تمنا بھاٹیہ

بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل

تمنا بھاٹیہ (پیدائش 21 دسمبر 1986ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[2] جو تمنا نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ تمنا بنیادی طور جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہیں۔ تیلگو اور تامل فلموں کی وہ جانی مانی اداکارہ ہیں۔

تمنا بھاٹیہ
(انگریزی میں: Tamannaah ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Tamannaah at an event in Cochin, July 2018.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Tamanna Bhatia)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 21 دسمبر 1989ء (عمر 31 سال)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام تمنا
قد 5 فٹ 6 انچ (168 سینٹی میٹر)
عملی زندگی
پیشہ اداکار، ماڈل
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تمنا نے اپنے کیریئر کی شروعات 2005 ءمیں بالی وڈ فلم چاند سا روشن چہرہ سے کی تھی۔ جس کے بعد وہ جنوبی بھارت کی تیلگو اور تمل فلمیں کرنے لگی۔

2013ء میں وہ ہندی-اردو سینما میں فلم ہمت والا سے واپس آئیں۔ جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ تھی۔ 2014ء میں ان کی بالی وڈ فلم ہمشکل تھی جس سیف علی خان، رتیش دیش مکھ، بپاشا باسو اور ایشا گپتا بھی اہم کردار نبھائے تھے۔ ان کی اگلی فلم اینٹرٹینمنٹ تھی جس میں وہ اکشے کمار کے مدِمقابل تھیں۔

2015ء کی ان کی فلم باہوبلی:دابگننگ کو تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم باہوبلی ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔

ابتدائی زندگی اور پس منظرترميم

تمنا بھاٹیہ 21 دسمبر 1989 کو بھارت کے شہر ممبئی میں سنتھوش اور رجنی بھاٹیا کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔[3][4] ان کا ایک بڑا بھائی آنند ہے۔[5]ان کے والد ہیرے کے کاروباری ہیں۔ تمنا بھاٹیہ سندھی ہندو نسل سے تعلّق رکھتی ہیں۔[6] تمنا بھاٹیہ نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے مانکے جی کوپر ایجوکیشن ٹرسٹ اسکول سے مکمل کی۔ بعد میں انہوں نے فلمی نام تبدیل کرکے تمناہ رکھ لیا۔[7] تمنا بھاٹیہ 13 سال کی عمر سے ہی اداکری کررہی ہیں ، جب ان کو ہدایت کار نے اسکول کے سالانہ دن کی تقریب میں دیکھا گیا تھا اور مرکزی کردار کی پیش کش کی اور تمنا نے قبول کر لیا ۔ اس کے بعد وہ ایک سال تک ممبئی کے پرتھوی تھیٹر کا بھی حصہ بن گئیں۔ تمنا بھاٹیہ ابھیجیت ساونت کے البم گانے ، "لفظوں میں " میں نظر آئیں ، یہ البم 2005 کو جاری ہوا تھا۔[8]

صحتترميم

تمنا بھاٹیہ کو اکتوبر 2020 کے اوائل میں کوویڈ 19 کا شکار ہو گئیں اور ان کو حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔[9] وہ 18 اکتوبر کو صحت یاب ہوگئیں۔[10]

اہم فلمیںترميم

سال فلم کردار زبان ساتھی اداکار تبصرہ
2005ء چاند سا روشن چہرہ جیا اوبرائے ہندی سمیر آفتاب
2005ء شری(مسٹر) سندھیا تیلگو منوج منچو
2007ء ویاباری تمل ایس جے سوریا
2008ء کالی داس ارچنا تیلگو سوشانت
2009ء ایان یُمنا تمل سوریا (اداکار)
2009ء پیا چاروُ لتا تمل کارتھی (اداکار) نامزد:-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تمل
2010ء سورا پُورنیما تمل وجے (اداکار)
2011ء 100% لو مہالکشمی تیلگو ناگ چیتنیا بہترین اداکارہ کے لیے سائیں ایم اے اےایوارڈ
نامزد:-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2011ء بدری ناتھ الك نندا تیلگو اللو ارجن
2011ء اوسراویلی نہاریکا تیلگو این ٹی آر جونئیر
2012ء راچہ چیتر(اممُو) تیلگو رام چرن نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے سائیں ایم اے اے ایوارڈ
نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
نامزد-بہترین اداکارہ کے لیے سیماایوارڈ
2012ء ریبل نندنی تیلگو پربھاس
2013ء ہمتوالا ہندی اجے دیوگن
2014ء ہمشکل شانیہ ہندی سیف علی خان
2014ء اللوڈو شرينو (مہمان کردار) تیلگو - (خصوصی ظہور)
2014ء انٹرٹینمنٹ ساکشی ہندی اکشے کمار
2014ء اگاڈو سروجا تیلگو مہیش بابو
2015ء باہوبلی:دا بگننگ اونتیکا تیلگو پربھاس -

متعلقہ روابطترميم

حوالہ جاتترميم

  1. https://english.newstracklive.com/news/unknown-facts-about-tamannaah-bhatia-sc68-nu-50047-1.html
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین. "Tamannaah". 
  3. Sify (21 دسمبر 2009). "Happy birthday Tamannaah". Sify. اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2020. 
  4. "Tamannaah turns designer with new jewellery venture". 
  5. "tamanna bhatia anand - Google Search". www.google.com. [مردہ ربط]
  6. "Happy B'day to the Queen of K'wood!". Sify. 21 دسمبر 2009. 18 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2015. 
  7. "Siren of the Week: Tamannaah Bhatia – 9". Entertainment.in.msn.com. 3 اکتوبر 2009. 17 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2012. 
  8. "The Tamannaah Bhatia Interview : Of Baahubali and Bollywood". silverscreen. 27 جون 2014. 7 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  9. https://www.msn.com/en-ae/news/other/tamannaah-bhatia-tests-positive-for-covid-19/ar-BB19GF0b?ocid=spartan-ntp-feeds
  10. "Tamannaah Bhatia thanks doctors, hospital staff after coronavirus recovery". زی نیوز. 18 اکتوبر 2020. اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2020. 

بیرونی روابطترميم