اٹلی کمار
ارن کمار ((تمل: அருண் குமார்)) جو عام طور پر اٹلی کمار ((تمل: அட்லீ குமார்)) یا اٹلی ((تمل: அட்லீ)) کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک بھارتی فلمی ہدایت کار، پروڈیوسر اور منظر نویس ہیں، جو تمل سنیما میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔[1] ان کی پہلی فلم راجا رانی (2013ء) تھی، اس فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے لیے آپ نے وجے اعزاز برائے نووارد ہدایت کار کا اعزاز جیتا۔ آپ نے فلم اینتھرن اور ننبان میں بطور معاون ہدایت کار ایس شنکر کے ساتھ کام کیا۔
اٹلی 2014ء میں | |
پیدائش | ارن کمار ستمبر 21, 1986 مدورئی، تمل ناڈو، بھارت |
---|---|
اقامت | چینائی، تمل ناڈو، بھارت |
پیشہ | ہدایت کار، فلم پروڈیوسر، مصنف |
سالہائے فعالیت | 2010ء تا حال |
شریک حیات | کرشنا پریا (ش۔ 2014) |
ویب سائٹ | اٹلی کمار فیس بک پر |
ایک کامیاب شروعات کے بعد آپ نے وجے کی فلم تھیری (2016ء) کو ہدایت دی۔ 2017ء میں آپ نے شری دانندال اسٹوڈیوز کی پروڈیوس کردہ کامیاب فلم میرسل کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے، نتیا مینن، کاجل اگروال اور سامنتھا اکنینی تھے۔ 2019ء میں آپ نے وجے کی ایک اور فلم بیگل کو ہدایت دی۔
فنی سفر
ترمیماٹلی نے اپنے فنی سفر کا آغاز ہدایت کار ایس شنکر کے ساتھ بطور معاون ہدایت کار تمل فلم اینتھرن (2010ء) سے کیا، اس فلم کے بعد اٹلی نے ایک بار پھر شنکر کے ساتھ 2009ء کی ہندی رومانوی مزاحیہ فلم تھری ایڈیٹس کے ری میک تمل فلم ننبان (2012ء) میں کام کیا۔ انھوں نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم، تمل زبان کی فلم راجا رانی (2013ء) ہدایت کی۔ اس فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیو اور اے آر مروگداس نے پروڈیوس کیا۔ یہ ایک رومانوی مزاحیہ فلم تھی، جس کے ستارے آریہ، جے، نین تارا، نظریہ ناظم اور ستیہ راج تھے۔ اس فلم نے جنوبی ہند کے باکس آفس پر 4 ہفتوں کے اندر 50 کروڑ (بھارتی روپیہ) سے زیادہ کی کمائی کی اور شائقین کی طرف سے خاصی پزیرائی حاصل کی۔[2] اس فلم کے لیے اٹلی نے وجے اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار حاصل کیا۔[3] ان کی اگلی ہدایت کردہ فلم، تمل زبان کی فلم تھیری (2016ء) تھی، جو 2016ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے تمل فلموں میں شامل ہوئی۔ اس فلم کو سری دانندال اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا۔
اٹلی نے اپنی پروڈکشن کمپنی اے فار ایپل پروڈکشن (A for Apple Production) کی شروعات کی اور فاکس اسٹار اسٹوڈیو کے ہمراہ اپنی پہلی فلم سانگلی بونگلی کدھوا تھورئے (2016ء) پروڈیوس کی۔ یہ ایک ڈرانوی مزاحیہ فلم تھی جس کے ہدایت کار اکے رادھا تھے۔ اس فلم کے ستارے جیوا، سری دویا اور سوری تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔[4] ان کی اگلی ہدایت کردہ فلم، تمل فلم میرسل تھی۔ جسے شری دانندال اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے ستارے وجے، کاجل اگروال، سامنتھا اکنینی، نتیا مینن اور ایس جے سوریا تھے۔ اس فلم نے باکس آفس 250 کروڑ (بھارتی روپیہ) سے زیادہ کی کمائی کی۔ اس فلم کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا۔
اس کے بعد اٹلی نے اے جی ایس انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوس کردہ فلم بیگل (2019ء) کو ہدایت دی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے، جیکی شروف، نین تارا اور کتھیر تھے۔ یہ اٹلی اور وجے کی تیسری فلم تھی۔ فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ (بھارتی روپیہ) سے زیادہ کی کمائی کی۔
فلموگرافی
ترمیمسال | فلم | بطور | حواشی | ||
---|---|---|---|---|---|
ہدایت کار | پروڈیوسر | مصنف | |||
2013ء | راجا رانی | ہاں | نہیں | ہاں | نامزد، ایس آئی آئی ایم اے فلم اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار جیتا، ریاست تمل ناڈو فلم اعزاز برائے بہترین ڈائیلاگ مصنف |
2016ء | تھیری | ہاں | نہیں | ہاں | نامزد، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار - تمل جیتا، ایس آئی آئی ایم اے فلم اعزاز برائے بہترین ہدایت کار |
2017ء | سانگلی بونگلی کدھوا تھورئے | نہیں | ہاں | نہیں | |
میرسل | ہاں | نہیں | ہاں |
نامزد، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار | |
2019ء | بیگل | ہاں | نہیں | ہاں |
ذاتی زندگی
ترمیماٹلی نے 9 نومبر، 2014ء کو اپنی منگیتر[5] اداکارہ کرشنا پریا سے شادی کرلی۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Atlee Kumar"۔ IMDb۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولائی 2018
- ↑ "Raja Rani crosses 50 crore mark"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015
- ↑ "8th Annual Vijay Awards a grand success"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
- ↑ Suganth, M. (19 May 2017) Sangili Bungili Kadhava Thorae. Times of India.
- ↑ "Director Atlee is engaged to his"۔ Behindwoods۔ 20 January 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2018
- ↑ "Atlee-Krishna Priya Wedding Reception Photos"۔ International Business Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر اٹلی کمار سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |