ثقیف بن عمرو غزوہ بدر میں شامل ہونے مہاجرین صحابہ میں شامل ہیں اصحاب صفہ میں شمار ہوتے ہیں۔ [1]

ثقیف بن عمرو
معلومات شخصیت
بہن/بھائی
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد ،  غزوہ خندق   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام میں اختلاف

ترمیم

ان کا نام بعض مؤرخین نے کثیر بن عمرو بھی لکھا ہے۔نام ثقیف، کنیت ابومالک، والد کا نام عمرو بن شمیط، قبیلۂ ’’بنو اسد‘‘ سے تعلق رکھنے کی بناپر اسدی کہے جاتے ہیں علامہ واقدی نے ان کا نام ’’ثقاف‘‘ ذکرکیا ہے جب کہ حافظ ابن عبد البر، علامہ ابونعیم وعلامہ ابن حجر عسقلانی نے ’’ثقیف‘‘ بتایا ہے ۔ [2] بنوامیۃ کے حلیف ومعاہد تھے[3] ان کا نام ثقف بن عمرو بن شميط الأسدی اور نسب بنی حجر بن عياذ بن يشكر بن عدوان ہے۔ یہ بنواسد کے حلیف تھے یہ اور ان کے دو بھائی بدر میں شریک تھے جن کا نام مالک بن عمرو اورمدلج بن عمرو ہے یہ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے انھیں اسیر نامی یہودی نے قتل کیا [4][5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. حلیۃ الأولیاء: 1/352
  2. طبقات ابنِ سعد: 7/400، سیرِ أعلام النبلاء: 3/15۔
  3. تہذیب التہذیب: 2/31
  4. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  5. طبقات ابن سعد جلد 2 صفحہ 222، ناشر : دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان