تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2009/سوم

Archive یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔
  • وکیپیڈیا اُگانے کا ارتقائی طریقہ تو یہی ہے کہ سب کو کھلی چھٹی دی جائے۔ جب دس پندرہ ہزار مضموں جمع ہو جائیں تو چھانٹی شروع کر کے خراب کو حذف کر دیا جائے۔ اس طریقہ سے صارفین کی بڑی کھیپ بھی تیار ہو سکتی تھی۔ زیادہ مضامین شاعری، پیری فقیری وغیرہ کے ہوتے۔ جو سائنسی ہوتے اس میں اصطلاحات تمام کلمہ نویسی ہوتیں۔ اس میں خدشہ یہ تھا کہ معیار نہیں بن پائے گا، اور اس en:primordial soup سے کوئی اچھی وکیپیڈیا ارض پر برآمد نہ ہو گی جس کا تقابل انگریزی وکیپیڈیا سے کیا جا سکے گا۔ اردو وکیپیڈیا کو شروع سے ذہین طرحبندی کے طریقہ سے بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے معیار تو اچھا ہو گیا، اور اصطلاح سازی کا کام بھی بخوبی ہوا، مگر لکھنے والی گنتی کے رہے۔

اب جبکہ اردو وکیپیڈیا وکیپیڈیا بن چکی ہے، ارتقائی طریقہ پر جانا تو مفید نہیں ہو سکتا۔ یہ ہو سکتا ہے کہ نئے آنے والوں کو تلقین کی جائے کہ پہلے (غیر متنازعہ موضوعات پر) مضامین انگریزی وکیپیڈیا سے ترجمہ کر کے یہاں لائیں جس سے انھیں لکھنا بھی آسان ہو گا، وکیپیڈیا اسلوب کا اندازہ بھی ہو جائے گا، اور معیار بھی قائم رہے گا۔ اس وقت اردو وکیپیڈیا پر منتظمیں زیادہ تر لکھنے یا اصطلاح سازی کا کام کرتے ہیں۔ یہ اس لیے بھی ہے کہ لکھنے والے صارفین بہت کم ہیں۔ اگر لکھنے والے زیادہ ہوں تو پھر مختلف قسم کے منتظمیں کی ضرورت ہو گی، جو صرف ادارت ہی کیا کریں۔ --Urdutext 19:42, 3 مئی 2009 (UTC)

صارفین میں اضافے کی تجویز

انگریزی وکیپیڈیا پر ایک معقول تعداد میں پاکستانی موجود ہیں۔ یہ لوگ وہاں پر نسبتاً باقاعدگی سے لکھتے بھی ہیں۔ کیوں نہ ان لوگوں کو اردو وکیپیڈیا میں شمولیت کی دعوت دی جائے۔ دیکھیں: انگریزی وکیپیڈیا پر پاکستانی صارفین

میں زیریں عبارت ان صارفین کے صفحہ صارف پر چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟

کاشف عقیل 19:19, 3 مئی 2009 (UTC)

Urdu Wikipedia

Dear friend,

You seem to be an active Wikipedian from Pakistan. We have an Urdu Wikipedia that needs all the help that it can get. Currently, we do not have many active users and we will really appreciate if you would consider becoming an active contributor. As you are already familiar with Wikipedia's style and rules, your presence would help elevate the overall content quality as well.

Regards,

Urdu Wikipedia Admins

  • ان میں سے زیادہ تر اردو کلیدی تختہ سے نابلد ہیں، یا اردو میں لکھنا بیکار سمجھتے ہیں۔ اس لیے فائدہ کی امید نہیں۔ --Urdutext 19:42, 3 مئی 2009 (UTC)
  • کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں، میں بھی انگریزی وکی پیڈیا سے اردو کی جانب آیا ہوں۔ اس طرح ممکن ہے کہ ہمیں اچھے لکھنے والے میئسر آجائیں۔--Niazahmed 04:29, 4 مئی 2009 (UTC)
  •   تائید کوشش ضرور کرنی چاہئے. --محبوب عالم 04:45, 4 مئی 2009 (UTC)

اکھاڑ پچھاڑ

  • صفحۂ اول پر اکھاڑ پچھاڑ کرتا رہتا ہوں ، کسی ساتھی کو کوئی بات نا مناسب لگے تو فوری طور پر آگاہ کیجیۓ گا تاکہ رود و بدل کو واپس کیا جاسکے۔ --سمرقندی 13:38, 11 مئی 2009 (UTC)


رائے درکار

مسیحیت کے زمرے میں جو مضامین ہیں ان میں کہیں کہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لیے اسلامی اصطلاح استعمال ہوئی ہے، جبکہ کہیں کہیں یسوع المسیح، یسوع، مسیحہ اور دیگر اصطلاحات استعمال میں ہیں ـ کچھ صارفین نے عیسائی اصطلاح کو بدل کر اسلامی اصطلاح بھی استعمال کی ہوئی ہےـ میری تجویز ہے کہ جہاں تک اسلامی مضامین کی بات ہے وہاں تو یقیناً اسلامی اسطلاح استعمال ہونی چاہیے مگر مسیحیت کے زمرے میں جو مضامین ہیں جو مسیحیت کو بطور دین بیان کر رہے ہیں، وہاں زیادہ مناسب ہے کہ یسوع اور یسوع المسیح (متن کی مناسبت سے) استعمال ہو ـ جن مضامین میں ایک سے زائد نکتۂ نظر بیان ہوں، وہاں بھی متن کی مناسبت سے اصطلاح استعمال ہونی چاہیےـ آپکی رائے درکار ہےـ

-- قائلہ 18:15, 12 مئی 2009 (UTC)

  • میری رائے میں یہ وضاحت کرنا کافی ہے کہ مختلف مذاہب میں انھیں کن کن ناموں یا القاب سے پکارا جاتا ہے۔ اس کے بعد مضمون میں اصل نام ہی استعمال ہوتا چاہیے۔ --Urdutext 00:21, 13 مئی 2009 (UTC)
  • اسطرح تو پھر یشوعا اسعمال میں ہونا چاہیے کیونکہ وہ حضرت عیسیٰ کا آرامی نام ہے اور حضرت عیسیٰ آرامی بولتے تھےـ میری تجویز کا مقصد ہے کہ س دین میں آپ علیہ السلام کو جس نام سے جانا جاتا ہے، احتراما! اور غیر جانبدار ہونے کے مقصد سے اس نام کو استعمال کیا جائےـ

-- قائلہ 13:55, 17 مئی 2009 (UTC)

  • انگریزی وغیرہ میں انھیں Jesus کہا جاتا ہے جسے عربی/اردو میں عیسیٰ بولتے ہیں اور یہی عام استعمال میں ہے۔ --Urdutext 21:43, 17 مئی 2009 (UTC)
  • یہ بھی ٹھیک ہےـ -- قائلہ 11:59, 18 مئی 2009 (UTC)

گزارش!

بہت سے سائنسی اور دیگر مضامین میں انگریزی الفاظ کیلیے جو اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں وہ یا تو عربی یا فارسی کی ہیں یا ایسی ہیں جن کے مطلب سے عوام قطعی نا بلد ہیں۔ اصطلاح سازی کرنے والوں سے گزارش ہے کہ ایسی اصطلاحات تخلیق کریں جو عوام میں جلد مقبول ہو سکیں۔ جیسے کہ "روبالہ" جو کہ روبوٹ کے لیے استعمال کی گئی ہے، میری نظر میں بہترین اصطلاح ہے اور دلچسپ بھی۔ لیکن روبالہ کے متعلق صفحے پر ہی ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو کہ مکمل طور پہ سجھ نہیں آسکتے کیونکہ براہِ راست عربی سے لیے گئے ہیں۔ [1]

اس کے علاوہ میں وکیپیڈیا میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہوں اور انگریزی سے ترجمہ میں بھی اپنا تعاون پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے تفصیلات سے آگاہ کر دیں۔ ایک اور بات کہ کیا اردو وکیپیڈیا 'وکیپیڈیا' کا ہی پراجیکٹ ہے یا یہ محض اس طرز پہ بنا پراجیکٹ ہے؟

نیکی اور پوچھ پوچھ

صاحب اگر آپ کا جذبہ دل کی گہرائیوں کا عکاس ہے تو پھر اس کے سوا کیا کہا جاسکتا ہے کہ نیکی اور پوچھ پوچھ! بسم اللہ کیجیۓ۔ رکن بننے میں کیا دیر لگے ہے؟ یہ اردو دائرۃ المعارف یعنی اردو ویکیپیڈیا اصلی ہے اور WIKIMEDIA والوں کا ہی منصوبہ ہے جیسے انگریزی ویکیپیڈیا ہے، آپ کو غالباً internet پر دیگر ملتے جلتے ناموں کی sites نظر آئیں گی جو کہ تمام کی تمام کاذب اور نقالی ہیں؛ یہ اور بات ہے کہ اچھی چیز کی نقالی بھی بری نہیں کہی جاسکتی۔ یہ مقام آپ کو اردو میں ایک عالمگیر دار الترجمہ نظر آۓ گا۔ رہی بات مشکل الفاظ کی تو خاکسار کو امید قوی ہے کہ جب آپ کچھ روز یہاں آئیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جاۓ گا کہ جو کچھ یہاں کیا جارہا ہے وہ اردو کے لیۓ ہی نہیں اردو پڑھنے سمجھنے (خواہ بہاری ہوں یا پنجابی وغیرہ وغیرہ) والوں کے لیۓ مستقبل کی جانب راہنمائی فراھم کر رہا ہے۔ آپ کو یہ بھی اندازہ ہو جاۓ گا کہ جو کچھ یہاں کیا جارہا ہے اس کے سوا کچھ ایسا ممکن ہی نہیں جو کہ واقعتاً پائیدار کہا جاسکے۔ --سمرقندی 12:51, 16 مئی 2009 (UTC)

  • اُردو ویکی پر پہلی بار آنے والوں کا یہی نقطۂ نظر ہوتا ہے جو یہ صاحب بیان کرچکے ہیں. کچھ وقت اُردو ویکی پر گزارنے کے بعد یہ احساس ہوجاتا ہے کہ یہ اِصطلاحات (چاہے مشکل ہی کیوں نہ ہو) اپنی زبان کے ہیں. بالکل صحیح فرمایا آپ نے سمرقندی صاحب. اُردو اصطلاحات استعمال کرنے کا راستہ صحیح ہے. فارسی کے ایک شاعر نے کیا خوب فرمایا ہے کہ : ‘‘ براہِ راست برو اگرچہ دُور باشد ’’. --محبوب عالم 13:50, 16 مئی 2009 (UTC)

قیادہ

اُردو ویکی پر disk drive کیلئے موزوں اصطلاح استعمال کرنے کے بارے میں اپنی رائے اِس تبادلۂ خیال صفحہ پر دیجئے. --محبوب عالم 12:49, 21 مئی 2009 (UTC)

واپسی طویل عرصہ کے بعد

السلام علیکم وکیپیڈیا کے ساتھیو! ہو سکتا ہے کہ کئی نئے صارفین اب مجھ سے واقف نہ ہوں لیکن "کبھی ہم میں تم بھی پیار تھا"، کسی زمانے میں ہم وکیپیڈیا کے عشاق اور دیوانوں میں شمار ہوتے تھے۔ وقت گزرتا گیا دیوانگی معمول میں تبدیل ہوتی گئی اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !! آج پھر لوٹا ہوں تو یہ ہرا بھرا گلشن دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور دل ایک مرتبہ پھر کام کرنے پر آمادہ ہو رہا ہے۔ کوشش کروں گا کہ چند مفید مضامین کا اضافہ جلد از جلد کروں۔ سلمان رضوی صاحب کی عرصۂ دراز سے خواہش تھی کہ سوویت یونین میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے گئے، ان پر کچھ لکھا جائے، مواد بھی اکٹھا کیا گيا تھا، کچھ ضبطِ قلم بھی آیا، جلد نوک پلک سنوار کر پیش کروں گا۔ ابھی مجھے معلوم تو نہیں کہ کون کون یہاں فعال ہے لیکن خصوصی طور پر سمرقندی، اردو ٹیکسٹ، وہاب اعجاز، سلمان رضوی، ثاقب، عادل جاوید، عثمان چوہان، محبوب عالم اور دیگر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ ؛ امید کا دامن تو نہیں چھوٹا تھا پر آپ نے تو رلا رلا دیا صاحب! --سمرقندی 06:09, 28 مئی 2009 (UTC)

٭ حضرت، بہت شرمندہ ہوں کہ میری غیر حاضری آپ کی دل آزاری کا باعث بنی۔ جو چاہے سلوک کیجیے، مجرم حاضر ہے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • فہد صاحب، واپسی مبارک ہو۔ سنتے ہیں کہ آپ بڑے مدونیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ --Urdutext 11:05, 28 مئی 2009 (UTC)
  • خیر مبارک صاحب! بس ذرہ نوازی لوگوں کی، ورنہ ہم کس لائق؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

Fariha Farooqi

assalam o alaikum this website is verygood Fariha Farooqi

راۓ اور بہتری درکار

ایک موضوع اس جگہ (Click Here) شروع کیا ہے تمام ذمہ دار ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اس کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ذمہ دار ساتھیوں کی اصطلاح کے معنی آپ کو اس ہی صفحے پر مل جائیں گے   ۔ مضمون بہت افراتفری میں لکھا ہے ، اگر املا کی اغلاط ہوں تو اصلاح فرما دیجیۓ گا۔ --سمرقندی 11:16, 9 جون 2009 (UTC)

Font فونٹ میں تبدیلی کی گزارش

جو فونٹ وکیپیڈیا میں استعمال ہو رہا ہے وہ اتنا واضح نہیں ہے۔ لھذا ہماری گزارش ہے کھ نستعلیق فونٹ استعمال کریں۔ شکریہ۔

زمرہ جات کا استعمال

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے وکیپیڈیا پر زمرہ جات شجری ہیں۔ جب اردو وکیپیڈیا پر مضامین کم تھے تو یہ رواج تھا کہ ایک ہی مضمون کو ایک زمرہ اور اس کے ذیلی زمرہ پر ڈال دیا جاتا تھا۔ ایسا کرنا اب موزوں نہیں۔ مثلاً اگر کسی شخصیت پر مضمون ہے تو کوشش کریں کہ اسے "زمرہ:شخصیت" میں مت ڈالیں بلکہ کسی ذیلی زمرہ میں ڈالیں (جیسے زمرہ:پاکستانی شخصیت)۔

اس کے علاوہ مذہبی شخصیات کے مضامین میں دیکھنے میں آ رہا ہے کہ غیر ضروری زمرے استعمال ہو رہے ہیں، جیسے "عالم"، "محقق"، "دانشور"، "عاقل"، "بالغ" وغیرہ۔ --Urdutext 09:27, 22 جون 2009 (UTC)

  • غیر ضروری زمروں میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور مضامین میں غیر متقلقہ زمروں کا استعمال بھی کا فی بڑھ گیا ہے ۔ کیا ہی بہتر ہوگا کہ زمرہ سازی اور مضمون میں زمرہ کا استعمال صرف منتظمین ہی کریں۔ --فوجدار 09:36, 22 جون 2009 (UTC)
  • وکیپیڈیا کی حکمت عملی میں منتظمین اور صارفین میں کوئی فرق نہیں برتا جاتا۔ اس لیے اس طرح کی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔--Urdutext 09:38, 22 جون 2009 (UTC)
  • پھر تو یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا صاحب۔ بے ہنگم قسم کی چیزوں کو آخر کس طرح روکا جاۓ جو وکی کے حسن کو داغدار کرتی ہیں۔--فوجدار 09:57, 22 جون 2009 (UTC)
  • زمروں کی اٹھک پٹک کی اشد ضرورت ہے مگر فی الحال اس --- نیم لاوارث ویکیپیڈیا --- کے بازوؤں میں اتنا دم نہیں معلوم ہوتا کہ زمروں سے ہاتھاپائی کرسکے، چند ایک فوجدار تو ہیں پر فوج غائب   بہرحال فی الوقت اتنا کیا جاسکتا ہے کہ نۓ بننے والے مضامین میں زمروں کو ہاتھ کے ہاتھ درست کر دیا جایا کرے۔ --سمرقندی 10:26, 22 جون 2009 (UTC)

نیم لاوارث ویکیپیڈیا ؟ نہیں بھائی جب تک آپ کا سایہ وکی پن سرافگن ہے وکی لاوارث نہیں ہوسکتا۔ --فوجدار 10:31, 22 جون 2009 (UTC)

  • چھتری کبھی ایک تیلی سے نہیں بنا کرتی   بہرحال سب بہتر کرنے کی کوشش میں لگے ہیں تو بھائی انشااللہ جلد یا بدیر ، بہتر ہو ہی جاۓ گا۔ --سمرقندی 10:50, 22 جون 2009 (UTC)
  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،عرض گزارش یہ ہے کہ اہل حدیث کے عنوان سے لکہے گئے مضمون میں ادب اور املاء کی غلطیاں پائی جاتی ہیں (جس کا میں معترف ہوں)،درست فرما دیں،عین نوازش ہوگی،اصلاح کا محتاج۔ آپکا ویکی دوست  ۔--Think good do good 11:56, 22 جون 2009 (UTC)

تصویر کا مسئلہ

  • بریڈفورڈ کے مضمون میں دو تصاویرJ.B.PRIESTLEY اور Bradford World War1 2 نظر نہیں آرہی۔ برائے مہربانی کوئی ساتھی دیکھ لے۔ شکریہ۔

--Ubaidmughal 15:52, 23 جون 2009 (UTC)

  • وکیپیڈیا میں فائلوں کے نام case sensitive ہوتے ہیں۔ آپ کی تصاویر میں فائل اکسٹینشن اپر کیس تھی۔ --کاشف عقیل 16:51, 23 جون 2009 (UTC)

٭(سمجہنے کی باتیں)٭

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ،وکیپیڈیا کے ساتھیو! مجہے آپ لوگوں سے ایک بات عرض کرنی ہے وہ یہ ہے کہ میں اہل حدیث کے تعلق سے انہیں کی کتابوں سے کچھ لکھ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ ان کے خیالات اور عقائد انہیں کی کتابوں سے بیان کروں، اور دیگر لوگوں کے خیالات مضمون کے آخر میں اس سرخی کےتحتاہلحدیث دیگر لوگوں کی نظر میں بیان کردیے جائیں، اور جو بھی بیان کیا جائے ہو وہ حقیقت میں سچ بھی ہو،اور اسے صحیح دلائل سے واضح کیا جائے،،اور جیسا کہ اہل حدیثوں کا کہنا ہے کہ ہم کسی عالم کی تقلید نہیں کرتے حتی کہ اپنے علماء کی بہی نہیں کرتے اگر کسی عالم نے کچھ غلط لکھ دیا ہو،( ایسا بہت کم ہوتا ہے) تو وہ ہمارے لیے حجت نہیں،، ہمارے لیے تو صرف رب کا فرمان حجت ہے یا نبی کی سنت حدیث ،اور دین صرف اور صرف یہی ہے، جو چیز نبی آخرالزماں، سید الانبیاء والمرسلین کے زمانہ میں دین نہیں تہی وہ بعد میں دین نہیں بن سکتی،دین مکمل ہوجکا ہے دین میں اضافہ یا کمی کی ہر گز کوئی گنجائش نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجت الوداع کے پر لوگوں سے خطاب کرکے کہا تھا :ترکت فیکم امرین لن تضلوا ما تمسکتم بھما کتاب اللہ وسنتی میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جارہاہوں اگر تم اسے مضبوطی کے ساتھ تھامے رہوگے تو کبہی بھی گمراہ نہیں ہوگے،، ۔۔وہ صرف اور صرف قرآن وحدیث کی اتباع کرتے ہیں،وہ صرف خالص اسلام کی طرف بلانے والے ہیں،اہل حدیث نام تو پہجان کے لیے ہے،وہ نام پر فخر نہیں کرتے اور نہ ان کا اس پر اصرار ہے، خالص اسلام کی طرف بلانے والے ساری دنیا میں پھیلے ہو ے ہیں اور دین کا کام کر رہے ہیں کہیں سلفی کے نام سے اورمصر اور سوڈان میں انصار السنہ کے نام سے یہ تحریک کام کر رہی ہے، یہ کسی نئے فرقے کا نام نہیں ہے، یہ تحریک ہے جو لوگوں کو خالص اسلام کی طرف لوٹنے کی،لوٹنے کی دعوت دیتی ہے،،امام مالک رحمہ اللہ کیاہی صحیح بات فرمائی ہے،((لن یصلح آخر ھذہ الامۃ الا بما صلح بہ اولھا،)) جس سے پہلے لوگوں کی اصلاح ہوی،، قیامت تک آنے لوگوں کی اصلاح بھی اسی میں ہے یعنی قرآن وحدیث ہی سے ہے،، تمام آئمہ عظام نے بھی اسی خالص اسلام کی طرف دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ہماری بات اگرقرآن وسنت کے خلاف ہو تو چھوڑ دو ،اور قرآن وحدیث کو لے لو یہی ہمارا مذہب ہے ،اوریہی ہمارا دین ہے،

  • آپ کا خلوص نیت تو آپ کی باتوں سے جھلک رہا ہے۔ گذارش صرف اتنی ہے کہ یہ ایک عمومی دائرۃ المعارف ہے نا کہ خصوصی برۓ سائنس یا خصوصی براۓ مذہب یا خصوصی براۓ اسلام دائرۃ المعارف۔ ہم اگر اپنی تحریر میں یہاں تبلیغی انداز اختیار کریں گے تو یقین کیجیۓ کہ بہت کم ہی ہوں گے جو سدھریں گے ، اکثریت میں بدکیں گے۔ آپ کو میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ اگر موافق کتب سے بھی لکھیں تو اپنے الفاظ میں لکھیۓ اور الفاظ ، نصیحت آمیز یا تبلیغی قسم کے استعمال نہیں کیجیۓ۔ دو ٹوک الفاظ میں لکھیۓ کہ یہ کوئی مسجد کے امام کی تقریر نا بنے؛ یقین کیجیۓ کہ ہم اگر تقریریں کریں گے تو لوگ نہیں مانیں گے، وہ تو اپنے محلے کے مولوی کی تقریر سنیں گے۔ بہتر ہے حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ادب احترام کو الگ رکھ کر سپاٹ اردو میں لکھا جائے؛ دائرۃ المعارف کو دائرۃ المعارف ہی کے انداز میں رکھنے سے تبلیغی سائٹ نا بنانے سے ہم رہیں گے تو وہی نا جو ہم ہیں۔ دنیا داری بھی کرنی پڑتی ہے، رہبانیت سے تو قرآن نے بھی منع کیا ہے   --سمرقندی 10:30, 24 جون 2009 (UTC)

ہماری توجہ

حالیہ دنوں میں یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے وکیپیڈیا ایک صوفیانہ اور مبلغانہ مرکز بنتا جا رہا ہے۔ مجھے خدانخواستہ کسی بھی فرقے سے بغض یا عناد نہیں لیکن یہ ایک انسائیکلوپیڈیا ہے، تبلیغی پلیٹفارم نہیں۔ تاریخ کے معروف علماء، معروف درسگاہوں اور اسلام کے معروف مسالک پر مضامین ہونے چاہییں لیکن آجکل ملک کے غیر معروف چھوٹے چھوٹے مدرسوں اور وہاں پڑھانے والے غیر معروف اساتذہ پر بھی مضامین لکھے جا رہے ہیں۔ اسی طرح متنازع موضوعات بھی آجکل کافی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ میرے خیال میں مناسب نہیں ہے۔ میں نئے آنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی چاہتا ہوں لیکن اس قیمت پر نہیں کہ وکیپیڈیا کے پرانے صارفین اور منتظمین کی توانائیوں کا غالب حصہ اس طرف صرف ہونے لگے اور ہم اردو زبان کی خدمت اور سائنس کو اردو میں منتقل کرنے کی بجائے ان چکروں میں پڑ جائیں۔ میری رائے میں ہمیں اس سلسلے میں کچھ پالیسیاں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ میں انتظامیہ کو مندرجہ ذیل سفارشات پیش کرتا ہوں۔

  1. یہ پالیسیاں ان صارفین کے لیے ہیں جو داخل نوشتہ ہو کر ایک مربوط کوشش کریں۔ بے نام صارفین کے کیے ہوئے متنازع اندراجات بغیر کسی گفتگو کے حذف کر دیے جائیں۔
  2. اگر کسی مقالے کے بارے میں دو یا دو سے زیادہ منتظمین یا پرانے صارفین اس رائے کا اظہار کریں کہ یہ غیر معروف یا متنازع ہے تو اس پر نئی پالیسیوں کا اطلاق ہو گا
  3. ان مقالہ جات پر انتظامیہ یہ مطالبہ کر سکتی ہے کہ پہلے مضمون انگریزی وکیپیڈیا پر لکھا جائے۔ وہاں پر غیر جانبدارانہ نقطہ نظر اور حوالہ جات کی پالیسیاں کافی اچھے طریقے سے نافذ کی جاتی ہیں۔ اس سے انگریزی وکیپیڈیا کے لوگ ہی مضمون کی صفائی کر دینگے اور نئے صارف کی تربیت بھی ہو جائے گی۔
  4. انگریزی مضمون صارف کھاتہ بنا کر لکھے اور صارف کے انگریزی اور اردو کے کھاتے واضع طور پر آپس میں مربوط ہوں
  5. اگر مضمون انگریزی وکیپیڈیا پر دو ہفتے تک اپنی شکل میں قائم رہتا ہے، تو اس کا ترجمہ یہاں پر رکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران اردو وکیپیڈیا پر مضمون کو مقفل رکھا جائے۔
  6. ووٹنگ کے بعد اس پالیسی کے حتمی متن کو ایک پالیسی نمبر دے کر اس پر ایک مقالہ بنایا جائے۔
  7. متنازع مقالہ جات کو مقفل کرتے ہوئے اس پالیسی کا حوالہ اور ربط استعمال کیا جائے

میری رائے میں اس میں سب سے اہم پہلو نئے صارفین کی تربیت ہے تاکہ وہ انگریزی وکیپیڈیا پر کچھ مشق کر کے وکیپیڈیا کے اسلوب کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔ تمام صارفین سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں اپنی رائے سے نوازیں۔ اگر کسی صارف کو کسی ایک نقطہ پر اعتراض ہو تو اس سے بھی آگاہ کریں۔ --کاشف عقیل 15:50, 27 جون 2009 (UTC)

  • کاشف بھائی ، اگر ممکن ہو سکے تو ایک صفحہ ویکیپیڈیا کے انتظام سے تعلق کا بھی بنا دیجیۓ اس کے نام سے پہلے منصوبہ: درج فرما دیجیۓ گا اور یہ تمام منصوبہ سازی کے نکات جو آپ نے اوپر بیان فرماۓ ہیں اس پر درج کر دیجیۓ۔ ناچیز سے بھی جس قدر ہو سکے گا اپنی سی کوشش کرتا رہے گا اور دیگر ساتھیوں کے مشورے سے اس صفحے میں بہتری اور اصلاح کی جاتی رہے گی۔ --سمرقندی 16:18, 27 جون 2009 (UTC)
  • صفحۂ اول پر خطرہ! نامی انتباہ لگایا ہے، اس کا نام انتباہ بھی کیا جاسکتا ہے لیکن انتباہ کی نسبت خطرہ زیادہ توجہ اپنی جانب مرکوز کرواتا ہے۔ اگر الفاظ کی عبارت پر یا اس کی جسامت پر کوئی اعتراض ہو تو براۓ مہربانی آگاہ فرمایۓ تاکہ درست کیا جاسکے۔ --سمرقندی 05:49, 28 جون 2009 (UTC)

السلام علیکم ، خطرہ کے لفظ کو ہٹائیے۔ اس کی جگہ انتباہ کو رکھ دیجئے بندے کو یہی مناسب لگتا ہے --Think good do good 11:45, 29 جون 2009 (UTC)

  • جی بہتر۔ لیکن چند روز تو ایسے ہی چلے گا، image ہے اس لیۓ تمام کو دوبارہ بنا کر زبر اثقال کرنا ہوگا۔ --سمرقندی 12:10, 29 جون 2009 (UTC)

اصطلاح درکار

  1. TestCase کے لئے کیا اصطلاح مناسب رہے گی۔ یہ سافٹویئر ٹیسٹنگ والا ٹیسٹ کیس ہے۔
  2. Parameter کے لئے کیا اصطلاح مناسب رہے گی۔

کاشف عقیل 18:48, 28 جون 2009 (UTC)

  1. اختباری قضیہ
  2. ثابتہ (جمع : ثابتات)

ثابتہ اردو میں ثابت کی مؤنث کے لیۓ بھی آتا ہے لیکن اس سے کوئی ابہام کا اندیشہ نہیں۔ اگر مزید بہتر متبادلات دستیاب ہو جائیں تو ان ہی کو اختیار کر لیا جاۓ۔ --سمرقندی 09:11, 29 جون 2009 (UTC)

  • ثابتہ parameter کے لئے ہے یا testcase کے لئے؟ testcase کے لئے کسوٹی کیسا رہے گا؟ کیا parameter کے لئے متغیر بھی استعمال ہو سکتا ہے گو کہ یہ پہلے ہی variable کے لئے مستعمل ہے؟ --کاشف عقیل 21:15, 29 جون 2009 (UTC)
  • سائنیس مضامین میں ایک ہی اصطلاح دو مختلف اشیا کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں۔ اگر متبادل ابھی دستیاب نہیں تو انگریزی ہجوں میں parameter ہی لکھا جا سکتا ہے۔ --Urdutext 21:57, 29 جون 2009 (UTC)
  • سمرقندی بھائی، ثابتہ parameter کے لئے ہے یا testcase کے لئے؟ --کاشف عقیل 15:08, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)

وضاحت

  • testcase کے لیۓ تو میں نے سیدھا سیدھا انگریزی طریقے کی طرح ؛ test = اختبار اور case = قضیہ کو ملا دیا تھا کیونکہ یہی مناسب لگا تھا۔ کسوٹی بھی غلط تو نہیں کہہ سکتے لیکن لگتا ایسا ہے کہ بعض اوقات عمومی ہونے کی وجہ سے مسئلہ پیدا کرسکتا ہے۔ ایک اور بات یہ teststone کو عام طور پر کسوٹی ہی کہا جاتا ہے۔
  • parameter کا قضیہ صاحب کچھ مشکل ہوجاتا ہے کہ اس کے اصل معنی تو para (اطراف) اور meter (پیمائش) کو ملا کر اطرافی پیمائش یا ---- محددات ----- کے ہوتے تھے ، محددات کا لفظ محدد (muhaddad) کی جمع ہے جس کے معنی ----- حد والا / حد رکھنے والا یا والی ----- کے ہوتے ہیں۔ اور جس کی حدود بندی ہو جاۓ تو وہ چیز عموماً معین ہو جاتی ہے ، اسی تعین کے معنوں سے پھر یہ determined (معلومہ) کے مفہوم میں ریاضی (geometry) میں ایسی معلوم مقدار کے لیۓ استعمال ہونے لگا جس سے کسی نظام کا تعین کیا جاسکے اور اسی مفہوم کی وجہ سے بعض اردو لغات میں اسے وتر خاص لکھا گیا ہے۔ متغیر (variable) کا مفہوم اس میں اسی ایک حدود والی شۓ سے کسی دوسری شۓ کا پتا چلانے کی وجہ سے آیا جیسے ماحول کے parameter یعنی درجۂ حرارت ، دباؤ وغیرہ ؛ یہاں تو اس کے لیۓ متغیر کا مفہوم درست آتا ہے لیکن مندرجہ بالا دو مفاہیم سے determinative اور constant کا مطلب نہیں ادا ہوتا ، مزید یہ کہ parameters ہمیشہ ہی variable نہیں ہوتے یہ fixed اور mean values بھی ہوسکتے ہیں۔ مختلف عربی اور اردو لغات میں کئی الفاظ parameterr کے لیۓ ان ہی الگ الگ مفہوم میں لیئے جاتے ہیں جیسے
  1. محددات
  2. متثابتہ
  3. معاییر
  4. معلومہ
  5. ثابتہ
  6. وتر خاص

لغت ثابت کا لفظ دیکھنے پر یہ اندازہ ہوا کہ اس میں parameter کے مختلف مفاہیم اس میں کسی نا کسی طرح شامل ہوتے ہیں۔ ایک وجہ تو یہ تھی ثابتہ پسند کرنے کی اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ اوپر مذکور ہوا کہ یہ لفظ عربی لغات میں ملتا ہے اور متثابتہ بھی اسی سے بنایا جاتا ہے۔ اور تیسری وجہ یہ تھی کہ یہ اردو لغت میں بھی ملتا ہے (ربط دیکھیے)۔ یہ وہ معلومات تھیں جو مجھے حاصل ہوسکیں اور میں نے یہاں درج کردیں ، ہوسکتا ہے کہ کوئی اور بہتر اور آسان متبادل ممکن ہو۔ کیونکہ parameter ایک بہت کثیر استعمال میں آنے والا لفظ ہے اس لیۓ ساتھی باھم مشورے سے جو مناسب لگے وہ فیصلہ کر لیں۔ --سمرقندی 02:58, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)

سمرقندی بھائی، آپ کافی تحقیق کر کے اصطلاح سازی کے سلسلے میں مشورے دیتے ہیں  ۔ میری مطلوبہ اصطلاحات پر وقت صرف کرنے کا شکریہ۔
Paramerter کے لیے مجھے تو آپ کی دی ہوئی فہرست میں سے محدد زیادہ آسان فہم اور بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں باقی ساتھیوں سے گذارش ہے کہ رائے دیں۔ یہ لفظ سانچوں میں بہت زیادہ استعمال ہوگا، اس لیے بہتر ہے کہ ابھی سے اس پر زیادہ وسیع اتفاق رائے پیدا کر لیا جائے
TestCase انگریزی میں ایک لفظ ہے۔ ہمیں اردو میں بھی ایسا ہی متبادل ڈھونڈنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ اختباری قضیہ مشکل عبارت سا محسوس ہو رہا ہے، نہ کہ آسان اصطلاح۔ مجھے تو لگا تھا کہ آپ TestCase کے لیے ثابتہ تجویز کر رہے ہیں کیونکہ TestCase بھی کسی پرزے یا جز کی فعالیت کو ثابت کرنے کے لیے ہی استعمال ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہم انگریزی اصطلاح کا ترجمہ کریں، مقصد کا ترجمہ کر کے نئی اصطلاح بھی بنائی جا سکتی ہے۔
یہ صرف مجھ کم علم کی رائے ہے۔ فیصلہ وہی کریں جو درست ہے۔ --کاشف عقیل 19:21, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • میں آپ سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کاشف بھائی کہ اصطلاحات کو عام فہم اور متفقہ تسلیم شدہ ہونا چاہیے۔ اگر ساتھیوں کو محدد بہتر محسوس ہوتا ہے تو یہ بھی ٹھیک ہے کیونکہ عربی لغات میں ملتا ہے۔ testcase کے لیۓ بھی جو مجھے معلوم تھا لکھ دیا اور جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ اگر کوئی اور لفظ مناسب ہو تو اس ہی کو اپنا لیا جائے۔ ساتھی کسوٹی چاہیں تو کسوٹی ہی کر لیں۔ --سمرقندی 01:33, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)

داغ دار مضامین

  • میں نے یہ دیکھ کر کہ تمام مذہبی مضامین ، ویکیپیڈیا کے نام پر ایک بدنما داغ کی طرح جگمگا رہے ہیں ، مذہبی مضامین درست کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن یہ کام مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر روکنا پڑ رہا ہے
    • مذہبی مضامین میں آنے والے صارفین کی بڑی تعداد انتہائی کم ذہنی سطح کی حامل ہے جن سے منہ ماری کرنا اندھے کے آگے رونے کے مترادف ثابت ہوتا ہے
    • تمام دوسرے منتظمین کی جانب سے مکمل اور مجرمانہ خاموشی اختیار کیۓ رہنا اور کسی قسم کی کوئی تنظیمی یا اخلاقی مدد فراھم کرنے سے گریز کرنا
    • مذہبی مضامین کو درست کرنے کے لیۓ مکمل طور پر منتظم کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوۓ سختی سے درست کرنا لازم ہے اور ایسا کیا گیا تو شدید مخالفت کا اندیشہ ہے
    • ہر مذہبی مضمون لکھنے والا صرف اپنی تصویر ہی مضمون میں پیش کرنا چاہتا ہے اور جب اسے عالمی معیار کے مطابق درست کیا جاۓ تو پست ذہنی سطح ہونے کی وجہ سے وہ اصلاح کی اہمیت پر شکرگذار ہونا تو دور کی بات ، اس اصلاح کا ادراک کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا

بہرحال میں ایک بار پھر خود کو سائنسی مضامین تک محدود کررہا ہوں۔ ابھی اس پستی میں ڈوبی ہوئی قوم میں اچھے برے کی تمیز کرنے کی صلاحیت ہی نہیں جس کے لیۓ اپنا قیمتی وقت برباد کیا جاۓ۔ میرے خیال سے دوسرے منتظمین کا فرض ہے کہ اگر اپنی منتظمی کی لاج رکھنا چاہتے ہیں تو خود آگے آئیں اور اپنے اپنے شعبے کو ان داغ دار مضامین سے پاک کریں۔ --سمرقندی 14:48, 29 جون 2009 (UTC)

  • میری دانست میں تو یہ آپکا اچھا فیصلہ ہے۔ مجھے خوشی ہوگی کہ آپکا وقت وہاں لگے جہاں اس کا بہتر استعمال ہو۔ سائنسی مضامین میں اگر میری کسی مدد کی ضرورت ہو تو ضرور آگاہ کریں۔ مذہب کے بارے میں پہلے ہی شاید ضرورت سے زیادہ مواد کتابوں میں موجود ہے اور قوم کو لڑنے کے لئے چھوٹے چھوٹے مسائل فراوانی سے دستیاب ہیں۔ --کاشف عقیل 15:01, 29 جون 2009 (UTC)
  • آپ کی ذہنی سطح کی عینک سے دیکھا جاۓ تو پورا مذہب ہی ایک بدنما داغ معلوم ہوتا ہے۔آپ پہلے فرد نہیں ہیں جو دین کی تشریح صرف اپنی سوچ کے مطابق کرنا چاہتے اور اسی کو راہ حق قرار دینے پر تلے ہو‎ئے ہیں سونے پر سہاگہ اس معاملے میں آپ کو وکی کے پلیٹ فارم پر قوّت نافذہ بھی حاصل ہے ۔لیکن آپ کی حالت اکبر بادشاہ سے چنداں مختلف نہیں ہے وہ بھی دین کو سب کے لۓ یکساں قابل قبول کرنے کی خواہش میں دین اکبری کا موجد ‏ضرور بن گیا تھا ۔ موجودہ دور میں اس کی ایک شرمناک مثال جنرل مشرف کی ہے۔ یہ بات آپ کے سمجھ لینے کے لۓ سودمند ہوگی کہ متنازع مضمون میں ہر فریق کا نظریہ پیش کردیا جاۓ جس کی ایک مثال یزید بن معاویہ کا مضمون ہے جس میں تمام فرقوں کے نقطہ نظر کو یکساں نمایاں کیا گیا ہے۔ رہ گغی بات عالمی معیار کی تو کیا آپ ISO9002 قسم کی کو‎ئی چیز ہونے کے دعویدار ہیں؟ یا آپ کو تمام فرقوں نے اپنا وکیل مقرر کرلیا ہے ؟

آخری کوشش جو آپ کی ہے وہ عصبیت میں ڈوبی ہوئی صدامعلوم ہوتی ہے کہ سب منتظمین بھی اس محار آرائی کا حصہ بنیں۔

  • چونکہ ان موضوعات کے لیے کسی مدیر کے پاس وقت نہیں، اس کا حل یہی ہے کہ فی الحال ایسے موضوعات پر تحاریر کو 20 سطروں پر مختصر رکھنے کا پابند کیا جائے۔ اور ان سطروں کو غیر جانبدار طریق سے لکھنے کی کوشش کی جائے۔--Urdutext 22:01, 29 جون 2009 (UTC)


اسلامی شخصیات کے نام اور ادبی کلمات

اسلامی تاریخ اور کتب میں برگزیدہ شخصیات کے نام مختلف طریقوں سے لکھے جاتے رہے ہیں اور ان کے لئے بہت سے مختلف ادبی کلمات مروج ہیں۔ مثلاً حضرت علی کے لئے مندرجہ ذیل مختلف نام اور ادبی کلمات دیکھنے میں آتے ہیں۔

علی رضی اللہ تعالٰی عنہ علی علیہ السلام علی کرم اللہ وجہ علی ابن ابی طالب علی بن ابو طالب

ادبی کلمات اکثر اوقات کسی ایک فرقے کی جانب سے مذکورہ شخصیت کو دیے جانے والی درجے کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ جیسے کہ اہل سنت کا ابو حنیفہ کے نام سا پہلے امام لگانا اور اہل تشیع کا حضرت حسن ابن علی کے نام سے پہلے امام لگانا۔

اس وجہ سے اکثر اوقات مقالوں کے عنوان یکساں نہیں ہوتے اور ان سے روابط میں بھی مشکل ہوتی ہے۔ میری رائے ہے کہ اس سلسلے میں ہمیں کوئی معیار قائم کر لینا چاہیے کی کم از کم مقالوں کے عنوان میں کیا نام رکھا جائے۔ مقالوں کے اندر تمام فرقوں کی جانب سے دئے جانے والے القابات شامل کیے جا سکتے ہیں۔ میری تجاویز درجہ ذیل ہیں

حضرت محمد سے پہلے کے انبیا

انبیا سے متعلق مضامین پر وکیپیڈیا پر پہلے ہی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، میں یہاں صرف اصولوں کو لکھ رہا ہوں۔ تمام مضامین کے عنوان پہلے ہی یہ اصول استعمال کر رہے ہیں

  1. عنوان میں نام سے پہلے "حضرت" نہ لگایا جائے
  2. عنوان میں نام کے ساتھ ولدیت نہ لگائی جائے
  3. عنوان میں نام کے بعد "علیہ السلام" لگایا جائے

اس رو سے مندرجہ ذیل عنوانات ٹھیک ہونگے

  • ابراہیم علیہ السلام
  • اسحاق علیہ السلام
  • یوسف علیہ السلام

اور مندرجہ ذیل عنوانات غلط ہونگے

  • حضرت ابراہیم علیہ السلام
  • ابراہیم ابن آذر
  • حضرت یوسف ابن اسحق علیہ السلام

صحابہ کرام

صحابہ کرام کے ناموں پر وکیپیڈیا میں بہت سی مختلف صورتیں مستعمل ہیں اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ہر مضمون کا عنوان الگ طریقے سے بنا ہو ہے۔

  1. عنوان میں نام سے پہلے "حضرت" نہ لگایا جائے
  2. اگر ولدیت معلوم ہے تو عنوان میں نام کے ساتھ ضرور لگائی جائے۔ ولدیت کے لئے "ابن" کو "بن" پر ترجیح دی جائے
  3. اگر والد کی کنیت ہی معروف ہے تو اس کے لئے "ابی" کو "ابو" پر ترجیح دی جائے
  4. عنوان میں نام کے بعد ادبیہ کلمات کا اضافہ نہ کیا جائے، یہ کلمات مضمون کے متن میں استعمال کیے جائیں
  5. عنوان میں نام کے القابات یا کنیت کا اضافہ نہ کیا جائے، یہ چیزیں مضمون کے متن میں استعمال کی جائیں
  6. نام کے دیگر معروف متغیرات کو مقالی کی طرف رجوع مکرر کروا دیا جائے

اس رو سے مندرجہ ذیل عنوانات ٹھیک ہونگے

  • عبداللہ ابن ابی قحافہ - معروف نام: حضرت ابو بکر صدیق
  • عمر ابن الخطاب
  • عثمان ابن عفان
  • علی ابن ابی طالب - معروف نام علی کرم اللہ وجہ، والد کا اصل نام: عمران
  • زبیر ابن العوام
  • عبداللہ ابن زبیر
  • خالد ابن الولید

تابعین، تبعہ تابعین اور دیگر بزرگان

-- جاری ہے

یہاں میرا مقصد صرف ایک معیار مقرر کرنا ہے تاکہ ہمارا کام آسان ہوسکے۔ وہ معیار کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ جن ساتھیوں کو اختلاف ہو ان سے گزارش ہے کہ تجاویز کو یکسر رد کرنے کی بجائے الگ الگ نقاط پر تبادلہء خیال کریں اور اپنی تجاویز پیش کریں۔

--کاشف عقیل 22:04, 29 جون 2009 (UTC)

  • مناسب تجاویز ہیں۔ --Urdutext 01:39, 30 جون 2009 (UTC)

  • سمرقندی صاحب اگر ایسے مضامین کو بے لگام چھوڑ دیں گے تو پھر کوئی دوسرا فرد ایسا نظر نہیں آتا جو ان متازعہ تحریروں کو درست کرسکے۔ پھر تو وکی پیڈیا فرقہ وارانہ جنگ کا ایک میدان بن جائے گا۔ ہرکوئی اپنے فرقے کے دفاع اور دوسرے کی مخالفت میں اپنا سارے کا سارا لٹریچر وکی اردو پر منتقل کرتا پھرے گا۔

یہ بات تو آپ کے علم میں ہے کہ اس قسم کے مضامین عمومی طور پر مدارس کے فارغ التحصیل افراد لکھتے ہیں اور ماشاء اللہ برصغیر کے مدارس نے دور غلامی سے لے کر اب تک جو کچھ اپنے طلبہ کو پڑھایا ہے اس کا یہی نتیجہ نکلنا چاہئے۔

اسلامی مدارس میں اسلام کی تعلیم کم اور فرقہ واریت کی تعلیم زیادہ دی جاتی ہے۔ وہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کا سب سے بڑا مقصد اپنے فرقہ کا دفاع دوسرے پر الزام تراشی ہوگیا۔ یہ دراصل مسلکی سیاست ہے جس میں اپنے ہمنوائوں میں اضافہ کے لئے ضروری ہے دوسروں کی شدید مخالفت اور تضحیک کی جائے۔

مسلکی سیاست کے پیروکاروں کا مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہ فورا الجھ پڑتے ہیں۔ کیا ستم ہے کہ اسلام جیسے سلامتی اور امن کے مذہب کے پیروکار بلکہ مبلغ ہونے کے دعویدار کھلے عام خود کو انتہا پسند کہلوارہے ہیں۔ حالانکہ یہ امت ، امتِ وسط ہے۔ یعنی میانہ روی اختیار کرنے والی جماعت۔ انتہا پسندی سے اس کا کیا واسطہ؟۔ یہ مذہب تو ہے ہی درگزر، صبر اور معاف کرنے والے کو بہتر قرار دینے والا مذہب مگر ہم تو انتہا پسند بننے پر تلے ہیں اور اس پر فخر بھی کرتے پھرتے ہیں۔ کیا مسلمانوں کے رہنما اور اصلی مسلمان ہونے کے دعویدار یہ بھول گئے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بدترین دشمنوں کو معاف فرما دیا تھا جن میں آپ کے چچا جنابَ امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا قاتل اور قتل کروانے والی دونوں شامل تھے۔ آج مسلمان ایسے چھوٹے چھوٹے اختلافات پر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں جن کا دین کی اساس سے تعلق نہیں جنہیں فروعی اختلاف کہا جاتا ہے۔ بہرحال سمرقندی صاحب آپ اگر اور آپ جیسے دیگر منتظمین وکی اردو کا بھلا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا کام جاری رکھنا ہوگا۔ آپ اپنا کام جاری رکھیں اور مخالفت کی پرواہ مت کریں۔ وکی اردو کے ممبران کی عظیم اکثریت آپ کے ساتھ ہے۔ --Ubaidmughal 22:49, 29 جون 2009 (UTC)

سڑے ہوئے انڈے

میرے ساتھ ہمیشہ یہی مسئلہ رہا ہے کہ اچھے دوست نہیں چھوڑے جاتے؛ دنیاداری سمجھوتے نا کرسکنے کی وجہ سے کئی نوکریاں چھوڑی ہیں پر یہ ویکیپیڈیا نہیں چھوٹتا۔ کاشف بھائی کی بات دل کو لگی تھی کہ مذہب پر تو بیشمار مواد موجود ہے اس لیۓ سائنسی مواد پر توجہ ضروری ہے، عبید بھائی کی بات نے پھر سے تذبذب میں ڈال دیا ہے۔ ایک حل نظر آتا ہے کہ اوپر ہونے والی گفتگو کے اھم مشوروں کو صفحہ اول پر انتباہ! والے ہدایات کے ربط پر رکھ دیا جاۓ اور جو مضمون اس کے خلاف ہو اسے حذف کر دیا جائے۔ اب تک یہی ہوتا رہا ہے کہ حذف کا اشتہار لگا کر مہینوں اس پر بحث چلتی رہتی ہے لیکن اب ہمیں انگریزی ویکیپیڈیا کی طرز پر چلنا ہوگا اور ایسے ناقص مضامین کو فوری پھینکنا ہوگا، سڑے ہوئے انڈوں سے بھلا چوزے نکلا کرتے ہیں۔ بالائی عبارت میں دوستوں کے مشورے سے یہ باتیں سامنے آئی ہیں۔

  1. اسلامی مضامین میں القابات کا بیجا اور رنگ برنگا استعمال روکا جائے
  2. اگر مضمون لفاظی سے بھرا ہے تو اسے 20 سطور پر مقید کر دیا جائے اور مزید بڑھانا ہو تو اسے تبادلۂ خیال پر پرکھ کر مضمون میں لایا جائے
  3. الفاظ کو بیانیہ بنایا جائے نا کہ تبلیغانہ

اس قسم کی ہدایات ، انتباہ! والے صفحے پر رکھ رہا ہوں ، لیکن اس بات سے استفادہ اسی وقت کیا جاسکتا ہے کہ جب اس پر سچے دل سے عمل کرا جائے ، صرف صفحات پر صفحات ہدایات کے لکھ ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اگر ہدایات لکھ کر ان پر عمل نہیں کرایا گیا اور اسی طرح ایک ایک کو سمجھانے میں وقت ضائع کرتے رہنا پڑے تو سائنسی مضامین تو کیا تمام مضامین ہی ٹھپ رہیں گے۔ ایک بار ہدایات کا صفحہ کامل حالت میں تشکیل پا جاۓ اس کے بعد جو مضمون اس کے مطابق ہوا وہی ویکیپیڈیا پر رکھا جاۓ گا اور باقی کسی مضمون پر بحث میں وقت ضائع نہیں کیا جاۓ۔ اگر کوئی منتظم یا ساتھی اپنے طور پر کسی مضمون کو بحث سے درست کرنا چاہے تو یہ اس کی اپنی ذمہ داری پر ہوگا اور اس بات کو تکمیل پر پہنچانا اس کی ذاتی ذمہ داری ہوگی۔ چند روز لگا کر ہدایات کا صفحہ مکمل کرنے میں صرف کیجیے ، اردوٹیکسٹ ، کاشف اور عبید بھائی سمیت تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ ان باتوں کا اندراج کرنے میں مدد کیجیے کہ جو آپ ہدایات میں شامل کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ --سمرقندی 07:24, 30 جون 2009 (UTC)

کوزے میں دریا

بھائی سمرقندی صاحب آپ تین ساتھیوں (آپ، اردوٹیکسٹ اور کاشف) نے تین تجاویز دے کر گویا کوزے میں دریا بند کردیا ہے۔ میں آپ تینوں کی بات یعنی مندرجہ بالا تین نکات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اگر ان نکات پر عمل کیا اور کروایا جائے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صفحہ اول پر جو انتباہ حال ہی میں درج کیا گیا ہے میرے خیال میں ہر اسے ہر نئے ممبر کو بھیجا جائے تاکہ وہ مضمون نگاری سے قبل ہی قواعد و ضوابط سے آگاہ ہوسکیں۔ --Ubaidmughal 18:39, 30 جون 2009 (UTC)

علی ابن ابی طالب کی منتقلی میں غلطیاں

میں نے علی ابن ابی طالب کا مضمون منتقل کرنے کی کوشش میں کچھ غلطیاں کی ہیں۔ بجائے مضمون کو منتقل کرنے کے، تمام مواد اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈال دیا ہے۔ ایسا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ مطلوبہ عنوان پر رجوع مکرر پہلے سے بنا ہوا تھا اور میرے پاس اسے حذف کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ مگر ایسا کرنے کے بعد احساس ہوا کہ اس سے تہ تاریخچہ منتقل نہیں ہوگا اور اصل میں مضمون لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ یہی غلطی عبداللہ ابن زبیر کے مضمون میں بھی ہوئی ہے۔ منتظمین سے گذارش ہے کہ اس غلطی کو درست کرنے میں مدد کریں۔ --کاشف عقیل 18:55, 30 جون 2009 (UTC)

برقی ڈاک پتے

بعض منتظمین نے وکیپیڈیا کو برقی ڈاک کا پتہ دینے کی تکلیف بھی گوارا نہیں کی۔ اب ان سے رابطہ مشکل ہے۔ یاد رہے کہ منتظمیں کے لیے اردو وکیپیڈیا کی [برقی فہرست] کی رکنیت حاصل کرنا بھی لازم ہے۔ عجب غیر ذمہ داری ہے! --Urdutext 12:52, 1 جولا‎ئی 2009 (UTC)

Salam and hello to all. I have recently joined urdu wikipedia and i am very much interested in translating mughal empire history in urdu. Kindly guide me how i can do this. Regards, Usama Ibrahim.

نام فضاء باب

میں نے یہاں پر "باب:" (Portal:) نام فضاء چالو کروانے کے سلسے میں انگریزی وکیپیڈیا کی steward سے رابطہ کیا تھا اور انھوں نے بتایا ہے کہ اس کے لئے Bugzilla پر ایک defect بنانا ہوگا۔ میں نے یہ defect وہاں بنا دیا ہے، اور اس کا نمبر ہے 19569۔ آپ لوگ اسے یہاں پر دیکھ سکتے ہیں۔

آپ لوگوں کو اس لئے مطلع کر رہا ہوں کہ ہو سکتا ہے وہاں سے کوئی کسی دوسرے منتظم سے رابطہ کرے۔

--کاشف عقیل 20:38, 7 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • بہت اچھی کوشش ہے۔ ایک کام اور ضروری محسوس ہوتا ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر لفظ منصوبہ انگریزی wikipedia کے لیۓ بطور نام فضاء استعمال ہو رہا ہے؛ اگر ہوسکے تو اس کو بھی درست کرنے کی کوشش کیجیے گا۔ پہلے اس بات کا اطمینان کرنا ضروری ہے کہ آیا اردو میں لکھا ہوا لفظ ، ویکیپیڈیا ، اردو ویکیپیڈیا پر نام فضاء ہے کہ نہیں؛ اگر نہیں ہے تو اس کو انگریزی نام فضاء wikipedia کے متبادل کروانا بہتر ہے۔ کیا کسی جگہ سے کوئی ایسی فہرست مل سکتی ہے کہ جو انگریزی پر موجود تمام نام فضاء بتاتی ہو؟ اور کیا اردو ویکیپیڈیا پر نام فضاء کی کوئی فہرست ہے؟ ابھی تو یہ ہی نہیں معلوم کہ اردو ویکیپیڈیا پر نام فضاء ہیں کون کون سے الفاظ؟ ثاقب صاحب کرتے تھے یہ تمام بندوبست لیکن اب وہ غیرحاضر ہیں اس لیۓ کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ --سمرقندی 00:41, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • مجھے تو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ یہ تو میں نے Urdutext کی نشاندہی پر رابطہ کیا تھا۔ میرے خیال میں Urdutext ان معاملات کے بارے میں ہم دونوں سے زیادہ جانتے ہیں اور ان کی رہنمائی کی ضرورت پڑے گی یہ معلوم کرنے کے لئے کہ اور کہاں کہاں کمی ہے جسے دور کرنا ہے۔ --کاشف عقیل 02:24, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • اس صفحہ Special:AllPages پر فضائے نام کی drop down list میں دیکھیں۔ میرے خیال میں "منصوبہ:" متبادل ہی ہے "وکیپیڈیا:" کا، شاید ثاقب صاحب نے یہی ترجمہ تجویز کیا ہو۔ --Urdutext 10:48, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • جی شاید ایسا ہی ہوا ہے، ابتدائی زمانے کی بات تھی اور مجھے یاد آتا ہے کہ ثاقب بھائی نے ایک جدول بنا کر سب کے سامنے پیش کیا تھا کہ جو ترامیم کرنی ہیں ابھی کر لیں بعد میں یہی منظوری کے بعد یہی مستقل ہو جائیں گی۔ اب صاحب اس زمانے میں ہم لوگوں کو اتنا تجربہ بھی نہیں تھا ؛ غالباً الٹے سیدھے کوئی 100 یا 150 کے لگ بھگ مضامین تھے اور پہلی ترجیح یہی تھی کہ کسی طرح اس دائرۃ المعارف کا معیار بلند کیا جائے اسی وجہ سے جلد بازی میں ثاقب بھائی کی بات پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ میرا خیال ہے کہ اب ہمیں ، منصوبہ کو انگریزی نام فضاء project کے لیۓ اور ویکیپیڈیا کو wikipedia کے لیۓ درست کروانے کی کوشش کرنا چاہیۓ۔ --سمرقندی 12:05, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • درستگی کی صورت میں ان تمام صفحوں کا، جن کے سامنے "منصوبہ:" کا لاحقہ لگا ہے، کیا ہو گا؟ ویسے انگریزی وکیپیڈیا پر "project:" نام سے کوءی فضا نہیں۔ --00:35, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)

REDIRECT کا ترجمہ

میں کافی عرصہ سے REDIRECT کے کسی قابل قبول (یعنی مختصر اور آسان) ترجمہ کی تلاش میں تھا۔ مجھے اب تک نہیں ملا۔ انگریزی میں بھی یہ لفظ دو الفاظ RE اور DIRECT کا مرکب ہے۔ RE کا ایک اردو ترجمہ ہے باز (مثلا بازگشت) اور DIRECT کا ترجمہ ہے، راہ دکھانا یا راہ نمائی کرنا۔ اسی سے ایک نیا لفظ اخذ کیا جاسکتا ہے:

بازراہ

آپ حضرات کا کیا خیال ہے؟ اگر پسند نہ آئے تو تب بھی آگاہ کریں اور کسی بہتر مشورے سے مستفیذ فرمائیں۔ اگر پنسد آ جائے تو انتظامی الفاظ میں REDIRECT کو بازراہ سے بدل دیں کیونکہ انگریزی لفظ کے ساتھ اردو الفاظ اکثر پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

حیدر 20:13, 8 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • میری حقیر رائے میں اصطلاح کچھ جچتی نہیں۔ --Urdutext 00:36, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)
کیا محض ایک انتظامی لفظ کے طور پر بھی نہیں؟ آپ میری بنائے سانچے دیکھیں۔ آپ کو اس قسم کے بیشمار تجربات ملیں گے۔ اور وہ سب سے سب تاحال ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ حیدر 00:58, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)
ترجمہ تو پھر سب جگہ ہی استعمال کرنا ہو گا۔ اگر سانچوں کے اندر میدانوں (fields) کی بات کر رہے ہیں، تو الگ بات ہے۔ --Urdutext 01:02, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)
یہ ترجمہ میں صرف ایک انتظامی ضرورت کے تحت کرنا چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں فی الحال اس کو REDIRECT کی جگہ syntax کے طور پر استعمال کیا جائے۔ جب کسی مضمون کی عام تحریر میں ضرورت پیش آئی لازمی نہیں ہر لفظ کا اردو متبادل موجود ہو۔ ایک لفظ کا مفہوم بیان کرنے کیلیے کئی الفاظ بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ حیدر 01:07, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • حیدر بھائی، REDIRECT کے لئے ہم پہلے ہی "رجوع مکرر" استعمال نہیں کر رہے؟ --کاشف عقیل 13:42, 9 جولا‎ئی 2009 (UTC)
رجوع مکرر کی ترکیب مجھے ہمیشہ سے ہی ناپسند رہی ہے لیکن کوئی بہتر مشورہ نہ ہونے کی وجہ سے خاموش رہا۔ اس میں ایک زور زبردستی کی تخلیق کا عنصر محسوس ہوتا ہے جبکہ بازراہ میں برجستگی ہے۔ صفحہ دیکھیے۔ اس مثال کے صفحہ میں رجوع مکرر کا لفظ REDIRECT کی طرح کام نہیں کرتا۔ میں REDIRECT کو بازراہ سے تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ حیدر 00:20, 10 جولا‎ئی 2009 (UTC)

برقی فہرست

دوسری وکیپیڈیاوں کی طرح اردو وکیپیڈیا کی برقی فہرست بھی عرصہ سے چالو ہے۔ اس کی رکنیت تمام منتظمین کے لیے لازم ہے (بحکمِ ثاقب صاحب)۔ جس طرح رواج ہے، جو معاملات برقی فہرست پر بحث و تحمیص کے بعد طے پا جائیں ان کے لیے ضروری نہیں ہو گا کہ انہیں دیوان عام میں بھی بحث کے لیے پیش کیا جائے۔ --Urdutext 01:21, 14 جولا‎ئی 2009 (UTC)

ان پیج میں ٹائپنگ

اسلام و علیکم !

اردو سافٹ ویر ‘‘‘ان پیج‘‘‘ میں ٹائپ کئے ہوئے مواد کو، ویکی پیڈیاکے اردو مضامین میں پیسٹ کیا جاسکتا ہے؟ ، ذرا بتائیں تو نوازش ہوگی۔ Ahmadnisar 20:14, 15 جولا‎ئی 2009 (UTC)

جی نہیں، "ان پیج" میں لکھے ہوئے مضامین کو وکیپیڈیا میں پیسٹ نہیں کیا جا جاسکتا۔ آپ کو سب کچھ دوبارہ سے ٹائپ کرنا ہو گا۔ حیدر 05:30, 24 جولا‎ئی 2009 (UTC)

وکیپیڈیا کے فروغ کے لیے تجویز

سب سے پہلے تو تمام وکیپیڈیا اراکین کی خدمت میں سلام۔

آجکل بلاگنگ کا کافی زور ہے اور روز بروز یہ چیز بڑھتی جا رہی ہے اور بلاگنگ کے لیے کئی پلگ انز بھی دستیاب ہیں۔ ایک چیز جو میں نے دیکھی ہے کہ اب کافی ساری ایپلیکشنز میں وکیپیڈیا کا لنک یا تلاش کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے یعنی آپ کوئی پوسٹ کریں یا لکھیں تو اس میں سے جن موضوعات پر وکیپیڈیا پر آرٹیکل ہے وہ بطور لنک ظاہر ہو جاتا ہے اور اسے کلک کرکے پوسٹ یا مضمون میں شامل کیا جا سکتا ہے جس سے ایک تو وکیپیڈیا پر ٹریفک بڑھتی ہے اور دوسرا قاری کو اس کی افادیت کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔

میری تجویز ہے کہ چھوٹے چھوٹے مضامین کو بھی فروغ دیا جائے تاکہ ویب پر موجود ٹولز میں اردو وکیپیڈیا کے لنک بھی ظاہر ہونا شروع ہوں ( میں نے چند پوسٹ کی ہیں اور ان میں کچھ لنک ظاہر ہوئے جس سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور میرا ارادہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے مضمون وقتا فوقتا لکھا کروں اور دوسروں کو بھی اس پر آمادہ کروں)

امید ہے اس تجویز پر ہمدردانہ غور ہوگا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اردو وکیپیڈیا نئی نسل کے لیے بہت کارآمد ہو سکتا ہے اور اس کا استعمال اگر طلبہ و طالبات شروع کر دیں تو اس کی ترقی کی رفتار بہت تیز ہو سکتی ہے۔


ماشاءللہ اردو وکیپیڈیا کافی خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے اور اب آ کر وکیپیڈیا کی صورت آنکھوں کو بہت بھلی لگتی ہے۔ تھوڑی سا کام سائیڈ بار میں لنکس کے فانٹ کو بڑا اور دلکش کرنے کا رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ وکیپیڈیا کا ایڈیٹر میں اتنی ساری آپشنز کب سے شامل ہوئی ہیں ، یہ تو لکھنے کے عمل کو بہت آسان کر دیا گیا ہے۔ کیا یہ وکیپیڈیا سافٹ وئیر کا نیا ورژن ہے یا آپ لوگوں نے محنت کی ہے

یہ دستخط کا بٹن کام کیوں نہیں کر رہا ۔۔۔ محب علوی

  • محب صاحب، بہت عمدہ خبر سنائی ہے۔ اس سے واقعی وکیپیڈیا پر آمد و رفت بڑھ سکتی ہے۔ چھوٹے مضامین پر کوئی پابندی نہیں، بس معیار کا خیال رکھنا ضروری ہے، منصوبہ:ہدایات برائے تحریر۔ دستخط آپ ہاتھ سے بھی یوں

--~~~~
کر سکتے ہیں۔ --Urdutext 00:10, 16 جولا‎ئی 2009 (UTC)


سانچہ:حذف2

ایک نیا سانچہ {{حذف2}} کے نام سے بنایا ہے۔ ارادہ ہے کہ {{حذف}} کی جگہ یہ نیا کوڈ لگا دوں گا۔ یہ تمام کام اسی طرح سے کرتا ہے، مقصد صرف کوڈ کو آسان فہم اور Standard بنانا ہے۔ اگر باقی ساتھی دیکھ کر اپنی رائے کا اظہار کر دیں تو میری کافی مدد ہو گی۔ --کاشف عقیل 15:48, 16 جولا‎ئی 2009 (UTC)

وکیپیڈیا پر فرقہ پرستی

آج کچھ عرصہ کے بعد میں نے کچھ مضامین دیکھے جن کو یکسر تبدیل کردیا گیا اور پرانا کام جس میں کافی محنت شامل تھی اور تمام حوالے دیے گیے تھے بغیر کسی وجہ کے بالکل تبدیل کیا گیا۔ اس کی ایک مثال یزید بن معاویہ کا مضمون ہے جس کا حلیہ بگاڑ دیا گیا تھا اور اس میں تاریخی حقائق کی جگہ خیالات کا اظہار شروع ہو گیا تھا۔ اب میں نے اسے پرانی شکل میں بحال کرکے محفوظ کر دیا ہے۔ وکیپیڈیا پر جو مضامین محنت سے لکھے گئے ہیں ان کی موجودہ شکل میں کسی بڑی تبدیلی سے پہلے تبادلہ خیال پر بحث ہونا چاہئے۔ فی الوقت میں نے یہاں حاضری اس لیے دی ہے کہ خدارا وکیپیڈیا کو فرقہ پرستی سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وکیپیڈیا کی غیر جانبداری یہ ہے کہ اس میں سب کا نقطہ نظر حوالوں کے ساتھ موجود ہو اور اس میں خیالات کا اظہار نہ کیا جائے کیونکہ یہ ایک دائرۃ المعارف ہے بحث کی جگہ نہیں۔ یہ مسلمانوں یا ان کے کسی فرقہ یا عیسائیوں یا یہودیوں کے مضامین لکھنے کی جگہ نہیں ہے اس لیے اسے غیر جانبدار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جانا چاہئیں۔--سید سلمان رضوی 11:15, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • اب کیا کریں سلمان بھائی کچھ ساتھی بلا کسی گفت و شنید کے خاموشی سے اندراجات کرتے رہتے ہیں، کوشش کی جاتی ہے کہ تمام ترامیم پر نظر ڈال لی جائے لیکن کہیں نا کہیں چوک ہو ہی جاتی ہے۔ اللہ اردو دنیا کے اس عظیم منصوبے کا معیار برقرار رکھنے کی ہم سب کو ہمت اور توفیق عطا فرماوے۔ --سمرقندی 12:17, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • آمین۔--سید سلمان رضوی 12:28, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • آمین۔ --کاشف عقیل 13:17, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • بھائیو، جو لوگ وکیپیڈیا پر باقاعدگی سے آئیں گے، ان کے طرزِ فکر کا اثر تو وکیپیڈیا کی تحریروں میں نظر آئے گا۔ منتظمی تو صرف ایک حد تک کی جا سکتی ہے۔ یہ صرف اردو وکیپیڈیا کی بات نہیں، انگریزی وکیپیڈیا پر بھی جس تعصب کے لوگوں کی اکثریت ہے، انھوں نے بھی کئی مضامین میں تعصب ڈالا ہوا ہے۔ مثلًا انگریزی میں عبدالقدر خان کا مضمون دیکھیں، "زمرہ جاسوس" میں شامل ہے، اس کے لیے کسی قانونی ثبوت کی حاجت ان لوگوں کو نہیں ہوئی؛ جبکہ عربی وکیپیڈیا پر "زمرہ علماء اسلام" میں شامل ہے۔ --Urdutext 14:08, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • میں اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ دنیا میں غیر جانبداری ایک خواب بن چکی ہے یہ ایک ڈھکوسلہ ہے دھوکہ ہے اور فراڈ ہے۔ ذرا ملاحظہ فرمائیے چند روز قبل کے برطانوی اخبارات۔ جرمنی کی بھری عدالت میں قتل کی جانے والی حاملہ مسلم خاتون کی خبریں کس انداز سے شائع کی گئیں؟ میڈیا جب صابرہ اور شتیلہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں قتل ہونے والے ڈھائی ہزار افراد کے قتل عام کی خبر کس طرح نشر کرتا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بند کردی۔ قوم پرستی کے مروجہ اصول کے تحت مغربی اقوام کو سب کچھ کرنے کا حق حاصل ہے بس ان سے اتنی درخواست ہے کہ خدارا غیر جانبدار، مہذب اور سچائی اور انصاف کے علمبردار ہونے کے نام نہاد دعوے نہ کریں۔ --Ubaidmughal 23:34, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)

منتخب مقالہ جات

میری رائے میں ہمیں ماہانہ ایک نئے مضمون کو منتخب مقالہ قرار دینے کا معمول بنانا چاہیے۔ عرصے تک کوئی نیا مضمون صفحہ اول کی زینت نہیں بن پاتا اور وکیپیڈیا پژمردہ سا محسوس ہونے لگتا ہے۔ مہینے میں ایک مضمون کو منتخب مقالے کے درجے تک لیجانا چنداں مشکل نہیں ہے۔ اس سلسلے میں میں سب سے پہلے کراچی کو ماہ اگست کے لیے منتخب مقالہ بنائے جانے کے لئے نامزد کرتا ہوں۔ باقی ساتھیوں سے التماس ہے کہ مضمون کو بہتر بنانے میں مدد کریں اور اس کی کمزوریوں کی نشاندہی تبادلۂ_خیال صفحہ پر کریں۔ --کاشف عقیل 19:36, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • شاندار مضمون ہے۔ اس کی نمائندہ تصویر لگائی ہے۔ اگر بہتر نہ ہو تو تبدیل کی جاسکتی ہے۔ اس میں لا تعداد سرخ ربط ہیں جو اچھے نہیں لگ رہے۔ اگلے ایک دو دنوں میں ان روابط کے کچھ صفحات بنانے کی کوشش کروں گا۔ باقی احباب بھی ہاتھ بٹائیں چاہے چھوٹے صفحات ہی ہوں۔ انشاءاللہ اسے ماہ اگست کے شروع میں منتخب مقالہ بنایا جا سکتا ہے۔--سید سلمان رضوی 21:48, 19 جولا‎ئی 2009 (UTC)

روبالہ

سلمان بھائی کا پیغام دیکھ کر ایک روبالہ بنایا ہے اور اس کے لیے ایک الگ کھاتہ بھی تاکہ اس کی کی ہوئی ترمیمات واضع طور پر الگ نظر آئیں۔ روبالہ کام تو ٹھیک کر رہا ہے لیکن اپنے کھاتے سے ترمیم کرتے ہوئے صرف 10 کے قریب مضامین کے بعد اٹک جاتا ہے۔ کیا اس کے لیے کھاتے کو کسی خاص مراعات کی ضرورت ہوتی ہے؟ --کاشف عقیل 04:41, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • خصوصی صفحات کے صفحے پر ------ حیثیتِ روبہ (bot status) تک رسائی یا منسوخی ------ کا ربط دیکھیے۔ اگر مراد bot سے ہے کاشف بھائی تو اسکا نام روبہ ہونا چاہیے۔ --سمرقندی 04:52, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • مجھے تو ایسا کوئی ربط نہیں مل رہا۔ کیا آپ مدد کر سکتے ہیں؟ --کاشف عقیل 05:07, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • روبہ کا کام مکمل ہوا۔ وہ تمام عیسوی سال جن پر مقالے موجود تھے انھیں زمرہ:گریگورین تقویم میں ڈال دیا گیا ہے۔ اٹھارویں اور انیسویں صدی کے زیادہ تر سالوں پر مقالے موجود نہیں ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی رائے موافق ہو تو ان کے لیے خالی صفحات جن میں صرف سرخیاں اور زمرہ جات موجود ہوں روبہ کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں۔ اگر ایسا کرنا ہے تو ایک صفحہ رہنمائی کے لیے بنا دیں جس میں تمام سرخیاں اور زمرہ جات ٹھیک ہوں لیکن اور کوئی متن نہ ہو اور سالوں کی Range مجھے بتا دیں۔ --کاشف عقیل 05:39, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • اگر ایسا ممکن ہے تو یہ تو میرے لیۓ بہت خوشی اور حیرت کی بات ہے۔ ہوسکے تو ابتدائے عیسوی سن سے لیکر آج تک تمام صفحات روبہ سے تیار کروا دیجیے۔ جب یہ کام ہو جاۓ گا تو بعد میں قبل از سنِ عیسوی اور ھجری صفحات بنانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ معاملہ تو صاحب انفجار عظیم کے وقوعہ تک جائے گا   --سمرقندی 06:06, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • اس طریقہ سے دو ہزار(یا چار ہزار) ایسے صفحات بن جائیں گے جن میں کوئی مواد نہ ہوگا۔ یہ نہ ہو کہ اردو وکیپیڈیا کے بارے میں ان صفحات کی وجہ سے یہ شہرت پھیل جائے کہ اس پر تو خالی صفحات ہیں۔ اس وقت اردو وکیپیڈیا کی حیثیت ہندی اور دیگر زبانوں سے بہتر ہے کہ اس میں مقالات اس قدر خالی نہیں ہیں جیسا مثلاً ہندی میں۔ بہرحال یہ میرا ذاتی خیال ہے۔ جیسا احباب چاہیں ویسا کر لیا جائے۔ اگر فیصلہ ہو جائے تو عیسوی اور ہجری نمونے میں بنا دوں گا۔--سید سلمان رضوی 09:24, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • آپ نے بھی بہت پتے کی بات کی بھائی سلمان صاحب ، واقعی یہ خالی صفحات کی افواہیں معیار پر اثر انداز ہونگی۔ فی الحال ایسے ہی چلنے دیتے ہیں اور جب پچاس ہزار مضامین ہو جانے پر بھی سن بچ جائیں گے تو اس وقت روبہ چلایا جاسکتا ہے کیونکہ پچاس ہزار میں ایک ہزار خالی صفحات نظر آنا اتنا معیوب نہیں ہوگا   --سمرقندی 09:28, 21 جولا‎ئی 2009 (UTC)

خودکار املا درستگی

میں نے روبہ میں خودکار املاء درستگی کی صلاحیت کا اضافہ کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر حیدر بھائی کی بنائی ہو الفاظ کی فہرست استعمال کر رہا ہے۔ میں نے یہ فہرست صارف:کاشف روبہ/املا پر منتقل کردی ہے تاکہ حیدر بھائی کا لنکسٹر متاثر نہ ہو۔ اس فہرست کی بہتری کے لیے آپ لوگوں کی کچھ مدد کی ضرورت ہے۔ برائے مہربانی اس فہرست کو دیکھیں، اگر کوئی غلطیاں ہوں تو درست کردیں اور اگر ممکن ہو تو مذید الفاظ کا اضافہ کریں۔ شکریہ --کاشف عقیل 03:07, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)

اس کے علاوہ میں فی الوقت اپنے کھاتے سے روبہ چلا رہا ہوں تاکہ اس کی کی ہوئی ترامیم سب کو نظر آئیں اور اگر یہ کوئی غلطی کرے تو وہ پکڑی جائے۔ میں خود تمام ترامیم کو بغور ٹیسٹ کر رہا ہوں اور غلطی کی صورت میں انھیں واپس پلٹا رہا ہوں۔ لیکن پھر بھی کوئی چیز رہ سکتی ہے۔ برائے مہربانی اس پر نظر رکھیں، اگر غلطی نوٹ کریں تو اسے واپس پلٹا دیں اور مجھے مطلع کریں۔ --کاشف عقیل 03:21, 22 جولا‎ئی 2009 (UTC)

توجہ درکار

بین الویکی روابط کے سلسلے میں ایک رائے شماری اس وکیپیڈیا:رائے شماری برائے ترتیب روابط نامی صفحے پر کی جارہی ہے، معاملہ اھم ہے اور تمام صفحات پر اثر انداز ہوگا اس لیۓ تجاہلِ عارفانہ سے کام نا لیجیے اور اپنی رائے ضرور دیجیے۔ پھر نا کہنا کہ ہمیں تو خبر ہی نا ہوئی! --سمرقندی 04:58, 24 جولا‎ئی 2009 (UTC)

منصوبہ لغت

میں نے کچھ عرصہ قبل منصوبہ لغت شروع کیا تھا۔ اس وقت ہمارے پاس بہت کم منتظمین تھے جو اس کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے تھے۔ اور جن حضرات نے بھی اس سے متعلق سافٹویئر بنام لنکسٹر ڈاؤنلوڈ کیا تھا انھوں نے اس کے نہ چلنے کی شکائت کی تھی۔ منصوبہ لغت کیلیے لنکسٹر میں پہلے دن سے درج ذیل خامیاں تھیں جنہیں درست کرنا تقریبا ناممکن تھا:

  • لنکسٹر وژوؤل بیسک 6 میں بنایا گیا تھا۔ یہ ذبان مائکروسافٹ نے "عاق" کر دی ہے جس وجہ سے کافی حد تک متروک ہو چکی ہے۔ اس زبان میں لکھے گئے پروگراموں کو چلانے کیلیے نئے کمپیوٹروں کو کئی کئی ایم بی کی امدادی فائلیں درکار ہیں۔
  • لنکسٹر صرف ونڈوز کے کمپیوٹر میں چل سکتا ہے اور اسے کافی حد تک جدید ترین انٹرنیٹ ایکسپلورور درکار ہے۔
  • لنکسٹر کی لغت کو مکمل محفوظ اور کار آمد بنانے کیلیے ایک ہی نشست میں چار سے چھے گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے جو میری ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ممکن نہیں۔
  • لنکسٹر کی زبان وژوؤل بیسک 6 اردو کو سپورٹ نہیں کر سکتی۔ اس چیز کیلیے ایک قسم کا ہیک لنکسٹر کے اندر تیار کیا گیا تھا جو اکثر غیرمتوقع حالات میں کریش کر جاتا ہے۔

لنکسٹر میں لغت کا نظام اس لیے ڈالا گیا تھا کہ وکیپیڈیا کے اپنے پروگرام آٹو وکی براؤزر (AutoWikiBrawser) میں اردو کی سپورٹ نہیں تھی۔ میں نے کچھ عرصہ اس سلسلے میں اس کے فورم پر سوال جواب کیے (شائد اوروں نے بھی کیے ہوں میں نہیں جانتا) جس کے بعد مجھے اطلاع دی گئی کہ اس میں محدود طور پر وکیپیڈیا اردو کیلیے سپورٹ ڈال دی گئی ہے۔ یہ سپورٹ وقت کے ساتھ ساتھ نئے ورژنز میں اب بہت بہتر ہو چکی ہے۔ جس کا ثبوت میری کی ہوئی ترامیم کے خلاصے میں AWB کے حروف کا وجود ہے۔ چند گھنٹے قبل میں نے دستیاب لغت کی مدد سے منصوبہ:AutoWikiBrowser/Typos کا صفحہ تیار کیا ہے۔ سوائے منتظمین کے اس کی کوئی تدوین نہیں کر سکتا۔ یہ ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے۔ اب تک سوائے ایک مقام کے اس نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے۔ اگر دیگر منتظمین کی آٹو وکی براؤزر (AutoWikiBrawser) تک رسائی ہے تو وہ بھی اس کو آزما کر مجھے اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو میرا لنکسٹر والا منصوبہ ترک کرنا پڑے گا۔ آٹو وکی براؤزر (AutoWikiBrawser) خصوصی طور پر وکیپیڈیا کیلیے بنایا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا نچوڑ معلوم ہوتا ہے اس لیے یہ ایک بہتر انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔ (آٹو وکی براؤزر (AutoWikiBrawser) کی تخلیق میں میرا کوئی ہاتھ نہیں اور نہ ہی میں اس کے پس پشت ٹیکنالوجی سے واقف ہوں۔)

حیدر 05:25, 24 جولا‎ئی 2009 (UTC)

وکیپیڈیا اور اردو بلاگران

فہد نے اپنے بلاگ پر اس اہم ترین موضوع پر قلم اٹھایا ہے اور چند متحرک بلاگران نے اپنے گلے شکوؤں کا اظہار کیا ۔ میرا خیال ہے اسی طرح لکھنے والوں کی آرا سے ہی وکیپیڈیا اور انٹر نیٹ پر اردو کی ترقی و ترویج کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بہتر سمت میں اٹھ سکتے ہیں۔ میں بذات خود اس نکتہ سے متفق ہوں کہ عربی اور فارسی کے ساتھ رابطہ بہت ضروری اہم ہے مگر وہ اصطلاحات جو اردو میں عرصہ دراز سے رائج ہیں اور جنہیں اردو طبقہ بلا تکلف استعمال کرتا ہے اس کے لیے عربی اور فارسی اصطلاحات چہ معنی دارد ؟ میں مشکور ہوں اردو ٹیکسٹ کا جنہوں نے میری تجویز کو سراہا ہے ، سچے دل سے سمجھتا ہوں کہ اردو بلاگران اور وکیپیڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہونا چاہیے کیونکہ ایک بلاگر پہلے سے ایک لکھاری ہے اور انٹر نیٹ پر اردو لکھنا اس کا من پسند مشغلہ ہوتا ہے اسے تھوڑا سا قائل اور اردو کی محبت کا واسطہ دے کر وکیپیڈیا پر لایا جا سکتا ہے اور کچھ نہ کچھ مسلسل لکھوایا جا سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اور فہد کو مل کر وکیپیڈیا اور اردو بلاگران کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے اور دونوں کے گلے شکوے دور کرکے باہم شیر و شکر کرنے کی مسلسل سعی کرنی چاہیے۔ اس سلسلے میں میرا ساتھ مکمل غیر مشروط ہے اور مجھے امید ہے کہ میری اور فہد کی ہماری باہمی ذہنی ہم آہنگی انشاءللہ اسے کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے سائنسی مضامین کے علاوہ عام مضامین کے لیے اردو اصطلاحات استعمال کرنے کی اتنی سخت پابندی نہیں ہے جتنی سائنسی مضامین کے لیے ہے۔

--محب علوی 21:48, 25 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • محب صاحب، آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ مدونہ لکھاری وکیپیڈیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انشاللہ اس سسلسہ میں آپ اور فہد صاحب کی کوشیش بارآور ہونگی۔ وکیپیڈیا چونکہ ایک مربوط منصوبہ ہے، ایک صفحہ پر اصطلاح کا لفظ ربطی طریق سے دوسرے صفحہ پر جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اصطلاحات یکساں استعمال کی جائیں۔ سائنسی، طرزیاتی، اور ریاضیاتی مضامین میں خاص طور پر اس کی اصلاحاتی تدوین کی جاتی ہے۔ کچھ دوسرے موضوعات کے مضامین میں اصلاح کرنے کا وقت ہی کسی کے پاس نہیں ہوتا۔ مثلاً وہاب صاحب کے لکھے سوانحی مضامین میں انگریزی کلمہ نویسی اکثر ملتی ہے۔ اسی طرح شہروں، ملکوں وغیرہ کے مضامین کا بھی یہی حال ہے۔ میری ذاتی رائے میں وکیپیڈیا پر لکھنے کے لیے ایک مختلف ذہنی کفیت کی ضرورت ہے۔ اگر کوئی دوسرا آپ کے لکھے مضمون میں وکیپیڈیا قواعد کے تحت نیک دلی سے اصلاح کرتا ہے تو یہ لکھاری کے لیے باعث مسرت ہونا چاہیے۔ وکیپیڈیا اور دوسری صنفوں میں فرق یہی ہے کہ وکیپیڈیا پر مضمون کسی ایک شخص کی "معرکۃ آرا" تحریر نہیں ہوتا، بلکہ برادری کی مشترکہ کاوش ہوتی ہے۔ --Urdutext 02:03, 26 جولا‎ئی 2009 (UTC)

مقیاسی سمتیہ تخطیط

کسی صاحب کو مقیاسی سمتیہ تخطیط (Scalable Vector Graphics) میں موجود ویکیمیڈیا العام کی تصاویر پر اردو ترجمہ درج کرنے کے بارے میں کسی روئے خط دستیاب قابلِ زیر اثقال مصنع لطیف کے بارے میں کوئی علم ہو تو اس کے یکساں وسیلی تعینگر سے آگاہ کیجیے۔ --سمرقندی 13:56, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • میں نے اس سلسلے میں کافی کوشش کی ہے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ IE تو SVG کو سپورٹ کرتا ہی نہیں ہے اس لیے وکیمیڈیا کا مصنع لطیف اسے ایک raster تصویر بھیجتا ہے۔ مگر یہ مصنع لطیف Rasterization میں RTL متن کو الٹا render کرتا ہے۔ یہی مسئلہ FireFox میں ہے۔ اردو متن دکھانے کے لیے متن کو outline بنانا پڑتا ہے اور یہ کام Illustrator یا Inkscap میں ہاتھ سے کرنا پڑتا ہے۔ میری رائے میں ابھی اس پر وقت نہیں لگانا چاہیے اور SVG میں RTL متن کی سپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ جب تک یہ سپورٹ نہیں آتی، SVG سے متعلقہ فورمز پر یہ مسئلہ اٹھانا چاہیے۔ --کاشف عقیل 14:05, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • اب اس طرف نکل ہی آئے ہیں کاشف بھائی تو مل جل کر انشااللہ اس پہاڑ کو بھی سر کر کہ ہی دم لیں گے، آپ کا ساتھ درکار ہوگا۔ IE8 کے سلسلے میں میں بھی بہت پریشان تھا لیکن آج ہی ایک add on ملا ہے جو کہ SVG کے animations تک IE8 پر قابل استعمال بنا دیتا ہے یہاں سے زیر اثقال کیجیے۔ Inkscap والوں کا موقع میرے شمارندے پر صاحب کھل کر ہی نہیں دے رہا۔ بہرحال؛ جب چل پڑے سفر کو تو کیا مڑ کے دیکھنا۔ چلتے رہتے ہیں ، کہیں تو پہنچیں گے   ویسے آپ نے درست کہاں فی الحال PNG سے ہی کام چلاتے ہیں۔ --سمرقندی 14:16, 28 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • کاشف بھائی کا کہنا درست ہے۔ پہلی مرتبہ ایس وی جی فائل ترجمہ کرنے کے بعد جو مایوسی ہوئی، اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ساری فائل کا ستیا ناس ہو گیا۔ لیکن ایک حیران کن بات یہ کہ میں نے ایس وی جی میں وکی میڈيا پر ہی ایسے عربی نقشے دیکھے ہیں جو ترجمہ شدہ ہیں اور بالکل درست ہیں۔ ایسا کس طرح ممکن ہوا؟ حالانکہ اردو میں ہم یہ کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ میرے خیال میں آر ٹی ایل کی سپورٹ موجود ہے لیکن شاید ہم کوئی غلطی کر رہے ہیں۔ فہد احمد 03:21, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • فہد بھائی اگر آپ ایسے کسی نقشے کی نشاندہی کر دیں تو میں اس پر مزید تحقیق کرنا چاہوں گا۔ اگر ہم کوئی غلطی کر رہے ہیں تو معلوم کرنا چاہیے کہ کیا غلطی ہے۔ --کاشف عقیل 03:24, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • کاشف بھائی! میں کچھ دیر میں یہاں ربط پیش کرتا ہوں۔ فہد احمد 03:32, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • یہاں دیکھیے، تیونس کے جزیرے جربہ کا ایک ویکٹر نقشہ ہے، جو انک اسکیپ میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کو رینڈر تو بالکل درست کرتا ہے اور تمام الفاظ درست نظر آتے ہیں لیکن اگر آپ اس کو فائرفاکس میں کھولیں گے تو اس میں وہی مسئلہ آتا ہے جو اردو میں آتا ہے۔ بہرحال ملاحظہ کیجیے پھر بتائیے فہد احمد 03:46, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)
 
  • میں نے ایک تجربہ کر کے اپلوڈ کیا ہے۔ حالات پہلے سے بہتر ہیں مگر پوری طرح سازگار نہیں۔ بائیں طرف کی تصویر دیکھیں۔ Firefox میں مسئلہ جوں کا توں موجود ہے البتہ وکیمیڈیا کے مصنع لطیف میں بہتری آئی ہے۔ یہ عربی حروف کی اب درست Rendering کر رہا ہے۔ لیکن جو حروف اردو میں الگ یونیکوڈ رکھتے ہیں، جیسے ی، ہ، ھ، چ وغیرہ، ان میں اب بھی گڑبڑ کرتا ہے۔ ہمیں یہ مسئلہ Firefox اور Wikimedia دونوں کے فورمز پر اٹھانا چاہیے اور Bugzilla میں issues بنانے چاہییں۔ --کاشف عقیل 04:13, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • جی کاشف بھائی، یہی مسئلہ ہے کہ اردو کے وہ الفاظ جو عربی میں موجود نہیں وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ فہد احمد 04:26, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

--Urdutext 23:31, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

توجہ درکار

یہ بات بیان کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ روبہ نما لغت جو اس دائرۃ المعارف پر چلائی جارہی ہیں ان میں ہجے اور اعراب کی بے انتہاء احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایک بات جو میں نے محسوس کی ہے وہ ہے ء کو ختم کرنا۔ مثال کے طور پر لیئے یا لیۓ کو لیے کیا جارہا ہے ؛ کیۓ کو کیے کیا جارہا ہے۔ شاید اس کے لیۓ آج کل کی روئے خط لغات یا نئی پود کی کاغذی لغات کا بہانہ تراشا گیا ہے۔ اردو کی تاریخی اور مستند کتب میں درج ؛ کیۓ یا لیۓ کے الفاظ میں نہیں سمجھتا کہ غلط ہیں۔ آگے جو دل میں آوے آپ بھائیو کے۔ --سمرقندی 14:07, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • میرے خیال میں جن اندراجات پر کسی کو بھی اعتراض ہو وہ فوری طور پر فہرست سے نکال لینے چاہییں۔ ان دونوں فہرستوں، منصوبہ:AutoWikiBrowser/Typos اور صارف:کاشف روبہ/املا، میں صرف وہ تصحیحات رکھی جائیں جن پر ساتھیوں کا اتفاق رائے ہو۔ --کاشف عقیل 14:42, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)
منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/2009/سوم میں واپس جائیں۔