ثعلبہ بن حاطب غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔بعض نے اسے منافق لکھا ہے۔

ثعلبہ بن حاطب
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثعلبہ کے نام سے متعلق ایک اہم وضاحت:

        یہاں ایک وضاحت کردینا مناسب ہے اور وہ یہ کہ تفسیرحدیث اور سیرت کی عام کتب میں اس شخص کا نام ’’ثعلبہ بن حاطب‘‘ لکھا ہو اہے، علامہ ابن حجر عسقلانی اور علامہ ابنِ اثیر جزری کی تحقیق یہ ہے کہ اس شخص کا نام ’’ ثعلبہ بن حاطب‘‘ درست نہیں کیونکہ ثعلبہ بن حاطب بدری صحابی ہیں اور وہ جنگ اُحد میں شہید ہو گئے تھے اور بدری صحابہ کے بارے میں قرآن و حدیث میں جو کچھ فرمایا گیا ہے اس کی روشنی میں دیکھا جائے تو ثعلبہ بن حاطب اس آیت کا مِصداق نہیں ہو سکتے نیز جب وہ جنگ ِ احد میں شہید ہو گئے تو وہ اس کے مِصداق ہوہی نہیں سکتے کہ یہ شخص تو زمانۂ عثمانی میں مرا تھا۔ اس سے ظاہر ہے کہ آیت میں جس شخص کا واقعہ مذکور ہے وہ ثعلبہ بن حاطب کے علاوہ کوئی اور ہے اور تفسیر ابن مردویہ میں مذکور حضرت عبد اللہ بن عباس کی روایت کے مطابق وہ شخص ’’ثعلبہ بن ابو حاطب‘‘ تھا۔ علامہ محمد بن یوسف صالحی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے الاستیعاب میں اور علامہ زبیدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اتحاف میں اس تحقیق سے اتفاق کیا ہے۔ اسی طرح اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں ’ ’یہ شخص جس کے باب میں یہ آیت اتری ثعلبہ ابن ابی حاطب ہے اگرچہ یہ بھی قوم اَوس سے تھا اور بعض نے اس کانام بھی ثعلبہ ابن حاطب کہا۔ مگروہ بدری خود زمانۂ اقدس حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں جنگِ اُحد میں شہیدہوئے اور یہ منافق زمانۂ خلافتِ امیرالمومنین عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ میں مرا۔ (فتاویٰ رضویہ، فوائد تفسیریہ وعلوم قرآن، 26 / 453-454)
           اور علامہ شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’صحیح یہ ہے کہ (وہ شخص) ثعلبہ بن ابی حاطب ہے جیسا کہ خازن اور اصابہ میں ہے۔ ثعلبہ بن حاطب بن عمرو صحابیٔ مخلص تھے جو بدر اور اُحد میں شریک ہوئے اور احد میں شہید ہوئے،اور یہ ثعلبہ بن ابی حاطب خلافتِ عثمانی میں مرا۔ (فتاوی شارح بخاری، عقائد متعلقہ صحابۂ کرام، 2 / 43)

ان کا نسب ثعلبہ بن حاطب بن عمرو بن عبيد بن امیہ بن زيد بن مالك بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن الاوس الانصاری الأوسی ہے بدر اور احد میں شامل ہوئے انھوں نے کثرت مال کی دعا کرائی تھی۔ [1][2] ان کے بھائی حارث بن حاطب تھے اور ان دونوں کے والد حاطب بن عمرو انصاری تھے نہ حاطب بن عمروعامری اور نہ ہی حاطب بن حارث جن کے بیٹے کا نام بھی حارث بن حاطب تھا۔

وسعت رزق کی دعا

ترمیم

ثعلبہ بن حاطب نامی ایک شخص نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کشائش رزق کی درخواست کی آپ نے ارشاد فرمایا۔

ویحک یا ثعلبۃ قلیل تؤدی شکرہ خیر من کثیر لا تطیقہ

افسوس اے ثعلبہ (کس فکر میں ہے) تھوڑا مال جس پر خدا کا شکر کرے اس کثیر مال سے بہت بہتر ہے جس کے تو حقوق نہ کرسکے۔

اس نے پھر یہی درخواست کی اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا : اما ترضی ان تکون مثل نبی اللہ لو شءت ان تسیر معی الجبال ذھبا لسارت۔

اے ثعلبہ کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ تو فقرا اور درویشی میں اللہ کے نبی کے طریقہ پر چلے میں اگر چاہوں تو یہ پہاڑ سونے کے بن کر میرے ساتھ چلنے لگیں۔

ثعلبہ نے کہا خدا کی قسم میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں مالدار ہو گیا تو اس کے حقوق ادا کردوں گا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے دعا فرمادی خدا تعالیٰ نے اس کی بکریوں میں اس قدر برکت دی کہ وہ کیڑوں کی طرح بڑھنے لگیں اور اس کے پاس اتنا ریوڑ ہو گیا کہ وہ مدینہ میں نہ سما سکا نا چار مدینہ چھوڑ کر باہر کسی گاؤں میں جا بسا اور رفتہ رفتہ جمعہ اور جماعت کے لیے بھی آنا چھوڑ دیا کچھ دنوں کے بعد حضور انور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے محصل بھیجا تو ازراہ غرور کہنے لگا کہ زکوٰۃ اور جزیہ میں کیا فرق ہے اور زکوٰۃ دینے سے صاف انکار کر دیا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ فرمایا یا ویح ثعلبۃ۔ افسوس اے ثعلبہ۔ اس پر یہ آیتیں نازل ہوئیں۔ [3] سورہ توبہ کی آیات 75 تا 78 نازل ہوئیں۔ نادم ہوئے اور زکوۃ لے کر حاضر بارگاہ نبوی ہوئے مگر آںحضرت نے قبول نہ کی اور ان کے بعد تینوں خلفاء نے بھی ان کی زکوۃ قبول نہ کی۔

وفات

ترمیم

عہد عثمانی میں وفات پائی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. اصحاب بدر،صفحہ 136،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. تفسیر قرطبی ص 209 ج 8