السلام علیکم۔ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ جی میں آپ کی ضرورت مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ مجھے اک email بھیج دیں میں اپنا ربط آپ کو بھیجتا ہوں اس کے ذریعے۔ دراصل میں بھی کافی وقت سے سوچ رہا تھا کہ ہندی میں بھی کچھ ترامیم کر لوں کیونکہ اسلام سے متعلق موضوع کی کمی ہے وہاں پر لکین وقت کی کمی اور ہندی میں ترمیم کرنے کا علم بھی نہیں ہے کہ کہاں پر کون سا سانچہ لینا چاہیے۔ ان شاءاللہ آپ سے ہندی میں ترمیم کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں مل کر اسلام سے متعلق موضوع پر کام کریں گے۔ ویسے میں بھی ہندوستان کے ممبئی شہر سے تعلق رکھتا ہوں۔۔۔ مجھے آپ کی مدد کرکے خوشی ہو گی۔۔۔ آپ کے mail کا انتظار رہے گا۔۔۔ شکریہ الالوباطلی حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:44، 19 اگست 2020ء (م ع و)

بھائی صاحب آپکے تفصیلی جواب کو بار بار پڑھ رہا ہوں، خوش ہو رہا ہوں، اِدھر اکیلا محسوس کر رہا تھا۔ ایک اور ایک گیارہ۔ میل بھیج دی۔ انتظار میں ہوں. محمد عمر کیرانوی 15:09، 19 اگست 2020ء (م ع و)

 

آداب؛ عمر فاروق عبداللہ نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:25، 7 جنوری 2024ء (م ع و)