حیدر آباد ڈویژن
حیدرآباد ڈویژن پاکستان کے صوبہ سندھ کا ڈویژن ہے۔ حیدرآباد ڈویژن یکم جولائی 1970ء میں قائم ہوا۔ حیدرآباد حیدرآباد ڈویژن کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ سوکہ لاکھ ستاون ہزار دو سو انچاس 11,657,249 افراد پر مشتمل ہے۔
Hyderabad Division | |
---|---|
حیدر آباد ڈویژن | |
![]() حیدرآباد ڈویژن کا نقشہ | |
ملک | ![]() |
صوبہ | ![]() |
تشکیل | یکم جولائی 1970 |
مرکزی دفتر | حیدر آباد، سندھ |
ضلعی تقسیم | |
حکومت | |
• قسم | ڈویژنل ایڈمنسٹریشن |
• کمشنر | بلال احمد میمن |
بلندی | 13 میل (43 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 11,657,249 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 71000 |
ٹیلی فون کوڈ | 022 |
تاریخ
ترمیم1668ء سے لے کر یکم اپریل 1936ء کو حیدرآباد بمبئی راج کا حصہ رہا۔
یکم اپریل 1936ء سے 14 اکتوبر 1955ء تک سندھ کا حصّہ رہا صوبہ سندھ کا حصّہ تھا۔
14 اکتوبر 1955ء سے لے کر یکم جولائی 1970ء تک صوبہ مغربی پاکستان کا حصّہ رہا۔
پھر مشرقی پاکستان کے الگ ہونے کے بعد صوبہ مغربی پاکستان چار صوبوں میں تقسیم ہو گیا تھا یوں یکم جولائی 1970ء کو حیدرآباد ڈویژن حیدرآباد ضلع صوبہ سندھ کا ایک ڈویژن بن گیا۔
2000ء میں حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں حیدرآباد ڈویژن تحلیل کر دیا گیا تھا۔ پھر 11 جولائی 2011ء کو سندھ حکومت نے حیدرآباد ڈویژن کو دوبارہ بحال کر دیا۔
اپریل 2014ء کو حیدرآباد ڈویژن کو تقسیم کر کے بنبھور ڈویژن تشکیل دیا گیا۔ یوں ضلع ٹھٹہ، ضلع بدین اور ضلع سجاول بنبھور ڈویژن کے اضلاع میں شمار ہونے لگے۔
علم شماریات
ترمیمزبانیں
مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق حیدرآباد ڈویژن (بشمول بنبھور ڈویژن) کی آبادی میں 9,787,871 سندھی، 1,290,005 اردو، 199,809 پنجابی، 125,391 پشتو، 82,454 ہندکو، 79,088 بلوچی، 48,331 سرائیکی، 16,823 براہوی، 9,347 میواتی، 1,579 کشمیری، 251 شینا، 108 بلتی، 123 کالاشہ اور 85,581 دیگر۔
انتظامیہ
ترمیمحیدرآباد ڈویژن کے موجودہ 6 اضلاع مندرجہ ذیل ہیں: