تحصیل میہڑ
تحصیل میہڑ (سندھی: تعلقہ میھڙ) ضلع دادو کا شہر اور تحصیل ہے. جو 1848ء کو برطانوی راج میں ضلع دادو کا تعلقہ بنا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق میہڑ تعلقہ کی آبادی پانچ لاکھ بیس ہزار 520,559 افراد پر مشتمل ہے۔
Mehar Taluka | |
---|---|
میہڑ تعلقہ | |
میہڑ تعلقہ کا نقشہ سرخ رنگ میں آویزاں ہے | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ضلع | ضلع دادو |
ڈویژن | حیدر آباد ڈویژن |
تشکیل | 1848 |
قائم از | برطانوی راج |
حکومت | |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر دادو) | جواد علی لاڑک |
• انتخابی حلقہ | این اے۔227 (دادو۔1) پی ایس-81 (دادو-2) |
رقبہ | |
• کل | 928 کلومیٹر2 (358 میل مربع) |
بلندی | 43 میل (141 فٹ) |
بلند ترین مقام | 50 میل (160 فٹ) |
پست ترین مقام | 37 میل (121 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 520,559 |
• کثافت | 560.95/کلومیٹر2 (1,452.9/میل مربع) |
نام آبادی | سندھی |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 76330 |
ٹیلی فون کوڈ | 025 |
آیزو 3166 رمز | PK-SD |
تاریخ
ترمیمتاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ میہڑ تعلقہ 1848ء میں برطانوی انتظامیہ کے تحت ضلع دادو کا ایک تعلقہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جس میں میہڑ انتظامی مرکز کے طور پر کام کر رہا تھا۔ یہ تعلقہ، پورے سندھ کے ساتھ، پہلے برطانوی ہندوستان کے بمبئی پریزیڈنسی کا حصہ تھا۔
میہڑ تعلقہ کبھی صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کا ایک تعلقہ ہوا کرتا تھا۔
علم آبادیات
ترمیممردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق میہڑ تعلقہ کی آبادی 520,559 افراد پر مشتمل ہے جن میں 519,238 افراد سندھی زبان بولتے ہیں جبکہ اردو بولنے والے افراد 477 ہیں، 306 پشتو، 264 براہوی، 82 پنجابی، 82 ہندکو، 20 بلوچی، 5 سرائیکی، 1 کشمیری اور 84 افراد دیگر زبانیں بولتے ہیں۔
مشہور مقامات
ترمیمریشم گلی، گھنٹہ گھر بازار، سونارکی بازار اور شاہی بازار اسکے علاوہ میہڑ سے ایک بہت پرانا کاکول واہ کینال گزرتا ہے جو اب بھی زیر استعمال ہے۔
حلالہ جات
ترمیم- ↑ "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2024