تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ پاکستانی سیاست
پاکستان NA‑class | |||||||
|
عاقب نذیر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:11، 24 مئی 2023ء (م ع و)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ کو ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے |
فہرست
دوسرے ممالک کے برعکس جہاں انتخابی حلقوں میں کئی کئی دہائیوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان قانونی طور پر پابند ہے کہ ہر مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرے۔حلقہ بندیاں کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ہر حلقے کو نام میں حلقہ نمبر اور اس علاقے کا نام شامل کرتا ہے جہاں یہ حلقہ واقع ہے۔ ویکیپیڈیا صارفین اور ایڈیٹروں کو مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب نئی حلقہ بندیوں کے دوران حلقہ نمبر تو وہی رہتا ہے لیکن علاقے کا نام تبدیل ہو جاتا ہے یا نام وہی رہتا ہے لیکن علاقے تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس کی مثال اس ٹیبل سے واضح ہو جاتی ہے۔
Official names and areas of the constituency | ||
---|---|---|
2013 | 2018 | 2022 |
PP-270 Bahawalpur-IV | PP-270 Muzaffargarh-III | PP-270 Muzaffargarh-III |
(a) The following areas of
Bahawalpur City Tehsil: (i) Samastta Town Committee; (ii)Bahawalpur-II QH and (iii) Samasatta QH and (b) The following QHs of Bahawalpur Saddar Tehsil:- (i) Khanqah Shahrif; (ii) Kalanch WAla; (iii) Noorpur Nauranga and (iv) Qasimpur excluding PC Derawar Wah of Bahawalpur District |
(a) Muncipal Committee Muzaffargarh;
(b) Muzaffargarh-II Qanungo Halqa excluding Lalpur Patwar Circle: (c) Basira Qanungo Halqa excluding the following Patwar Circles. (i) Ali Wala; (ii) Chak Alidha; (iii) Mehboob Wala; (v) Qalandar Wala; and (vi) Wan Patafi; (d) Rakh Khanpur Patwar Circle of Muzaffargarh-1 Qanungo Halqa of Muzaffargarh District. |
(a) Municipal Committee Kot Addu;
(b) Kot Addu-II Qanungo Halqa excluding Shadi Khan Munda Patwar Circle; (c) Sanawan Qanungo Halqa excluding following Patwar Circles; (i) Khar Gharbi; (ii) Bait Nagra; of Muzaffargarh District (Kot Addu District is now seprate district.) |
اس کے علاوہ ہر حلقے کے صفحات اتنے ہی مختصر ہوتے ہیں، کہ ان میں بس الیکشن کا نتیجہ شامل ہوتا ہے۔ حلقے کے حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں۔ معلومات تو تب ہوں جب ہر حلقے سے بہت سے ویکیپیڈیا صارفین ہوں جو سیاست میں دلچسپی بھی لیں اور ویکیپیڈیا پر اپنے حلقے کے صفحے کو بہتر بنائیں۔ اس کے برعکس ہمارے پاس صارفین کی تعداد مایوس کن حد تک کم ہے۔ ایسے میں تجویز یہ ہے کہ ہمیں ویکیپیڈیا پر حلقہ کے پیجیز ”این اے 1“، ”حلقہ این اے 1“ یا ”حلقہ نمبر این اے 1“ کے نام سے بنانے چاہیے اور اس نمبر کے حلقے میں ماضی میں جس بھی علاقے میں شامل ہوں، وہ سب ان ذیلی سرخیوں کی مدد سے ان میں آ جائیں۔ اس طریقہ کار کے مطابق ہمیں یہ صفحات منظم کرنے میں آسانی رہے گی۔ اس کے برعکس موجودہ طریقہ کار میں صفحات بہت زیادہ بنتے ہیں اور ان کو منظم کرنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔سب صارفین سے بھی درخواست ہے کہ آپ یہاں اپنی تجاویز دیں تاکہ اس پر رائے شماری کرا کر اسے باقاعدہ اردو ویکیپیڈیا کی پالیسی کے طور پر رائج کر دیا جائے۔ آگے الیکشن آ رہے ہیں تو الیکشن کے صفحات میں کافی تبدیلیاں ہونگی۔ اس موقع پر موجودہ صارفین کا بھی دل کرے گا کہ انتخابی حلقوں کے صفحات پر بھی کام کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:51، 2 اگست 2023ء (م ع و)
تجاویز
ترمیمنام کی ترکیب
ترمیمدیگر صارفین اپنی تجاویز اس سیکشن میں شامل کریں۔
- این اے 1
- این اے-1
- حلقہ این اے 1
- حلقہ نمبر این اے 1
- حلقہ جات کے نام کا بھی ایک ہی فارمیٹ ہونا چاہیے ۔ کیوں کہ بعض صارفین ڈیش کی مختلف اقسام لکھ دیتے ہیں ، زیادہ بہتر ہے کہ اسپیس ہی دیا جائے بجائے مختلف قسم کے ڈیش کے ، فی الحال میرے خیال سے یہ ترکیب صحیح ہے ،
- حلقہ این اے 1
- _ نور جی __☺_ 20:17، 14 اگست 2023ء (م ع و)
تبصرے
ترمیمذاتی طور پر میں این اے 1 کے حق میں ہوں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:51، 2 اگست 2023ء (م ع و)
- یہ صفحات حلقہ نمبر اور علاقہ دونوں کے نام سے ہونے چاہیے مثلاً این اے-1 (چترال) ہونا چاہیے کیونکہ اس میں اس حلقہ کی مکمل معلومات درج ہوسکتی ہے مثلآ 2018ء میں اس حلقہ کا کیا نمبر تھا، 2013ء میں کیا نمبر تھا، کون سی پارٹی اور کون سا امیدوار منتخب ہوا وغیرہ اور مضمون پڑھنے والا ایک کی ضلع میں رہے گا۔ جبکہ اگر این اے 1 ہوا تو ہمیں اس میں درج کرنا پڑے گا این اے 1، 2018ء میں ضلع چترال کا حلقہ تھا، 2013ء میں ضلع پشاور کا حلقہ تھا وغیرہ وغیرہ جس سے پڑھنے والے کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔عاقب نذیر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:49، 3 اگست 2023ء (م ع و)
- اس سکیم میں مسئلہ یہ ہے کہ ہر مردم شماری کے بعد حلقہ نمبر وہی رہتا ہے جبکہ علاقہ کا نام تبدیل ہوجاتا ہے۔میں تو کئی سالوں سے ان صفحات سے وابستہ ہوں، اردو ویکی پر بھی اور انگریزی ویکی پر بھی، اس لیے مسائل کا بھی سامنا کر رہا ہوں۔ جیسے اوپر ٹیبل میں ہی نظر آ رہا ہے کہ پی پی 270 مظفرگڑھ بھی ہے اور بہاولپور بھی۔ اسی طرح نام تو ایک ہی ہے لیکن علاقے بدل گئے ہیں۔ ان صفحات میں انتخابی نتائج کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ ہم ایک ہی پیج میں مختلف الیکشن کی سرخیوں کے ذریعے سب سیٹ کر رہے ہیں۔۔جبکہ این اے 1 (چترال) کو این اے 1 میں ذیلی سرخی پر ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:36، 3 اگست 2023ء (م ع و)
- میرے خیال میں عنوان میں یہ صرف حلقہ نمبر سے ہونا چاہیے مثلا این اے-1 مقام کا نام شامل نہیں ہونا چاہیے ورنہ یہ مسئلہ کبھی سلجھ نہ پائے گا اور ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگتے رہیں گے۔ ہر ایلکشن میں حلقہ کے مقامات تبدیل ہوتے رہیں گے۔ میرے خیال میں اس کا حل یہ ہے کہ صرف حلقہ نمبر سے صفحات بنائے جائیں اس کے تعارف میں صرف یہ معلومات ہوں کہ یہ پاکستان کئ قومی اسمبلی کو حلقہ نمبر فلاں ہے، اور اس کے تحت ہر انتخابات کی سرخی ہو 2013ء کے انتخابات، 2018ء کے انتخابات وغیرہ، ان سرخیوں کے تحت یہ معلومات ہوں کہ 2013ء کے انتخابات میں یہ حلقہ بہاولپور-4 تھا، اور اس کے نتائج اور دیگر معلومات درج کی جائیں۔ 2018ء کے انتخابات میں یہ حلقہ مظفر گڑھ-3 تھا، اور اس کے نتائج اور دیگر معلومات درج کی جائیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:00، 6 اگست 2023ء (م ع و)
رائے شماری
ترمیماس رائے شماری میں تنقید کی ضرورت نہیں، جسے آپ بہتر سمجھتے ہیں، اس کی تائید کر دیں۔
عنوان صرف حلقہ نمبر
ترمیمتائید
ترمیم- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:09، 10 اگست 2023ء (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:38، 11 اگست 2023ء (م ع و)
- تائید -- پورا لفظی عنوان یوں ہونا بہتر ہے کہ ، حلقہ این اے۔1 _ نور جی __☺_ 06:30، 11 اگست 2023ء (م ع و)
- تائید -- (این اے-1 / حلقہ این اے۔1) یہ نہایت ہی غیر ضروری ہے مقام کا نام شامل نہیں ہونا چاہیے، ورنہ چند ہفتے یا مہینے باد ایک بار پھر سے 2023 کی نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کئی سو آرٹیکلز کے نام تبدیل کرنے پڑھے گے۔۔! War Wounded (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:25، 11 اگست 2023ء (م ع و)
- تائید--Engr.ismailbhutta (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:34، 25 اگست 2023ء (م ع و)
- تائیدObaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:00، 30 اگست 2023ء (م ع و)
عنوان حلقہ نمبر اور نام علاقہ
ترمیمتائید
ترمیمعنوان کی کوئی اور سکیم
ترمیمتائید
ترمیمادوار کے موضوع کی ترتیب
ترمیممیں نے اس موضوعاتی سلسلے پر ایک مخصوص طریقے سے کام شروع کر دیا ہے ۔ ایک اور رائے درکار تھی ۔ کہ ہر حلقہ کے اندر انتخابات دور بہ دور سرخی بنا کر لکھ رہا ہے ۔ فی الحال احباب وکی پیڈیا سے یہ رائے درکار ہے کہ ادوار کی ترتیب کیا رکھی جائے ؟
- پرانے دور کی سرخی سب سے پہلے رکھی جائے اور نئے دور کی سرخی سب سے آخر میں ؟ ،مثال کے طور پر حلقہ این اے 1 میں سب سے پہلے دور 1977 کے انتخابات کو پہلے لکھا ہے اور قریبی حالیہ 2018 کے انتخابات کو مضمون کے سب سے آخر میں رکھا ہے ۔ (فی الوقت یہی طریقہ موجود ہے)
- دوسرا آپشن یہ ہے کہ نئے دور کی سرخی سب سے پہلے رکھی جائے (تا کہ صفحے کے ٹاپ پر نظر آئے ) اور پرانے دور کی سرخی مضمون کے سب سے آخر / نیچے رکھا جائے
_ نور جی __☺_ 05:36، 31 اگست 2023ء (م ع و)
- میرے خیال میں پرانے الیکشن اوپر ہی رکھیں۔بس یہ خیال رکھیں کہ سرخیوں کا فارمیٹ ایک ہی ہو جیسے ”جنرل الیکشن 2018“ یا ”جنرل الیکشن 2013“--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:35، 7 ستمبر 2023ء (م ع و)
نتیجہ
ترمیم- Y تکمیل ویکی احباب کے اتفاق رائے سے عنوان صرف حلقہ نمبر (مثلا حلقہ این اے۔1) کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:26، 19 اگست 2023ء (م ع و)