Naveedazhar
خوش آمدید
ترمیماسلام و علیکم۔
خوش آمدید! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ وکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوگے۔
کسی بھی قسم کی مدد کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
- جب آپ کسی سے تبادلہٴ خیال کر رہے ہو تو آخر میں~~~~ لکھ کر اپنے دستخط ضرور کریں۔
- کسی بھی صفحہ میں ترمیم کرنے کے لیے آپ ترمیم کریں پر کلک کریں۔ترمیم کرنے کے بعد صفحہ محفوظ کریں پر کلک کریں تو آپ کی صفحہ میں ترمیم محفوظ ہو جائے گی۔
- نیا مضمون بنانے کے لیے نیچے دیے گیے خانے میں مضمون کا نام لکھیں اور نیا مضمون پر کلک کریں۔
- مزید معاونت کے لیے ادھر ضرور کلک کریں۔
وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں، وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔
آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ کا خیر خواہ: عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- نوید اظہر صاحب، امید ہے کہ آپ نے جو بہت سے سوانحی عنوان کے ساتھ صفح بنائے ہیں ان میں مواد بھی ڈالیں گے۔
--Urdutext 00:27, 14 فروری 2008 (UTC)
- جی جناب انشا اللہ اس اتوار سے کام شروع ہو جائے گا۔ دعا کی درخواست ہے۔
--Naveedazhar 02:10, 14 فروری 2008 (UTC)
وکیپیڈیا پر خوش آمدید! --Uchohan 18:22, 14 فروری 2008 (UTC)
- وکیپیڈیا پر خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنی زیادہ سے زیادہ معلومات یہاں پیش کریں گے۔ کسی بھی قسم کا مسئلہ دیوان عام میں پیش کریں یا مجھ سمیت کسی بھی منتظم سے رابطہ کر لیں انشاء اللہ آپ کی حتی الامکان مدد کی جائے گی۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ میرا حصہ ملاحضہ فرمائیں اور غلطیوں سے آگاہ کریں۔ شکریہ --نوید اظہر 05:06, 15 فروری 2008 (UTC)
- بالکل! سب سے پہلے یہ خیال رکھیں کہ اپنے مضمون میں روابط ضرور دیں، مثلاً اس جملے "اکبر کے نو رتن مشہور ہیں۔ ان میں ابوالفضل کا نام سر فہرست ہے۔ وہ شیخ مبارک ناگوری کا منجھلا بیٹا تھا۔ محرم سن ۹۵۸ھ، 1551ء میں آگرہ میں پیدا ہوا۔" میں اکبر، شیخ مبارک ناگوری، محرم اور آگرہ ایسے الفاظ ہیں جن پر وکی پر مضامین موجود ہیں یا ہونے چاہئیں۔ آپ جس لفظ کا ربط ڈالنا چاہتے ہیں اس کے گرد [[ ]] ڈال دیں یا پھر لفظ منتخب (select) کر کے تدوینی خانے (Editbox) میں دائیں سے تیسرا بٹن (جس پر Ab) لکھا ہے پر کلک کر دیں۔ علاوہ ازیں معاونت کے صفحات ضرور دیکھیں جو اردو میں ہیں اور درج ذیل صفحات وکیپیڈیا پر مضامین تحریر کرنے میں آپ کی رہنمائی کریں گے۔
(نوٹ: یہ تمام صفحات انگریزی زبان میں ہیں) دوسری بات اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ دو یا اس سے زائد الفاظ تلاش کے دوران ایک مضمون کی جانب جائیں جیسے بھارت، ہندوستان اور انڈیا وغیرہ دراصل ایک مضمون کے مختلف نام ہیں اس لیے انہیں ایک ہی جانب جانا چاہیے۔ وکی پیڈیا پر اس عمل کو redirect کرنا کہتے ہیں۔ جیسے آپ نے چاہا کہ محمد بن اسحٰق الندیم کو تلاش کرنے والا دراصل ابوالفراج ابن اسحاق پر جائے، اس کے لیے آپ کو redirect بنانا پڑے گا۔ اس کا طریقہ بہت آسان ہے۔ آپ جس نام سے redirect بنانا چاہ رہے ہیں اس کا نیا صفحہ بنا کر #REDIRECT [[Insert text]] لکھیں اور insert text کی جگہ اس مضمون کا نام دیں جس کی جانب آپ رخ پھیرنا چاہ رہے ہیں۔ اس کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ مضمون کا نام لکھ کر منتخب کر لیں اور تدوینی خانے کے بالائی بٹنوں میں سے R# کا انتخاب کر لیں۔ امید ہے اتنی معلومات آپ کے لیے کافی ہوگی۔ اگر مزید کئی مسائل ہوں تو حاضر ہیں۔ اور ایک مسئلہ تمام عدد اردو کے بجائے انگریزی (123) تحریر کریں۔ اگر مضمون تھوڑا طویل ہے تو اس میں سرخیوں کا اضافہ بھی کریں، تصاویر انگریزی وکیپیڈیا پر مل سکتی ہیں، وہاں سے لینے کے علاوہ آپ حقوق سے آزاد تصاویر کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اب آپ مضامین میں خود بہتری کر رہے ہیں یا یہ فریضہ بھی مجھے انجام دینا ہوگا۔ :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- یہ سن کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کا تعلق کراچی سے ہے، وکی کے موجودہ اراکین میں میرے علاوہ آپ کراچی سے دوسرے فرد ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- جناب شہاب صاحب کی گفتگو کے مطابق شہاب صاحب تعلق بھی کراچی ہی سے ہے۔ سمرقندی
براہ مہربانی انکا ربط بتا دیں ہو سکتا ہے میرے پڑوسی ہوں۔ فہد اور سمرقندی صاحب مجھے توانائی کی بچت سے متعلق کچھ لکھنے کا شوق ہے۔ میں کس زمرہ میں لکھوں؟ --نوید اظہر 02:22, 16 فروری 2008 (UTC) --نوید اظہر 02:22, 16 فروری 2008 (UTC)
- شہاب صاحب کا تبادلۂ خیال کا صفحہ اس جگہ ہے ۔ اور توانائی سے متعلق مضامین آپ زمرہ:توانائی میں رکھ سکتے ہیں۔ سمرقندی
- اصلاح کا بہت شکریہ : - ) اصل میں پہلے حافلہ (BUS) کے بجاۓ ناقل استعمال کرنے کا ارادہ تھا اور اسی کا ن لگا بیٹھا ۔
- نوید صاحب پیغام کا شکریہ۔ آپ نے جو اشتہار کی تجویز دی ہے وہ اگر قابلِ عمل ہو تو شائد مفید نتائج دکھا سکے مگر میرا خیال ہے کہ اسکو دائرۂ عمل میں لانا کچھ اس قدر آسان نا ہوگا۔ اشہتار (یا یوں کہہ لیں کہ دائرۃ المعارف کے موقف) کی عبارت تو میں آپ کو لکھ کر دے دونگا پر اسکو لگایا کہاں جاۓ گا؟ کیا کسی اخبار میں دیں گے؟ یا بعید نما پر؟ رہی بات تلاش میں سہولت دینے کی تو اول تو یہ کہ (جیسا کہ فہد صاحب نے بھی ذکر کیا تھا کہ) صفحۂ اول پر موجود بندِ حروفِ ابجد کی مدد سے اب تک موجود ہر ہر صفحہ ایسے ہی بہ ترتیب ابجدیہ تلاش کیا جاسکتا ہے کہ جیسے کسی لغت میں ہر ہر لفظ دیکھا جاسکتا ہے لیکن اسکے باوجود میرا خیال ہے کہ ثاقب صاحب اور اردو ٹیکسٹ صاحب آپ کی تجویز پر کام کر رہے ہیں مزید تفصیل اور کام کی رفتار پر آپ ان حضرات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر میرے لائق کوئی کام ہو تو ضرور آگاہ فرمایۓ گا؛ بس میں ہوا تو پہلی فرصت میں کرنے کی کوشش کروں گا۔ سمرقندی
Karachi Wiki meetup
ترمیمالسلام علیکم! وکیپیڈیا کے رکن ہونے کی حیثیت سے آپ کو کراچی میں پہلی وکیپیڈیا میٹ-اپ کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس ملاقات میں کراچی سے تعلق رکھنے والے اردو و انگریزی وکیپیڈیا کے اراکین شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ شرکت فرما کر دونوں زبانوں کے وکیپیڈیا کے لیے اہم تجاویز پیش کریں گے اور درپیش مسائل کو بھی سامنے لائیں گے۔ پروگرام بتاریخ: 18 اکتوبر 2009ء بروز: اتوار بمقام: میک ڈونلڈز، نجیب سینٹر، طارق روڈ بوقت: شام 5 بجے مزید معلومات کے لیے اردو وکیپیڈیا پر یہ صفحہ اور انگریزی وکیپیڈيا پر یہ صفحہ ملاحظہ کیجیے یا میرے صارف پر پیغام دیجیے۔ والسلام
لاپتہ وکیپیڈین
ترمیمآپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 09:51, 2 نومبر 2012 (UTC)
مضامین بدون داخلی روابط
ترمیممحترم Naveedazhar!
اس ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/مضامین بدون داخلی روابط نامی صفحہ پر ایسے تمام صفحات کی فہرست موجود ہے، جن میں کوئی اندرونی ربط موجود نہیں۔ (یعنی کسی موجود مضمون کے نام کو اس طرح کی مربع قوسین [[ ]] میں نہیں رکھا گيا، جس وجہ سے مضمون اردو ویکیپیڈیا کے مجموعی تعداد مضامین میں شامل نہیں سو سکا۔ کیوں کہ کسی مضمون کے گنتی میں شامل ہونے کے لیے اندرونی ربط کا ہونا لازم ہے۔ برائے مہبربانی آپ اس صفحہ پر موجود اپنے صفحات جن کی تعداد اس وقت 12 ہے، ان میں اندرونی ربط شامل کرنے کی کوشش کریں۔---Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:11, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
ترمیم100 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:56, 20 اگست 2017 (م ع و)