تھڑکا یا تڑکا (انگریزی:Thadaka، ترجمہ: ہمت، دلیری)،  2013ء کی تیلگو زبان کی ایکشن فلم ہے۔،[2][3]  یہ ہدایتکار کشور کمار پدسانی کی فلم ہے  جو اس سے قبل  کونچم اشٹم کونچم کشٹم   نامی فلم بناچکے ہیں۔[4][5][6] یہ  فلم 2012ء کی تمل زبان کی باکس آفس پر کامیاب فلم ویٹّائی کا ریمیک ہے  جس کی ہدایت این لنگوسوامی نے دی تھی ۔[7][8] اس فلم کی لیے پہلے اداکارہ سمیرا ریڈی سے رابطہ کیا گیا لیککن پھر ان کے کردارکے لیے  اینڈریا یرمیاہ کو چُن لیا گیا۔ اس فلم میں  تمنا بھاٹیہ کے مدمقابل ہیرو  ناگا چیتنیا کو لیا گیا جو اس سے قبل ان کے ساتھ  100% لو فلم کرچکے تھے، [9] اس فلم کو ملے جلے ریویو کے ساتھ باکس آفس پر "سپر ہٹ" باکس آفس قرار دیا گیا۔ [10] اور کامیڈی اداکار  سنیل کو اس فلم میں بہترین پولیس افسر کے کردار کے لیے فلم فئیر ایوارڈ (جنوبی ہند) کا  بہترین معاون اداکار، تیلگو - کا اعزاز  دیا گیا۔ 

تھڑکا
تھڑکا فلم کا پوسٹر
ہدایت کارکشور کمار پردسانی (کشور)
پروڈیوسربیلم کونڈا گنیش
تحریراین لنگوسوامی
ماخوذ ازویٹّائی
از این لنگوسوامی
ستارےناگا چیتنیا
سنیل
تمنا بھاٹیہ
اینڈریا جیرمیاہ
موسیقیایس تھمن
سنیماگرافیآرتھر اے ولسن
ایڈیٹرگوتم راجو
پروڈکشن
کمپنی
سری سائی گنیش پروڈکشن
تاریخ نمائش
  • 10 مئی 2013ء (2013ء-05-10)
دورانیہ
147 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ150 million (امریکی $2.1 ملین)
باکس آفس190 million (امریکی $2.7 ملین)[1](share)

مارچ 2020ء میں ریلیز ہونے والئ بالی وڈ کی مشہور فلم باغی کا تیسرا حصہ باغی 3. آفیشل طور پر تمل فلم ویٹائی اور تیلگو فلم تھڑکا ، کا ہندی ری میک ہوگا۔ جس میں اداکار ٹائیگر شروف ناگا چیتنیا کا کردار، شردھا کپور تمنا بھاٹیہ کا کردار اور رتیش دیش مکھ سنیل کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے.[11][12]

پلاٹ

ترمیم

شیوراما  کرشنا (سنیل) اور کارتک (ناگا چیتنیا) دونوں بھائی ہیں، لیکن ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ شیوا ایک ڈرپوک قسم کا شخص ہے جبکہ کارتک ایک مضبوط اور ہوشیار لڑکا ہے،  لیکن دونوں بھائیوں میں ایک مضبوط اور اٹوٹ اور گہری دوستی ہے، دونوں کے والد  (ناگیندر بابو)، جو ایک پولیس افسر ہیں،   جو بعد میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوجاتے ہیں۔ والد کی وفات پر ان کی اولاد میں سے کوئی ایک پولیس میں ایک پوسٹ پر بھرتی ہو سکتا ہے، چنانچہ کارتک شیو کو  یہ نوکری کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ لیکن اس کا ٹرانفر ایک الگ جگا ویزاگ شہر میں ہوتا ہے، جہاں جاکر شیو کو پتا چلتا ہے کہ اس علاقے پر بگّہ  (آشوتوش رانا) اور کاسی نامی  دو بدنام زمانہ مجرموں کا دبدبہ ہے۔ تاہم، شیو اپنے تمام کیسز  حل کرنے کے لیے خفیہ طور پر اپنے بھائی کارتک کی مدد لیتا ہے۔ جو شیو کے ہر مشن میں اس کا بھیس بدل کر جاتا ہے،  جلد ہی، شیو کی شادی نندو  (اینڈریا یرمیاہ)  سے طے ہوجاتی ہے جبکہ کارتک نندو کی بہن پلّوی (تمنا بھاٹیہ) ساتھ محبت میں پڑجاتا ہے، وہ بھی اسے پسند کرنے لگتی ہے۔ 

سب کچھ اچھی طرح چل رہا ہوتا ہے کہ شیو کارتک کی مدد سے بگّہ کے غیر قانونی اور انتہائی قیمتی  مال سے لدا ٹرک  ضبط کرلیتا ہے۔ بعد میں، بگّہ جان لیتا ہے کہ ان سب کے پیچھے کارتک جو شیوا کی  کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ اس کے بعد وہ اس کے خاندان پر حملہ کرنے کی کئی کوششوں کرتا ہے۔ غیر قانونی مال کی نقل و حمل کے  دوران بگّہ شیوا پر حملہ کرتا ہے،  اس مارپیٹ میں شیوا  تقریبا ادھ موا ہوجاتا ہے اور صرف کارتک ہی اسے بچا سکتا ہے، جبکہ بگّہ اس کارنامے پر خوش ہو رہا ہوتا ہے، کارتک شیوا کو لڑکے کے لیے اُبھارتا ہے،  شیو خود کو   جسمانی اور ذہنی طور مضبوط کرتا ہے، پھروہ بگہ اور اس کے ساتھیوں سے مقابلہ کرنے پر تیار ہوجاتا ہے، شیوا  کاسی سے لڑ کر اسے سڑک پر مارڈالتا ہے، جس پر بگّہ بھڑک جاتا ہے۔

بگہ دونوں بھائیوں کو مارنے کا پلان بناتا ہے، شیوا کو اس کے افسروں کی طوف سے کال آتی ہے کہ وہ  بندرگاہ پر بگّہ کو پکڑ سکتا ہے۔ شیوا وہاں روانہ ہوجاتا ہے اور بگہ کے جال میں پھنس جاتا ہے، کارتک اپن بھائی کو فون کرتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ وہ بگہ کی قید میں ہے، کارتک فوراً  اس مقام پر  پہنچتا ہے، وہاں اپنے بھائی کو زخمی پاتا ہے اور لڑائی شروع کردیتا ہے،  وقت کے ساتھ شیوا کو بھی ہوش آجاتا ہے اور کارتک کے  ساتھ لڑائی میں شامل ہوجاتا ہے اور بالآخر شیوا  بگّہ کو مار ڈالتا ہے اور پھر کارتک کے ساتھ اس جگہ سے نکل آتا ہے۔ 

کاسٹ

ترمیم
  • ناگا چیتنیا  بطور کارتک 
  • سنیل بطور  شیوراما  کرشنا
  • تمنا بھاٹیہ بطور پلّوی
  • اینڈریا یرمیاہ بطور نندو شیوراما کرشنا
  • آشوتوش  رانا بطور  بگّہ
  • ناگیندر بابو بطور شیو اور کارتک کے والد
  • برہمانندم بطور نندو کا پڑوسی
  • وینّلے کشور بطور گنیش
  • رگھو بابو بطور  پولیس افسر ہنومانتھو
  • رما پربھا بطور  نندو اور پلوی کی دادی ماں
  • جے پرکاش ریڈی بطور کمشنر ر
  • شرینیواس ریڈی بطور ریڈی، کارتک کا دوست

حوالہ جات

ترمیم
  1. Naga Chaitanya - Sunil's Tadakha Total Collections | AndhraBoxOffice.com
  2. "Vettai Review — Vettai Movie Review"۔ Behindwoods.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2012 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 24 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2016 
  4. "Naga Chaithanya's And Sunil Multi Starrer Movie 'Bhale Thammudu' Confirmed - Telugu Cinemas |latest cinemaupdates"۔ Telugucinemas.in۔ 15 May 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2012 
  5. "Naga Chaitanya, Sunil's Vettai remake launched"۔ Telugu.way2movies.com۔ 07 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2012 
  6. "Hansika opposite Naga Chaitanya Bhale Thammudu"۔ Raagalahari.com۔ 31 May 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2012 
  7. "Vettai to be remade in Telugu"۔ Sify.com۔ 23 May 2012۔ 25 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2012 
  8. "'Vettai' as 'Bhale Thammudu' in Telugu - Tamil Movie News"۔ IndiaGlitz۔ 5 March 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2012 
  9. "Thadaka Auido Launch — Thadaka Audio Launch"۔ Apgap.com۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2013 
  10. "Clichés canned"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2013 
  11. "Baaghi 3: Shraddha Kapoor to essay the role of air hostess in Tiger Shroff starrer"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 5 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  12. "Tiger Shroff unleashes 'beast mode' for 'Baaghi 3'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 16 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019