بھی نیا مضمون لکنھے سے قبل اوپر تلاش کے خانے میں عنوان کو دو تین الگ الگ املا و متبادل الفاظ میں لکھ کر تسلی کر لیں کہ مضمون پہلے سے موجود نہیں۔ اگر پہلے سے موجود ہو تو آپ اس ہی کو مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ کسی ویب سائٹ سے مواد کاپی پیسٹ کرنے کی بالکل اجازت نہیں، یہ چوری ہے اور ایسا مواد حذف کر دیا جاتا ہے، اور بعض اوقات قصدا تخریب کاری ثابت ہونے پر، مستقل پابندی لگا دی جاتی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:48، 25 مارچ 2018ء (م ع و)