تیمور خان جھگڑا

پاکستان میں سیاستدان

تیمور سلیم خان جھگڑا (پیدائش 9 نومبر 1977) ایک پاکستانی سیاست دان , جو 29 اگست 2018 سے خیبر پختونخوا کے موجودہ صوبائی وزیر برائے خزانہ ہیں۔ وہ اگست 2018 سے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔

تیمور خان جھگڑا
معلومات شخصیت
پیدائش 9 نومبر 1977
پشاور
جماعت پاکستان تحریک انصاف  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لندن بزنس اسکول  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست
تحریک پاکستان تحریک انصاف

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

وہ 9 نومبر 1977 کو پشاور، خیبرپختونخوا، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ [1] ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری سلیم خان جھگڑا ان کے والد ہیں ، وہ پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما اور صوبائی وزیر افتخار جھگڑا کے بھتیجے اور بااثر بیوروکریٹ غلام اسحاق خان کے پوتے ہیں جنھوں نے 1988 اور 1993 [2] کے دوران پاکستان کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انھوں نے 2008 میں لندن بزنس اسکول سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ، اس سے پہلے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی [1] سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی

سیاسی دور ترمیم

جھگڑا نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز میک کینسی اینڈ کمپنی میں شراکت دار کی نوکری چھوڑنے کے بعد کیا۔

جنوری 2018 میں، انھوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی۔ جس کے بعد انھیں پی ٹی آئی کے اندر سے سخت مخالفت کے باوجود حلقہ PK-73 (پشاور-VIII) سے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کم از کم 33 کارکنوں نے حلقہ PK-73 (پشاور-VIII) کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی جن میں سے اکثر مقامی تھے لیکن پی ٹی آئی نے تیمور خان جھگڑا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، جو اس حلقے میں نسبتاً غیر معروف تھے ۔

2018 کے عام انتخابات میں حلقہ PK-73 (پشاور-VIII) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ [3] انھوں نے 15,449 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار امان اللہ کو شکست دی۔ [4]

29 اگست 2018 کو، انھیں وزیر اعلیٰٰ محمود خان کی خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں خیبر پختونخوا کا صوبائی وزیر برائے خزانہ مقرر کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Taimur Saleem Khan"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 25 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2018 
  2. Bureau Report (24 July 2018), "Taimur Jhagra overcomes heavy odds to become leading contender in polls", The News International. Retrieved 18 October 2019.
  3. "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2018 
  4. "PK-73 Result - Election Results 2018 - Peshawar 8 - PK-73 Candidates - PK-73 Constituency Details - thenews.com.pk"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2018