تیج گیان فاؤندیشن (انگریزی: Tej Gyan Foundation) ایک انسان نواز تنظیم جو مہاراشٹر کے شہر پونہ میں واقع ہے۔ اس فاؤنڈیشن کا ہدف یہ ہے کہ شعار Happy thoughts کے ذریعہ ایک انتہائی ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جائے۔[3] یہ فاؤنڈیشن روحانی محفلوں و تقریبات کے انعقاد کے لیے معروف ہے، جن میں 10 اکتوبر 2010 کو پونہ شہر میں منعقدہ ہیپی تھاٹس ورلڈ پیس فیسٹیول بھی شامل ہے، جہاں عزت مآب دلائی لاما مہمان اور مقرر کی حیثیت میں حاضر تھے۔[4] نیز یہ فاؤنڈیشن اپنی شائع کردہ کتب دی میجک آف اویکننگ (The Magic of Awakening) اور دی واریئرز میرر (The Warrior’s Mirror) کی وجہ سے لمکا بک آف ریکارڈز میں بھی شامل ہے۔[5]

تیج گیان فاؤنڈیشن
بانیسر شری
قسمغیر حکومتی تنظیم
قیام1997
صدر دفترپونہ، بھارت
مصنوعاتکتابیں، آڈیو/وڈیو سی ڈی اور ڈی وی ڈی
مقصدانتہائی ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل
آمدنیعطیات و کفالت
رضاکار5000
ارکان1,50,000
شعار"Happy Thoughts"
ویب سائٹTejGyan.org
“Everybody thinks that God created man. And everybody lives with this belief. But it is very difficult to understand this truth: God did not create man, God became man.”[1]
تیج گیان فاؤنڈیشن founder of the Tej Gyan Foundation [2]

ہو رہا ہو چلنے میں مسئلہ؟ دیکھیے میڈیا معاونت.
سویکار کا جادو محاضرہ از سر شری

تاریخ

ترمیم

تیج گیان فاؤنڈیشن کو سر شری نے 1997 میں قائم کیا۔ فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی زندگی کے اصل مقصد سے روشناس کرایا جائے۔ مقصد کے فہم کے لیے جو طریقہ سر شری نے وضع کیا وہ “آخری سچائی کی وجودی حکمت“ کے طور پر معروف ہے۔

قیام کے بعد فاؤنڈیشن کی جانب سے روحانیت پر متعدد کتابیں شائع کی گئیں۔ ان کتابوں میں دو مشہور کتابیں دی میجک آف اویکننگ (The Magic of Awakening) اور دی واریئرز میرر (The Warrior’s Mirror) بھی شامل ہیں۔[6][7] ان دونوں کتابوں کو بالترتیب 2010 اور 2011 میں پینگوئن نے شائع کیا۔

نیز فاؤنڈیشن کی جانب سے سر شری کی تعلیمات پر مبنی متعدد تقریبات و سیمینار بھی منعقد ہو چکے ہیں، جن میں فیئرلیس چائلڈ (Fearless Child) کے عنوان سے ہونے والا سیمینار بھی شامل ہے، اس پروگرام کا محور بے خوفی کی نشو و نما تھا۔

سر شری کی شائع شدہ تصنیفات

ترمیم

سر شری کی دیڑھ سو سے زائد تصنیفات ہیں۔[8] نیز یہ کتابیں دس سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو کر اہم ناشرین جیسے پینگوئن بکس، [9] ہے ہاؤز،[10] واؤ پبلشنگز پرائیوٹ لمیٹڈ وغیرہ کی جانب سے شائع ہو چکی ہیں۔

شمار۔ عنوان آئی ایس بی این ناشر
1 The Source ...Power of Happy Thoughts [11] ISBN 978-81-8415-281-4 WOW Publishings Pvt. Ltd.
2 Complete Meditation [12] ISBN 978-81-906627-6-5 WOW Publishings Pvt. Ltd.
3 Self Encounter [13] ISBN 978-81-8415-282-1 WOW Publishings Pvt. Ltd.
4 Inner Magic [14] ISBN 978-81-906627-9-6 WOW Publishings Pvt. Ltd.
5 The Five Supreme Secrets of Life [15] ISBN 81-8328-121-4 Wisdom Tree Publishers
6 365 Happy Quotes - Daily Inspirations [16] ISBN 978-81-907817-5-6 WOW Publishings Pvt. Ltd.
7 Ultimate Purpose of Success [17] ISBN 978-81-8415-302-6 WOW Publishings Pvt. Ltd.
8 The SOUL Purpose[18] ISBN 978-81-89988-87-6 Hay House India
9 The Warrior’s Mirror [19] ISBN 978-0-14-341520-6 Penguin Books India
10 Magic of Awakening [20] ISBN 978-0-14-306717-7 Penguin Books India
11 The One Above [21] ISBN 978-0-14-341519-0 Penguin Books India

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sirshree۔ "From the book '365 Happy Quotes - Daily Inspirations'"۔ Tejgyan Global Foundation۔ ISBN:9788190781756۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  2. "Life Positive - About Sirshree"۔ Life Positive۔ 2014-02-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  3. "Foundation Truth Retreat"۔ Portland India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  4. "Dalai Lama to open World Peace Festival"۔ Zee News۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  5. Limca Book of Records (2011)۔ Limca Book of Records
  6. The Warriors Mirror - Path to Peace۔ Penguin Books۔ 2010۔ ISBN:9780143415206 {{حوالہ کتاب}}: الوسيط |first= يفتقد |first= (معاونت)
  7. The Magic of Awakening - 111 Answers on Life and Living۔ Penguin Books۔ 20111۔ ISBN:9780143067177 {{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت) والوسيط |first= يفتقد |first= (معاونت)
  8. "Sirshree's books on google books"۔ Google
  9. "Sirshree's books publishede by Penguin Books India"۔ Penguin
  10. "Sirshree's books publishede by Hay House India"۔ Hay House۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  11. "The Source published published on Amazon Kindle"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  12. "Complete Meditation published on Amazon Kindle"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  13. "Self Encounter published on Amazon Kindle"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  14. "Inner Magic published on Amazon Kindle"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  15. "The Five Supreme Secrets of Life published on Amazon Kindle"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  16. "365 Happy Quotes - Daily Inspirations on TGF Online Store"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  17. "Ultimate Purpose of Success published on Amazon Kindle"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  18. "THE SOUL PURPOSE: A ROYAL PARABLE ON SPIRITUALITY"۔ hay house۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  19. "The Warrior's Mirror published by Penguin Books India"۔ Penguin Books India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  20. "Magic of Awakening on Amazon"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23
  21. "The One Above on Amazon"۔ Amazon۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-23