{صارف جدید} "یزید" کے صفحہ پر جو تبدیلیاں آپ چاہتے ہیں، وہ اس مضمون کے "تبادلہ خیال" کے صفحہ پر تحریر کر دیں۔ --Urdutext 12:06, 13 جنوری 2009 (UTC)

  • محترم آپ نے یزید کے مضمون میں حملہ کو غزوہ کر دیا ہے۔ عرض ہے کہ غزوہ اس جنگ کو کہتے ہیں جس میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شامل ہوئے ہوں۔ اس لیے میں نے اسے دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔

باقی جو حوالے میں نے دیے ہیں وہ سب جید دیوبندی علما کی کتاب سے ہیں اور میں نے کئی دیوبندی دوستوں سے پوچھنے اور ان کتابوں کی سکین کی ہوئے نسخے سے خود دیکھ کر لکھے ہیں۔ ان علما کے دیوبندی ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔ اگر ان کی ویب سائٹ پر اس سے مختلف باتیں لکھی ہیں تو انہیں بھی یہ کہہ کر اس مضمون میں جمع کیا جا سکتا ہے کہ اوپر دیے گئے حوالوں کے برعکس ان کی آفیشل ویب سائٹ پر یوں لکھا ہے۔ مگر پہلے یہ دیکھنا پڑے گا کہ یہ فتوے کس عالم کے ہیں کیونکہ ویب پر دی گئی معلومات مسلسل تبدیل ہوتی ہیں۔ نتیجتاً یہ لکھنا پڑے گا کہ دیوبندی علما اس سلسلے میں متضاد عقائد رکھتے ہیں کیونکہ ان کے علما کی چھپی ہوئی کتابوں اور فتاوی میں مطابقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ میرا مقصد بھی قطعاً فرقہ پرستی نہیں بلکہ ہمیں سب نقطہ نظر مناسب حوالوں سے پیش کرنا چاہئیں۔ امید ہے کہ اس طریقہ سے کتابوں کے حوالے برقرار رکھ کر اس میں ویب سائٹ کے فتاوی کو اس کے نیچے ویب کے حوالوں کے ساتھ لکھنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ --سید سلمان رضوی 17:35, 14 جنوری 2009 (UTC)

  • محترم، میں آپ کو ایک بات کی وضاحت کردوں کہ یہ وکی پیڈیا ہے جہاں کام کرنے والے عقائد کی بناء پر نہیں بلکہ اپنے کام سے پہچانے جاتے ہیں۔ معلومات خواں وہ کسی بھی موضوع سے متعلقہ ہوں اگر ٹھوس شواہد و حقائق کی روشنی میں فراہم کی جائیں تو ضرور مضمون کا حصہ بنیں گی، بصورتِ دیگر، آپ جتنا بھی واویلا کرلیں، کچھ حاصل نہ ہوگا۔ والسلام --اسپریچولسٹ (گفتگو) 08:02, 17 جنوری 2009 (UTC)

  • اگر آپ کو بریلوی کی نسبت بریلوی مسلک کا عنوان کم خود ساختہ ہونے کا احساس اجاگر کرنے والا لگتا ہے (جو کہ ایک احساسِ خود فریبی ہے) تو آپ کی اجازت سے بریلوی کے صفحے کو بریلوی مسلک کی جانب رجوع مکرر کیا جاسکتا ہے؛ ایک موضوع پر ایک ہی متن رکھنے والے دو صفحات بنانا ابہام پیدا کرتا ہے۔ --سمرقندی 07:33, 18 جنوری 2009 (UTC)
  • غیر ضروری آداب القاب ویکیپیڈیا کا معیار نہیں ہیں ، ان سے پرہیز فرمایۓ۔ میرا خیال ہے کہ پہلے ایک عارضی مضمون الگ الگ لکھ لیتے ہیں ؛ آپ کی تحریر کو بریلوی (اول) پر منتقل کردیا ہے میں بریلوی (دوم) پر اندراج کرتا ہوں۔ اس کے بعد فیصلہ کر لیں گے کون سا مضمون متوازن ہے اور پھر اسی کو اصل مضمون پر منتقل کر دیا جاۓ گا۔ ورنہ دوسری صورت میں کوئی قابل ذکر کام ہونے کی امید نظر نہیں آتی۔ فی الحال بریلوی مسلک کو اس کی ابتدائی شکل پر واپس کر کہ مقفل کرا جارہا ہے جس پر یہ اپنی ابتداء میں وہاب صاحب نے لکھا تھا۔ نا میں اس میں کوئی اندراج کروں گا نا آپ کیجیۓ گا۔ ٹھیک ہے؟ --سمرقندی 13:19, 18 جنوری 2009 (UTC)
  • کیا اہل سنت والا مضمون بریلوی مسلک پر ہے یا سنی پر؟؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ تمام سنی میلاد مناتے ہیں؟؟ کئی بار عرض کیا ہے کہ اس مضمون میں صرف مجموعی سنی تصورات لکھے جا سکتے ہیں ؛ انفرادی خصوصیات ان کے ذیلی خود ساختہ تفرقوں پر لکھی جانی چاہیں۔ بار بار آپ اپنی انا کا مسئلہ بنا کر مضمون میں ابہام پیدا کر رہے ہیں اور اصلاح کی جاۓ تو الٹا الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں۔ --سمرقندی 09:02, 19 جنوری 2009 (UTC)


آپکی فوری توجہ مطلوب ہے ترمیم

 مکرمی! آداب!       تسلیمات!!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   

۔

جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین (حالیہ) فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین (کُل) بقیہ دن مزید درکار مضامین (یومیہ)
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334 99 185
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307 98 187
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282 97 188
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253 96 190
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219 95 192
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206 94 194
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141 93 195
8 8 اکتوبر 81859 % 81.85 032 18109 92 197
9 9 اکتوبر 81891 جاری جاری جاری جاری جاری
10 10 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 - - - -

موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا ہدف کو پانا مزید مشکل ہو جائے گا ۔ آئیے ، توجہ دیں۔ آج ہی؟ جی نہیں  ! ابھی !!--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:48, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)