توت آئل فیلڈ
توت آئل فیلڈ تحصیل پنڈی گھیب، ضلع اٹک، سطح مرتفع پوٹھوہار، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ مقام پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد سے جنوب مغرب میں 135 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جسے توت نامی گاؤں کے نام پر توت آئل فیلڈ کا نام دیا گیا۔ یہاں پر ایک غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے کہ توت آئل فیلڈ جغرافیائی اعتبار سے نکہ کلاں کی حدود میں واقع ہے۔ لیکن چونکہ ابتدائی طور پر پڑاؤ توت کے مشہور ڈاک بنگلہ پر کیا گیا تھا جس وجہ سے توت آئل فیلڈ کے نام سے موسوم ہو گیا۔
ابتدائی طور پر یہاں 1960ء میں تیل دریافت ہوا۔ پاکستان پٹرولیم اور پاکستان آئل فیلڈ نے 1961ء میں کارروائی شروع کی، 1964ء میں پہلی بار ڈرلنگ شروع کی گئی اور 1967ء میں یہاں سے تجارتی ترسیل شروع ہوئی۔ یہاں تقریباً 60 میلیون بشکه (9,500,000 میٹر3) تیل موجود ہے، جس میں سے صرف 12 سے 15 فیصد ہی نکالا جا سکتا ہے۔ 1986ء میں اس آئل فیلڈ کو کافی عروج حاصل ہوا، جب تقریباً 2,400-بشکه (380 میٹر3) تیل یومیہ نکالا جا رہا تھا۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "International Sovereign Energy Inks Deal for Toot Oilfield"۔ Rigzone۔ 2005-01-05۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2007
- ↑ "OGDCL :: Content Page"۔ 28 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جنوری 2021