تنظیم الفردوس
ڈاکٹر تنظیم الفردوس پاکستان میں اردو زبان کی ایک استاد،[3] محقق اور مصنفہ ہیں۔[2] وہ مئی 2016ء سے جامعہ کراچی کے شعبہ اردو میں بطورِ صدر شعبہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں[4] وہ مقامی اور بیرونی طلبہ و طالبات کو اُردو کی تدریس کرتی ہیں اور ساتھ ساتھ اردو کی اسناد/ڈپلوما جات کے لیے نصاب بھی ترتیب دیتی ہیں۔ وہ نصف درجن سے زائد مطبوعہ کتب کی مصنفہ اور مؤلفہ ہیں۔
ڈاکٹر تنظیم الفردوس | |
---|---|
پیدائش | 28 مئی 1966 ء |
قلمی نام | تنظیم الفردوس |
پیشہ | مصنف، ماہرِ لسانیات، معلم، نقاد، محقق |
زبان | اردو، انگریزی، سندھی ، فارسی |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | پی ایچ ڈی |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
اصناف | تنقید، تحقیق، لسانیات |
موضوع | تاریخِ اردو زبان،مولانا احمد رضا خان کی شاعری |
نمایاں کام | اردو کی نعتیہ شاعری میں امام احمد رضا کی انفرادیت و اہمیت[1]، منظر بدلنا چاہیے مطبوعہ 2016ء [2]، ممتاز شیریں شخصیت اور فن[2] |
ویب سائٹ | |
شعبۂ اُردو ، جامعہ کراچی |
تعلیم
ترمیمڈاکٹر تنظیم الفردوس نے جامعہ کراچی سے انگریزی، سندھی اور فارسی زبان کے کورسز کیے اور جامعہ ھٰذا سے 1989ء میں اُردو زبان و ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد سن 2004ء میں اُردو زبان و ادب میں پی ایچ ڈی کی، اُن کے پی ایچ ڈی مقالہ کا عنوان ” اردو کی نعتیہ شاعری میں امام احمد رضا کی انفرادیت و اہمیت“ ہے۔[5]
تدریس
ترمیموہ لگ بھگ 1992ء سے مختلف اداروں میں تدریس سے وابستہ ہیں، گورنمنٹ کالج برائے خواتین، پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تین برس بطورِ لیکچرر تعینات رہیں، بعد ازاں30 اپریل 1995ء سے جامعہ کراچی کے شعبۂ اُردو میں پوسٹ گریجویٹ کلاسزکو تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور اب (2016ء سے تا حال اپریل 2017ء تک) صدرِ شعبہ ہیں۔[4]
تصانیف
ترمیماُن کی طبع شُدہ کتب میں سے چند کے عنوانات درج ذیل ہیں۔
- مجموعۂ شاعری : منظر بدلنا چاہیے مطبوعہ 2016ء، قرطاس، فیصل آباد [2]
- تنقید: ممتاز شیریں شخصیت اور فن، اکادمی ادبیات پاکستان[2]
- انتخابِ کلام: رضا علی وحشت (تالیف)، 2017ء، آوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، کراچی
- انتخابِ کلام: شبلی نعمانی (تالیف)، 2015ء، آوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، کراچی
- انتخابِ کلام: بہادر شاہ ظفر (تالیف)، 2015ء، آوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، کراچی
- انتخابِ کلام: امیر مینائی (تالیف)، 2014ء، ادراۂ یادگارِ غالب کراچی
- اُردو شاعری کی چند کلاسیکی اصناف: عہدِ حاضر کے تناظر میں، 2013ء، ادراۂ یادگارِ غالب کراچی[6]
- جنگِ آزادی 1857ء؛ تاریخی حقائق کے نئے زاویے، 2012ء، قرطاس، کراچی؛ اشاعتِ اول 2010ء
- فُٹ فالس ایکو (Foot Falls Echo)، ممتاز شیریں کے انگریزی افسانوں کا مجموعہ، 2006ء، منزل اکیڈمی، کراچی
غیر مطبوعہ کُتُب
- مشرق اور مغرب کی کہانیاں (تالیف)، نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد
- انتخابِ خطوطِ غالب (تالیف)، اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس، کراچی
مضامین
ترمیممختلف رسائل و جرائد میں چھپنے والے چند مقالہ جات
- مولانا احمد رضا خان کی شاعری میں لسانی تشکیلات اور مقامی اثرات: ماہنامہ معارفِ رضا کراچی، اپریل 2000ء۔[7]
- مولانا احمد رضا خان کی نعت گوئی کا سب سے اہم محرک: ماہنامہ معارفِ رضا کراچی، نومبر 2004ء[8]
- علامہ مولانا احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری میں ہیئت کا تنوع: ماہنامہ معارفِ رضا سلور جوبلی سالنامہ نومبر 2005ء[9]
- وقت کے اجتہادی مسائل میں مولانا احمد رضا خان اورعلامہ اقبال کا موقف۔ علامہ اقبال کا تصور اجتہاد (مجموعۂ مقالات) 2008ء۔[10]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Urdu-Ke-Naatia-Shayari-Mein-Imam-Ahmad-Raza-Ke-Infaradiat-o-Ahmiat
- ^ ا ب پ ت ٹ Bio-bibliography.com - Authors
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 03 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2017
- ^ ا ب "جامعہ کراچی، ڈاکٹر تنظیم الفردوس صدر شعبہ اردو تعینات | Media Plus The Educational Website Karachi"۔ 24 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2017
- ↑ Urdu Ke Naatia Shayari Mein Imam Ahmad Raza Ke Infaradiat o Ahmiat
- ↑ "اردو شاعری کی چند کلاسیکی اصناف :عہد حاضر کے تناظر میں | Dunya Pakistan"۔ 14 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2017
- ↑ http://research.net.pk/files/original/07475c919c6e7ee8c41df779bd12d06b.pdf[مردہ ربط]
- ↑ http://research.net.pk/files/original/86a6431cb27b00235340afdfc285f6cb.pdf[مردہ ربط]
- ↑ http://research.net.pk/files/original/5df767db716d3a55c588b5232365b87f.pdf[مردہ ربط]
- ↑ ڈاکٹر ایوب صابر، محمد سہیل عمر (2008)۔ علامہ اقبال کا تصور اجتہاد (مجموعۂ مقالات)۔ لاہور: اقبال اکادمی۔ صفحہ: 267۔ ISBN 978-969-416-420-5۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017