منٹو (2015ء فلم)
منٹو ایک پاکستانی اردو سوانحی ڈراما فلم ہے۔ جو اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی پرآشوب زندگی پر مبنی ہے۔ اس کی کہانی شاہد ندیم نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی کہانی میں خود منٹو کی اپنی تیرہ کہانیوں سے بھی اخذ کردہ مناظر ہیں،[2] فلم میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ کا ہے جو اس فلم کے ہدایت کار بھی ہیں۔[3] دیگر اداکاروں میں فیصل قریشی، ہمایوں سعید، صبا قمر، نمرہ بُچہ، ثانیہ سعید، نادیہ افگن اور ماہرہ خان شامل ہیں۔ فلم میں بہت سے افسانوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا لیکن سب سے بہترین عکاسی ٹھنڈا گوشت، اوپر نیچے درمیان میں اور ہم زاد کی پیش کی گئی ہے ۔[4] فلم پاکستان میں 11 ستمبر، 2015ء کو سنیما گھروں میں پیش کی گئی۔
منٹو | |
---|---|
جاری کردہ اشتہار | |
ہدایت کار | سرمد سلطان کھوسٹ |
پروڈیوسر | بابر جاوید |
منظر نویس | شاہد ندیم |
ماخوذ از | سعادت حسن منٹو |
ستارے | |
موسیقی | جمال رحمان |
سنیماگرافی | خضر ادریس |
ایڈیٹر | کاشف نوازش کاشف سرمد سلطان کھوسٹ |
پروڈکشن کمپنی | اے اینڈ بی انٹرٹینمنٹ |
تقسیم کار | جیو فلمز |
تاریخ نمائش |
|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The biopic "Manto" is releasing on 11 ستمبر"۔ ذیشان محمود۔ Galaxy Lollywood۔ 8 اگست 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2015 [مردہ ربط]ء
- ↑ "Saadat Manto comes to life in biopic 'Manto'"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ جون 9, 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 12, 2015
- ↑ "Manto, a film on the iconic writer"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ جون 17, 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 12, 2015
- ↑ سرمد کھوسٹ کی ’’منٹو‘‘ سوانحی خاکہ ہی نہیں آرٹ فلم بھی ہے - ایکسپریس اردو