خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب Sraiki کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,802 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:35, 31 اگست 2015 (م ع و)

گزارش

ترمیم

سرائیکی بھائی، بہت شکریہ کہ آپ نے سرائیکی حروف تہجی سے ہمیں واقف کیا۔ تاہم آپ نے ایک زمرے میں داخل کیا تھا، اب یہ "سرائیکی حروف تہجی" میں ہے۔ اگلی بار یہیں اضافہ کر کے شکریے کا موقع فراہم کیجیے۔

اس کے علاوہ ہم آپ سے سرائیکی تاریخ و ادب پر کئی معلوماتی پہلوؤں پر تعاون کی گزارش کرتے ہیں --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:41, 5 جون 2016 (م ع و)

تراجم قرآن

ترمیم

محترم صاحب!

میں نے سال پہلے انٹرنیٹ پر کتاب سرائیکی میں تراجم قرآن (اس سے ملتا جلتا نام تھا) دیکھی، اتاری اور پڑھی بھی۔ اگر آپ کی رسائی اس کتاب تک ہے تو سرائیکی تراجم قرآن کی فہرست کا مضمون بن سکتا ہے۔ کیا سرائیکی ویکی پر کام کر رہے ہیں۔ انکوبیٹر میں کام کرنا نئے صارفین کے لیے زیادہ مشکل ثابت ہوتا ہے۔ کوشش کریں 4، 5 لوگ ملا لیں اور مسلسل پابندی کے ساتھ وہاں کام کر کے ایک بار انکوبیٹر سے نکالیں۔ اس کے بعد کام کرنے والے اور پڑھنے والے مل جاتے ہیں۔ فیس بک وغیرہ پر صفحہ بنا لیں اور جو کام کر رہے ہیں اس کے لنک شیئر کر دیا کریں۔ اگر کچھ مشکل ہو کہیں کچھ سمجھنے میں (سانچوں یا ماڈیول وغیرہ) میں تو ضرور بتائیے۔ میں یا دیگر اردو ویکی صارفین جو معاونت ممکن ہو کریں گے۔ بس ایک بات کا دھیان رکھیں کہ دوہرے تہرے کھاتے بنانے کی غلطی کوئی نہ کرے۔ اس سے نقصان ہوتا ہے۔ کھوار ویکی والے انکوبیٹر سے نکل نہیں پا رہے۔ بلوچی والے تین لہجے ایک ساتھ شروع کیے ہوئے ہیں۔ اور کام کرنے والا کوئی نہیں۔ زبان پرستی اتنی ہے لیکن جو کام زبان کے لیے کیے جا سکتے ہیں وہ کرنے کو کوئی تیار نہیں۔ اپنی کوشش جاری رکھیں۔ ایک دن منزل ظرور ملے گی۔ واٹس ایپ پر ہو تو اردو ویکی کے گروپ میں شامل ہو جائیں۔ اس سے بھی کچھ معلومات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ (03325929584)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:34, 15 مارچ 2018 (م ع و)