NaveedBCN
سہ ماہی منصوبہ/اکتوبر تا دسمبر 2015ء، کا آغاز ہو چکا ہے۔ براہ مہربانی پابندی کے ساتھ مندرجہ بالا ربط پر جا کر تجویز کیے گئے موضوعات اور منصوبہ جات کو توجہ دیں۔ |
- آپ غالباً IRC کے صحیح مقام پر پہنچے ہیں۔ وکیپیڈیا پر آمد و رفت سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ چند ایک لوگ ہی یہاں آتے جاتے ہیں۔ اس لیے وہاں بھی شاز و نادر ہی کوئی آتا ہے۔ --Urdutext 00:47, 31 اگست 2011 (UTC)
- تو اس آمد و رفت کو بڑھانے کے لیے کچھ کرنا چاہیے نا!
وکیپیڈیا کی روح
ترمیماسلام علیکم نوید صاحب،
آپ نے کئی مضامین اور سانچوں پر تبادلہ خیال کا آغاز کیا ہے۔ گو کہ ان میں سے اکثر جگہوں پر ہم نوآموز مصنفین کو براہ راست ترامیم کی تلقین نہیں کرتے، تاہم آپ نوآموز معلوم نہیں ہوتے۔ آپ جیسے کہنہ مشق ساتھیوں کے لیے وکیپیڈیا کی روح یہ ہے کہ جیسا مناسب معلوم ہو ترمیم کردیں۔ تبادلہ خیال ، جواب در جواب اور اتفاق رائے کا انتظار وکیپیڈیا کی ترقی کی رفتار سست کردے گا اور کہ وکیپیڈیا کے بانیوں کا مطمع نظر بھی کبھی نہیں رہا۔ بس اس سلسلے میں منتظمین کی جانب سے کی جانے والی گزارشات کا خیال رکھیں۔ مخلص: --کاشف عقیل 00:26, 11 ستمبر 2011 (UTC)
- السلام علیکم، کاشف بھائی ہدایات کے لیے بہت شکریہ، ان شاء اللہ آئندہ ایسا ہی ہو گا ۔ --نوید احمد اندلسی 00:32, 11 ستمبر 2011 (UTC)
- حو صفحہ آپ کے نزدیک حذف ہونا چاہیے اس پر "حذف" کا سانچہ لگا دیں تا کہ مضمون اس زمرے میں چلا جائے اور بعد میں کوئی اس کا جائزہ لے سکے۔ --Urdutext 20:18, 18 ستمبر 2011 (UTC)
- آپ زیادہ تر تصاویر کے صفحات کی زمرہ بندی کر رہے ہیں۔ ہو سکے تو اُن تصاویر میں جن کے حقوق واضح ہوں اس زمرے زمرہ:Image copyright tags زمرہ:License tags میں سے کوئی سانچہ لگا دیں۔ جن کے حقوق واضح نہیں ان کے موجدوں کو پیغام دے دیں کہ ان کے حقوق واضح کریں۔ --Urdutext 23:54, 19 ستمبر 2011 (UTC)
اگر کوئی تصویر commons میں بھی موجود ہو، تو یہاں اس کے صفحہ پر حذف کا سانچہ لگا دیں۔ --Urdutext 23:56, 19 ستمبر 2011 (UTC)
- نوید بھائی السلام علیکم اور پیغام کا شکریہ۔ معاملہ مشکل ہے کیونکہ دو مختلف افکار کے درمیان فیصلہ درکار ہے؛ بہرحال خاکسار نے اپنی رائے درج کر دی ہے اور گذارش یہ ہے کہ اس معاملے کو زیادہ شدت نا دی جائے اور ویکیپیڈیا کی معلومات میں اضافے کا کام جاری رہے۔ --سمرقندی 05:47, 24 ستمبر 2011 (UTC)
- السلام علیکم نوید بھائی۔ کہیں آپ دیوان عام کی بات پر خفا تو نہیں ہو گئے؟ میرا خیال ہے کہ اگر کسی عنوان کا اردو ترجمہ کرنا متنازعہ ہو تو پھر اس کو roman میں ہی لکھ دیا جانا چاہیے اس طرح یہ ہوگا کہ معاملہ مستقبل کے لکھنے والوں کے سامنے آجائے گا اور بار بار اس بات پر بحث سے تلخی یا وقت کا زیاں بھی نہیں ہوگا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ یا یہ کہ آپ کیا مناسب سمجھتے ہیں؟ اپنی رائے سے ضرور آگاہ فرمائیے گا تا کہ اس مسئلے کو ایک بار ہی ہمیشہ کے لیے طے کرا جاسکے۔ --سمرقندی 05:57, 27 ستمبر 2011 (UTC)
دبیز متن
لاپتہ وکیپیڈین
ترمیمآپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 09:53, 2 نومبر 2012 (UTC)
- یہ بالکل غلط کیا گیا ہے، لاپتہ کی فہرست سے زیادہ بعض منتظمین کے رویوں کو تبدیل کرنا ضروری ہے، یقینا میری اس بات سے کچھ افراد ناراض ہو سکتے ہیں جس کے لیے پیشگی معذرت۔ --نوید احمد اندلسی (تبادلۂ خیال) 10:54, 2 نومبر 2012 (UTC)
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
ترمیم1،000 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:25, 6 اگست 2017 (م ع و)