تبادلۂ خیال صارف:Saifty/وثق 1
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Saifty/وثق 1 کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
Welcome! Bienvenue! Willkommen! Benvenuti ¡Bienvenido! ようこそ Dobrodosli 환영합니다 Добро пожаловать Bem-vindo! 欢迎 Bonvenon Welkom
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ ← ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 125,821 مضامین موجود ہیں۔ ← اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔
بہتر ہوگا کہ آپ آغاز ہی میں درج ذیل صفحات پر نظر ڈال لیں:
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
اشکنازی یہودی
ترمیماشکنازی یہودی صفحہ پہلے سے موجود ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ دہرا صفحہ نا بنائیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:22, 1 اگست 2016 (م ع و)
--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:27, 2 اگست 2016 (م ع و)محترم طاہر صاحب اسلام علیکم میں نے کل صحفہ " اشکنازی یہودی" جو آپ نے مرتب کیا تھا ،اس میں saifty کی id سے کچھ اضافہ کرنا چاہا جب ویکیپیڈیا نے مجھے انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کا اختیار دیا ، چوںکہ آپکا موجود مواد مختصر تھا،اسی عنوان کے انگریزی، فارسی اور عربی صفحات میں کافی مواد موجود ہے جسے صرف اردو میں ترجمہ کی ضرورت ہے- محترم طاہر صاحب مجھے اس بات کا قطعا اندازہ نہیں تھا کہ اس موضوع پر لوگوں کی معلومات میں آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی اضافہ نہیں کر سکتا- اب چونکہ آپ نے مجھے بلاک کر دیا ہے - آپ سے التماس ہے کہ میری اس خطا کو درگزر کیجئے ، اپنی رائے کے مطابق اس صفحہ میں اضافہ کی اجازت مرہمت کیجیے اور آپ کی جو بھی رائے ، ترمیم اور مواد ہو اسے ملحوظ خاطر رکھونگا- شکریہ --Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:27, 2 اگست 2016 (م ع و)
- آپ سے کزارش کی گئی تھی کہ اشکنازی یہودی صفحہ پہلے سے موجود ہے اس لیے آپ اسی موضوع سے متعلق دوسرا صفحہ نا بنائیں۔ اشکنازی یہودی مکمل حذف کرنے پر آپ اسے دوبارہ بنا دیتے تھے۔ آپ سے کہا گیا اشکنازی یہودی صفحہ میں اضافہ کریں تو آپ نے صفحہ کا تمام متن ہٹا کر اپنا متن داخل کر دیا۔ علاوہ ازیں آپ کی تحریر ایک آلاتی ترجمہ تھی۔ اب آپ نے آج ایک نیا صفحہ اشکنازی یہودی مفصل بنا دیا۔ آپ کے نئے صارف پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے لیکن میں اسے ہٹا دیتا ہوں۔ لیکن برائے مہربانی ان باتوں کا خیال رکھیں۔
- اشکنازی یہودی صفحہ میں اضافہ کریں۔ لیکن پہلے کی تحریر کو حذف نا کریں۔
- آپ کی تحریر ایک آلاتی ترجمہ نا ہو۔
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:31, 2 اگست 2016 (م ع و)
--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:49, 2 اگست 2016 (م ع و)جی بالکل یہ میرا پہلا تجربہ تھا اس لئے، مجھے اس بارے معلومات نہیں تھیں کہ دوسرا صفحہ اس سے مربوط نہیں کیا جاسکتا،اب مکمل حذف کرنے سے پرہیز کرونگا-
میں 'اشکنازی یہودی' موجودہ انگریزی صفحہ سے اردو میں ترجمہ کرنا چاہتا تھا چونکہ وہاں زیادہ مواد تھا-
وکیپیڈیا آلا ترجمہ میں موجود (انگریزی) صفحہ سے اردو میں ترجمہ ہوتا ہے- جس کو میں پہلے اردو میں ترجمہ کرنا اور بعد میں صفحہ پر موجود اردو مواد داخل کرنا چاہتا تھا.
میرا کیا گیا ترجمہ مکمل آلاتی ترجمہ نہیں تھا، ہاں کسی کسی جگہ میں نے آلا کی مدد لی تھی-
میرے نئے صارف پر بھی پابندی ہٹا دیں. براہ مہربانی
ان باتوں کا خیال رکھا جائے گا-
علاوہ ازیں آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے اور یہ کہ انگریزی کے صفحہ سے اردو میں ترجمہ کی اجازت دی جائے.--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:49, 2 اگست 2016 (م ع و)
- جی بالکل ترجمہ کریں۔ لیکن یہ آلاتی ترجمہ نہ ہو۔ یعنی انگریزی متن کو اٹھا کر گوکل ٹرانسلیٹ میں ڈالا، اور وہاں سے جو بھی اردو حاصل ہوئی اسے یہاں پیسٹ کر دیا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:34, 2 اگست 2016 (م ع و)
- آپ کون سا کھاتہ استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:36, 2 اگست 2016 (م ع و)
saifty--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:40, 3 اگست 2016 (م ع و)
آلاتی ترجمہ
ترمیمآنجناب کی خدمت میں آداب عرض ہے!
جناب والا کی خدمت میں اس سے پہلے بھی عرض کی گئی تھی کہ اگر آپ مضامین کے ترجمے کے لیے آلاتی ترجمہ کاری کا سہارا لے رہے ہیں تو اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ ترجمہ میں مشین کا عمل دخل معلوم نہ ہو اور اسے اس طرح مرتب کریں کہ وہ ترجمہ انسانی ہاتھوں کی کاوش نظر آئے۔ لیکن آپ مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آنجناب کا تازہ ترجمہ قبول یہودیت کے عنوان سے شائع ہوا ہے جو مکمل آلاتی ترجمہ معلوم ہو رہا تھا۔ فی الحال اس ترجمہ کو حذف کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ خود ترجمہ کرنا چاہیں تو خوش آمدید! لیکن براہ کرم مشینی ترجمے سے گریز کریں۔ --:)
—خادم— 12:25, 6 اگست 2016 (م ع و)
- آنجناب کو سلام عرض ہے
- محترم آپ کو شائد میری کاوش پسند نہیں آئی- بلکہ آپ نے تو سیدھا سیدھا فتویٰ رسید کر دیا کہ یہ آلاتی ترجمہ ہے- جناب کی خدمت میں عرض ہے کہ میں اشکنازی یہودی صفحہ کا ترجمہ کر رہا ہوں میری' آلاتی کاوش آپ وہاں ملاحظہ فرمالیں اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ اس کے عوض مجھے کوئی تمغہ یا ویکیپیڈیا پر ناظم کے اختیارات نہیں ملیں گے اور نہ چاہئے کیونکہ ایک ایک سطر لکھ کر اپنے نام پر صفحات کا انبار کھڑا کر کے داد اور تمغے لینے والے کوئی اور ہیں ، عمر کے آخری حصہ میں خالصتا آنے والی نسلوں کے لئے سہل حصول علم کی کوشش میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں - درج بالا صفحہ کی ترجمہ میں اس صفحہ کے حوالے کی ضرورت پیش آئی تو انگریزی صفحہ کا حوالہ دینے سے بہتر تھا کہ ترجمہ کر ڈالتا - اگر آپکے انتبہات میں ترجماتی آلہ کے استعمال کی معلومات دی گئی ہے تو اس کا قطعا یہ مطلب نہیں کہ سراسر آلے ہی سے ترجمہ کرایا گیا ہے- مذکورہ کاوش میں ناچیز نے ایک گھنٹے کا وقت صرف کیا جبکہ آ لاتی ترجمہ جلدی ہو جایا کرتا ہے اور بے ربط اور بے ہنگم ہوا کرتا ہے، جبکہ ناچیز کا کیا گیا ترجمہ باربط اور شائد مشکل ہے -اپکا اسطرح سے کاوش کو حذف کرنا یقینا حوصلہ شکن ہے - عملِ حذف سے قبل ترجمہ پر نظر ثانی کا انتباہ البتہ حوصلہ افزا ہوتا -تاہم پھر بھی ناچیز اپنے ممتحن حضرات کی جناب میں بہتر ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا رہے گا-
- وسلام --Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:55, 6 اگست 2016 (م ع و)
- حضرت خادم صاحب پیش نظر ہے تازہ تازہ 'آلاتی' ترجمہ--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:18, 6 اگست 2016 (م ع و)
- اگر آپ کو میری بات ناگوار گزری ہے تو میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں، میرا ایسا ارادہ قطعاً نہیں تھا۔ نادانستگی میں ہوئی خطا پر معافی کا خواستگار ہوں۔ البتہ جس عبارت پر میں نے آپ کے مضمون کو آلاتی ترجمہ قرار دیا تھا وہ درج ذیل ہے:
- حضرت خادم صاحب پیش نظر ہے تازہ تازہ 'آلاتی' ترجمہ--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:18, 6 اگست 2016 (م ع و)
یہودیت کی اختیاری (عبرانی: גיור, giyur) ایک رسمی عمل ہے جو کہ ایک غیر یہودی کی کرتا ہے جب جو یہودی برادری ایک مکمل رکن کے طور پر کے تسلیم کیا جانا چاہتا ہو ۔ یہودی مذھب کی اختیاری عام طور پر ایسے سلسلہ وار مذہبی اعمال، مطالعہ اور بیعت یہودیوں کی تنظیم اور کبھی کبھار اسرائیلی زمین کے متعلق بیعت کا مجموعہ ہے.
- میں نے اس کو اس طرح کیا تھا:
قبول یہودیت (عبرانی: גיור، "غِیور") ایک رسمی عمل ہے جسے ایک غیر یہودی اس وقت انجام دیتا ہے جب وہ یہودی برادری میں شامل ہونے کا خواہشمند ہو۔ یہودیت میں قبول مذہب ایسے سلسلہ وار مذہبی اعمال ومطالعات کا ایک مجموعہ جس میں یہودی شخصیات اور بسااوقات ارض اسرائیل سے اپنی وابستگی کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔
ریتخانہ
ترمیماگر آپ کسی قطع کا انگریزی سے ترجمہ کر رہے ہو تو پہلے آلاتی ترجمہ اپنے ریتخانہ میں ڈال لیں اور متن کی مکمل درستی کے بعد اسے اصل صفحہ کا حصہ بنائیں۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:20, 7 اگست 2016 (م ع و)
انگریزی ویکی کا ربط
ترمیممحترم صاحب!
- مضامین میں انگریزی ویکی کا ربط دینے سے گریز کریں، اس سے صارفین کو الٹا دقت کا سامنا ہوتا ہے، وہ کلک کریں گے تو اردو سے انگریزی ویکی پر جائیں گے۔ اردو ویکی کا مقصد اردو دان طبقہ کے لیے لکھنا اور سہولت پیدا کرنا ہے، اس سے صارفین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ، مضمون موجود ہے، اور وہ اسے لکھنے کا نہیں سوچتے۔ اورکیا آپ اپنا تعارف کروانا پسند کریں گے؟ کیوں کہ آپ کی باتوں سے لگا کہ، آپ بزرگ ہیں اللہ صحت و عافیت کے ساتھ درازی عمر عطا کرے۔ آمین!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:28, 8 اگست 2016 (م ع و)
- وسلام - انگریزی ربط عارضی ہیں ، تیر کے نشان والے بیرونی ربط ذاتی یاد دہانی کیلئے تھے، انشاءاللہ ان صفحات کو اردو میں ترجمہ کرنے کا ارادہ ہے - سرکاری ملازم اور تقاعد کے قریب ہوں---Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:40, 10 اگست 2016 (م ع و)
- مضامین میں انگریزی ویکی کا ربط دینے سے گریز کریں، اس سے صارفین کو الٹا دقت کا سامنا ہوتا ہے، وہ کلک کریں گے تو اردو سے انگریزی ویکی پر جائیں گے۔ اردو ویکی کا مقصد اردو دان طبقہ کے لیے لکھنا اور سہولت پیدا کرنا ہے، اس سے صارفین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ، مضمون موجود ہے، اور وہ اسے لکھنے کا نہیں سوچتے۔ اورکیا آپ اپنا تعارف کروانا پسند کریں گے؟ کیوں کہ آپ کی باتوں سے لگا کہ، آپ بزرگ ہیں اللہ صحت و عافیت کے ساتھ درازی عمر عطا کرے۔ آمین!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:28, 8 اگست 2016 (م ع و)
- وسلام - انگریزی ربط عارضی ہیں ، تیر کے نشان والے بیرونی ربط ذاتی یاد دہانی کیلئے تھے، انشاءاللہ ان صفحات کو اردو میں ترجمہ کرنے کا ارادہ ہے - سرکاری ملازم اور تقاعد کے قریب ہوں---Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:40, 10 اگست 2016 (م ع و)
صارف:Saiphty
ترمیمصارف:Saiphty نامی کھاتہ مسدود ہے۔ آپ کو اس کی وجہ سے کیا خلل پڑ رہا ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:33, 23 اگست 2016 (م ع و)
اس کو بند کرنے کا کیا طریقہ ہے، دونوں ایک جیسے ہیں ---Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:04, 23 اگست 2016 (م ع و)
- صارف:Saiphty بند ہی ہے۔ آپ اسے استعمال نہیں کر سکتے۔ آگر آپ کا مقصد کھاتہ کو حذف کرنا ہے تو یہ ممکن نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:03, 23 اگست 2016 (م ع و)
میں اس صفحہ اشکنازی یہودی میں اسی نام کی فارسی صفحہ سے تصویر سرنامہ قبیلہ خذر- نظریہ ، امر یا مفروضہ کے ذیل میں ڈالنا چاہتا ہوں لیکن نہیں ہو پارہا ، میری مدد کر دے کوئی Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:53, 16 فروری 2017 (م ع و)
- اردو ویکی پر آپ پرونده کو فائل یا file لکھیں, راست کی جگہ دائیں یا right لکھیں، بندانگشتی کی جگہ تصغیر یا Thumbnail لکھیں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:47, 20 فروری 2017 (م ع و)
اشکنازی یہودی تصویر
ترمیمآپ جس تصویر کی بات کر رہے ہیں وہ انگریزی ویکیپیڈیا پر ہے اس لیے اسے دیگر ویکیپیڈیاوں پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم شاید وہ جلد ہی ویکیپیڈیا کامنز پر آ جائے بھر آپ اسے استعمال کر سکیں گے۔ مندرجہ ذیل روابط پر آپ کو اشکنازی یہودیوں سے متعلق تصاویر مل سکتی ہیں۔
طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:48, 4 مارچ 2017 (م ع و)
اگر یہ کامنز پر نہیں تو اشکنازی یہودی کے فارسی صفحہ پر کیونکر موجود ہے؟--Saifty (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:54, 4 مارچ 2017 (م ع و)
اشکنازی یہودی
ترمیماشکنازی یہودی کو منتخب مضمون کے لیے نامزد کرنا چاہتا ہوں۔ ایک دو سرخیاں ابھی خالی ہیں۔ آپ بتا دیجئے گا کہ کب نامزد کر دیا جائے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:29, 22 مارچ 2017 (م ع و)
ستارہ برائے منتخب مضمون
ترمیمستارہ برائے منتخب مضمون | ||
اشکنازی یہودی کو منتخب مضمون بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے منتخب مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:59, 2 اپریل 2017 (م ع و) |