ثانیہ سعید
ثانیہ سعید (انگریزی: Sania Saeed) (ولادت: 28 اگست 1972ء) پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں۔ ثانیہ سعید ٹیلی ویژن پر پہلی بار ایک منچ ڈرامے میں نظر آئیں جو 8 مارچ 1989ء کو پروگرام آدھی دنیا میں دکھایا گیا تھا۔ اس ڈرامے کا نام عورت تھا۔ ثانیہ سعید نے نیٹ ورک ٹیلی ویژن مارکیٹنگ کے کراچی کے مرکز سے اپنے کام کا آغاز کیا۔[1] اس کے بعد، 1991ء میں ثانیہ سعید حسینہ معین کے ڈرامے آہٹ میں کام کیا جس کے ہدایت کارہ ساحرہ کاظمی تھیں۔ ثانیہ سعید نے 1992ء میں انور مقصود کے ڈرامے ستارہ اور مہر النساء میں بھی کام کیا، اس کی ہدایتکاری زارک نے کی تھی۔ اس کے بعد ثانیہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنے کام کے لیے مشہور ہو گئیں۔[2] ثانیہ سعید دو دہائیوں سے تھیٹر اور ٹیلی ویژن میں کام کر رہی ہیں۔ ثانیہ سعید نے 1991ء اور 2011ء میں بھی پی ٹی وی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا تھا اور بہترین اداکارہ کے درجے میں چار لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیے۔ ثانیہ سعید نے کتنی گرہیں باقی ہيں کے متعدد اقساط میں زوہاب خان، شمعون عباسی، عصمت زیدی، سونیا حسین، بدر خلیل، خالد احمد اور ثناء عسکری کے ساتھ کام کیا۔
ثانیہ سعید | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اگست 1972ء (52 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان |
شریک حیات | شاید شفاعت (شادی۔ 1998ء–تاحال) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
تعلیمی اسناد | بیچلر |
پیشہ | فلمی ہدایت کارہ ، ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمثانیہ سعید 28 اگست 1972ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ثانیہ سعید کے والد منصور سعید ایک سیاسی کارکن تھے اور اردو میں کتابوں، دستاویزی فلموں اور تھیٹر ڈراموں کا ترجمہ کرتے تھے۔ ان کے والد کے عمدہ کاموں میں کارل سگن کا کاسموس، جیکب بروونوسکی کا ایسینٹ آف مین اور برٹولٹ بریکٹ کا گیلیو کی زندگی کے ترجمے شامل ہیں۔[3][4] ثانیہ کی والدہ، عابدہ سعید نے 1983ء میں سیڈلنگ مونٹیسوری اسکول قائم کیا تھا جو آج تک چل رہا ہے۔[5][6]
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیم1982ء میں ثانیہ کے والد منصور سعید نے دوسرے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ دستک کے نام سے ایک تھیٹر گروپ قائم کیا تھا۔
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیمسال | نامزد کام | درجہ | ایوارڈ | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2003ء | شاید کی پھر بہار آئے | بہترین اداکارہ ٹی وی | لکس اسٹائل ایوارڈ[7] | فاتح |
2009ء | جھمکا جان | بہترین ٹی وی اداکارہ | دوسرا لکس اسٹائل اعزاز[8] | فاتح |
2010ء | دی گھوسٹ | بہترین ٹی وی اداکارہ | لکس اسٹائل اعزاز[9] | فاتح |
2011ء | ہوا ریت اور آنگن | بہترین ٹی وی اداکارہ | لکس اسٹائل اعزاز[10] | فاتح |
2011ء | پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک | بہترین ٹی وی اداکارہ | 16 ویں پی ٹی وی ایوارڈ[11] | فاتح |
2012ء | آؤ کہانی بنتے ہیں | بہترین ٹی وی اداکارہ | لکس اسٹائل اعزاز[12] | نامزد |
2013ء | زرد موسم | بہترین اداکارہ | پہلا ہم ایوارڈ[13] | نامزد |
2013ء | اسیرزادی | بہترین اداکارہ | دوسرا ہم ایوارڈ[14] | فاتح |
2016ء | منٹو | بہترین اداکارہ (جیوری) | دوسرا اے آر وائی فلم ایوارڈ | زیر التواء |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Revisiting an Icon"۔ 31 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ Abbas Hussain (10 مارچ 2014)۔ "A CANDID CONVERSATION WITH SANIA SAEED"۔ Youlin Magazine۔ Lahore Pakistan
- ↑ "Sania Saeed and Nimra Bucha make Mushk an unforgettable experience!"۔ HIP۔ اگست 2, 2020۔ 15 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Sania Saeed and Sarmad Khoosat Pair Up for a Theatre Play"۔ HIP۔ اگست 8, 2020۔ 19 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Sania Saeed & Farah Shah play lesbian lovers in 'Kitni Girhein Baqi Hain' & shock Pakistan!"۔ HIP۔ اگست 3, 2020۔ 29 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Nadia Jamil and Sania Saeed's play goes to Islamabad and Karachi"۔ HIP۔ اگست 6, 2020۔ 19 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ 2nd Lux Style Awards
- ↑ "Best Actress winner at 8th Lux Style Awards"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Best Actress winner at 9th Lux Style Awards"۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Best Actress winner at 10th Lux Style Awards"۔ 07 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ "Best Actress nomination at 16th PTV Awards"
- ↑ "Best Actress nomination at 11th Lux Style Awards"۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2021
- ↑ پہلا ہم ایوارڈ
- ↑ 2nd Hum Awards