بیگل
بیگل (سیٹی) 2019ء کی تمل زبان کی اسپورٹ ایکشن فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اٹلی کمار ہیں، جو تھیری اور میرسل کے بعد تیسری بار اداکار وجے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وجے کے ساتھ نین تارا، کتھیر، جیکی شروف اور مزاحیہ اداکار ویویک اس فلم میں اداکاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کو کلپتھی ایس اگہورام اپنی فلم ساز کمپنی اے جی ایس انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔[1][2] فلم کی موسیقی آسکر اعزاز یافتہ گلوکار و موسیقی ہدایت کار اے آر رحمان نے دی۔
بیگل | |
---|---|
پہلا پوسٹر | |
ہدایت کار | اٹلی کمار |
پروڈیوسر | کلپتھی ایس اگہورام کلپتھی ایس گنیش کلپتھی ایس سریش |
تحریر | اٹلی کمار |
کہانی | اٹلی کمار |
ستارے | وجے نین تارا کتھیر ویویک جیکی شروف |
موسیقی | اے آر رحمان |
سنیماگرافی | جی کے وشنو |
ایڈیٹر | روبن |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش | 27 اکتوبر، 2019ء |
ملک | بھارت |
زبان | تمل |
فلم کی کہانی
ترمیممائیکل رائیپن عرف بیگل (وجے) چنئی کی ایک کچی آبادی میں مقیم ایک گینگسٹر ہے ، جو طلبہ سمیت دیگر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہیں۔ وہ ایک فزیو تھراپسٹ اینجل آسرووتھم (نئن تارا) سے محبت کرتا ہے جو ہر بار اپنے والد کی طرف سے لائے گئے رشتوں کو آخری لمحوں میں چرچ میں پادری کے سامنے مزاحیہ انداز میں انکار کرتی رہتی ہے۔ مائیکل کا ایک حریف گینگسٹر ڈینیئل (ڈینیئل بالاجی) سے لڑائی جھگڑا ہے۔ ایک رات ، ڈینیئل نے مائیکل اور اس کے قریبی دوست کتھیر (کتھیر) پر حملہ کیا ، جو تمل ناڈو خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کوچ ہیں۔ حملے کے دوران کتھیر کو ریڑھ کی ہڈی کے زخم آئے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ ایک سال کے لیے مفلوج ہوجاتا ہے۔ دہلی میں ہونے والی قومی چیمپیئن شپ میں خواتین کی فٹ بال ٹیم کو حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے ، کیتھر نے تمل ناڈو فٹ بال فیڈریشن کو درخواست پیش کی ہے کہ وہ اپنی جگہ اپنے سابقہ ساتھی کھلاڑی "بیگل" کا نام کوچ کی حیثیت سے نامزد کرتا ہے اور بگیل کوئی اور نہیں مائیکل ہی ہے۔ اس کے بعد کہانی مائیکل کے ماضی کی طرف لوٹتی ہے جب وہ ایک فٹ بال کھلاڑی تھا۔
سات سال پہلے ، مائیکل ایک خواہش مند فٹ بالر تھا اور اپنے دوست کتھیر کے ساتھ تامل ناڈو فٹ بال ٹیم کے لیے کئی میچ میں حصہ لے کر جیت چکا ہے۔ مائکل کا والد رائیپن (وجے) ایک گینگسٹر تھا جس کا حریف ڈان ایلکس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جو ڈینیئل کا باپ تھا۔ رائیپن اپنے بیٹے کے فٹ بال کے شوق کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ قومی فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی بن جائے۔، کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ مائیکل اس جیسے مجرم کی طرح اپنی زندگی گزارے۔ جب رائپن کے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے مائیکل ہندوستانی فٹ بال ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہتا ہے تو رائیپن نے ذاتی طور پر یہ معاملہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر جے کے شرما (جیکی شروف) کے پاس اٹھاتا ہے اور شرما کو زبردستی اس بات پر رضامند کرواتا ہے کہ مائیکل اور کیتھر کے نام ہندوستانی ٹیم کے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہوں۔
لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ رائیپن کو اس وقت قتل کر دیا جاتا ہے جب وہ مائیکل کو فٹ بال قومی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے دہلی روانہ کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچا پوتا ہے۔ اس حادثہ پر مائیکل رائیپن کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے ڈینیل کے سامنے ایلکس (آئی ایم وجیئین) کو مار ڈالتا ہے اور فٹ بال کا کھیل چھوڑ کر اپنے والد کی ذمہ داریاں سنبھال لیتا ہے اور چنئی میں ہی رہ کر ایک گینگسٹر بن جاتا ہے۔
کہانی واپس موجودہ دور میں پہنچتی ہے، مائیکل خواتین کی فٹ بال ٹیم کو کوچ کرنے کے لیے کیتھر کی درخواست کو قبول کرتا ہے اور ٹیم کے ساتھ دہلی روانہ ہوتا ہے ، اینجل بھی ان کے ساتھ ٹیم کی فزیوتھیراپسٹ کی حیثیت میں شامل ہوجاتی ہے۔ لیکن اس کے مجرمانہ پس منظر کی وجہ سے ، کھلاڑی لڑکیاں اس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیتی ہے، حتی کہ وہ لڑکیاں نیشنل چیمپئن شپ میں مانی پور ٹیم کے مدمقابل ہار کر ذمہ دار مائیکل کو ٹھہراتی ہیں اور فیڈریشن سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ اسے ہٹا دیں۔ ناراض ہوکر مائیکل اپنا استعفیٰ شرما کو دے دیتا ہے ، لیکن جلد ہی اسے احساس ہوجاتا ہے کہ شرما کو رائیپن کے ہاتھوں ہندوستانی فٹ بال ٹیم میں جانے کی اجازت دینے کے لیے جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا تھا وہ اس کا بدلہ لے کر اسے نشانہ بنا رہا ہے۔ شرما نے مائیکل پر حملہ کرنے کے لیے مسلح حملہ آور بھیجے ، تاہم مائیکل نے حملہ آوروں کو مار بھگایا اور اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ وہ لڑکیوں کو اپنی حمایت کے لیے راضی کرتا ہے اور چیمپین شپ جیتنے کی پوری توجہ کے ساتھ ان کی سخت تربیت کرنا شروع کردیتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ٹیم کی مضبوطی کو بڑھانے کے لیے دو سابقہ اہم کھلاڑیوں کو واپس لانے کا انتظام بھی کرتا ہے۔ جن میں ایک گائتری (ورشا بولاما) ہے، جو ایک برہمن لڑکی ہے جس کو قدامت پسند خاندان سے شادی کے بعد فٹ بال کھیلنا چھوڑنا پڑا تھا۔ اور دوسری انیتا (ریبا مونیکا جان) ہے، جو ڈپریشن میں چلی گئی، کیونکہ ایک لڑکے نے حسد میں اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا اور اس نے خود کو اپنے کمرے میں بند کررکھا تھا۔ بیگل کی کوششوں اور سمجھانے سے دونوں ٹیم میں واپس آجاتی ہیں۔
دوسری جانب شرما ہریانہ کے خلاف بیگل کی ٹیم کے اگلے میچ میں دھاندلی کی کوشش کرتا ہے اور بیگل کو بلا جواز گرفتار کرواکر پولیس اسٹیشن میں رکھتا ہے تاکہ اس کے بغیر میدان میں ٹیم ہار جائے اور اسے واپس بھیج دیا جائے، لیکن بیگل چالاکی ہے وہاں سے نکل آتا ہے اور اس کی ٹیم ہریانہ کو شکست دینے اور باقی تمام میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں ، آخر کار بیگل کی ٹیم چنائی میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے، جہاں وہ دوبارہ منی پور کے مدمقابل کھیلنی ہے۔
فائنل کے موقع پر ، ٹیم کے ایک کھلاڑی ، ویمبو (اندوجا)، کو ڈینئل اغوا کرلیتا ہے اور زبردستی کوکین کا نشہ دیتا ہے۔ ڈینئل کو شرما نے اپنی ٹیم میں چیمپئن شپ جیتنے کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے لیے رکھا تھا۔ اگرچہ ویمبو صحت یاب ہوجاتی ہیں ، لیکن وہ فائنل کی ٹیم میں نہیں کھیل سکتی کیونکہ ڈرگز کی وجہ سے وہ ٹیسٹ میں ناکام ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد ٹیم کی کپتان، تھیندرل (امرتا ائیر) کو بھی ڈینیئل اغوا کرتا ہے اور اس کو زبردستی کوکین دینے کی کوشش کرتا ہے ، تاہم مائیکل اسے بچانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ مائیکل سے مدبھیٹ کے بعد ڈینئیل بھاگ کر اپنے گھر چھپ جاتا ہے، مائیکل ڈینیئل کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے لیکن جب وہ ڈینیئل کے چھوٹے بیٹے کو دیکھتا ہے تو وہ رک جاتا ہے اور ڈینیئل کو بچے کے لیے سدھرنے کا موقع دیتا ہے۔ کیوں کہ وہ نہیں چاہتا کہ اس لڑکے کا مستقبل اپنے والد کی موت دیکھ کر اسی طرح خراب ہوجائے۔ اگلے ہی دن ، تمل ناڈو ٹیم ویمبو کے بغیر منی پور کے خلاف فائنل میچ کھیلتی ہے۔ یہ چیمپئن شپ میچ سخت محنت اور پنلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعہ تمل ناڈو ٹیم جیت جاتی ہے۔ مائیکل اور ٹیم اپنی کامیابی کتھیر کو وقف کرتی ہے۔ جو وہیل چیئر پر ڈوگ آؤٹ سے میچ دیکھ رہا ہوتا ہے۔
فلم کے آخر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ مائیکل شرما کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ملائشیا میں گرفتار کروادیتا ہے، جہاں وہ چھٹی پر جارہا ہوتا ہے۔ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ مائیکل، بچوں کے لیے فٹ بال کی کوچنگ شروع کرتا ہے ، اس کا ایک شاگرد ڈینیئل کا بیٹا ہے ، جس نے مائیکل کے ساتھ صلح کرلی ہے۔
کردار
ترمیم- وجے - بطور - رائیپن / مائیکل (بیگل)
- نین تارا[2] - بطور - اینجل آسرووتھم
- ویویک[2] - بطور - نیسی
- کتھیر[2] - بطور - کتھیر ، مایکل کا دوست اور ساتھی کھلاڑی
- جیکی شروف - بطور - جے کے شرما
- یوگی بابو[2] - بطور - ڈونلڈ ،مائیکل کا ساتھی
- ڈینیل بالاجی[3][2] - بطور - ڈینیل
- انندراج[2] - بطور - آنند
- راج کمار[4] - بطور - سندر
- آئی ایم وجئین - بطور - ایلیکس
- ارجن باجوا - بطور - سمر ، مانی پور ٹیم کا کوچ
- اندوجا - بطور - ویمبو
- امرتا ائیر - بطور - تھینڈرل
- ریبا مونیکا جان- بطور - انیتا
- روہنی - بطور - انیتا کی ماں
- ورشا بولاما- بطور - گائتری
- ہریش شوا - بطور -
- ویاش - بطور -
- پووئی یار - بطور - خصوصی ظہور گانے میں
- اے آر رحمان - بطور - خصوصی ظہور گانے میں
- ایٹلی کمار- بطور - خصوصی ظہور گانے میں
- راؤ رمیش - بطور -
فلم سازی
ترمیمفلم کی شوٹنگ 21 جنوری، 2019ء کو شروع ہوئی۔[5][6][1] مزاحیہ اداکار ویویک اور نین تارا دس سال بعد وجے کے ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔[2][7] [8] اس کے علاوہ موسیقی کمپوزر اے آر رحمان، وجے کے ساتھ پانچویں بار کام کر رہے ہیں، اس سے پہلے آپ وجے کی اودھے، اژاگیا تمل مگن، میرسل اور سرکار فلم کی موسیقی کمپوز کر چکے ہیں۔[9] فلم کا عنوان اور پوسٹر 22 جون، 2019ء کو وجے کی سال گرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، اس سے پہلے فلم کا عنوانِ کار تھلپتھی 63 تھا۔ کیونکہ یہ وجے کی 63 فلم ہے اور وجے اپنے شائقین میں تھلپتھی (کمانڈر) کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
اس فلم میں وجے چھٹی بار دو یا دو سے زیادہ کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے، اس سے پہلے آپ اژاگیا تمل مگن (2007ء)، ولو (2009ء)، کتھی (2014ء)، پلی (2015ء) اور میرسل (2017ء) میں دو یا دو سے زیادہ کردار نبھا چکے ہیں۔
موسیقی
ترمیمفلم کی موسیقی اے آر رحمان نے کمپوز کی، ویویک نے گانوں کے بول لکھے۔ [8] سونی میوزک بھارت نے فلم کی موسیقی کے حقوق خریدے۔[10]
اشاعت
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "'Thalapathy 63' crosses a milestone - Tamil Movie News"۔ IndiaGlitz.com۔ 2019-02-11۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Prakash Upadhyaya (2019-01-21)۔ "Vijay's Thalapathy 63: Meet the complete cast and crew of Atlee's film"۔ International Business Times, India Edition (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ↑ India Today Web Desk ChennaiFebruary 6، 2019UPDATED: February 6، 2019 16:49 Ist۔ "Thalapathy 63: Vijay's name in Atlee film leaked?"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ↑ "Rajkumar joins the cast of 'Thalapathy 63' - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ↑ India Today Web Desk ChennaiJanuary 20، 2019UPDATED: January 20، 2019 12:49 Ist۔ "Thalapathy 63: Vijay film kickstarts with puja. See pics"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ↑ "Vijay's upcoming sports drama Thalapathy 63 goes on floors, have a look at the cast and crew of the movie! | Entertainment News"
- ↑ "WOW! Vijay's lucky costar joins 'Thalapathy 63' - Tamil Movie News"۔ 2018-11-17
- ^ ا ب "AR Rahman on Thalapathy 63: I haven't worked on this genre in south India"۔ ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ 2019-02-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ↑ "AR Rahman on Thalapathy 63: I haven't worked on this genre in south India"۔ ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ 2019-02-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2019
- ↑ Sony Music South (2019-06-06)۔ "OF COURSE WE ARE IN! A PRIVILEGE TO BE ON BOARD! THIS ONE IS GOING TO BE BIGGER THAN EVER BEFORE!"۔ SonyMusicSouth (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2019