تنویر اسلم ملک
تنویر اسلم ملک، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔جو اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ 2002 سے مئی 2018 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔
تنویر اسلم ملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 جون 1972ء (52 سال) لاہور |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-22 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیموہ 10 جون 1972 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے بیچلر آف کامرس کی ڈگری 1992ء میں کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی ۔ اور 1995 میں ساؤتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے مارکیٹنگ میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیمتنویر اسلم ملک 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-21 (چکوال-II) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [3] انھوں نے 35,698 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار شوکت حسین شاہ کو شکست دی۔ [4] وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 21 (چکوال-II) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [5] انھوں نے 57,463 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار شوکت حسین شاہ کو شکست دی۔ [6] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 21 (چکوال-II) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ جون 2013 میں انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بنایا گیا۔ وہ نومبر 2016 تک ہاؤسنگ، شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر رہے [2] نومبر 2016 میں کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے، انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات مقرر کیا گیا۔تنویر اسلم ملک 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-22 (چکوال-II) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1276
- ^ ا ب پ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 16 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2018
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2018
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 23 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2018
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018