حاطب بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شامل صحابی اور کاتب وحی تھے۔

حاطب بن عمرو
معلومات شخصیت
رشتے دار سہیل بن عمرو

سلیط بن عمرو

سکران بن عمرو
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب

ترمیم

حاطب نام، والد کا نام عمرو تھا، نسب نامہ یہ ہے حاطب بن عمرو بن عبد شمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی، ماں کا نام اسماء تھا۔ سہل بن عمرو سلیط بن عمرو سکران بن عمرو کے بھائی تھے۔

اسلام و ہجرت

ترمیم

آنحضرت کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے ، اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، پھر وہاں سے مدینہ گئے اور رفاعہ بن عبد لمنذر کے مہمان ہوئے۔[1]

کاتب وحی

ترمیم

دربارِ رسالت میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ [2]

غزوات

ترمیم

مدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،[3] بدر کے بعد غزوہ احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابن سعد،جزو3،ق1:294
  2. تجارب الامم 1/291، عیون الاثر 2/ 316، شرح الفیہ عراقی 246
  3. اصابہ:1/315
  4. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ499حصہ اول مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور