ثناء میر (پیدائش:5 جنوری 1986ء) پاکستان کی خاتون کرکٹ کھلاڑی اور کپتان ہے، ان کا تعلق ایبٹ آباد، پاکستان کے کشمیری گھرانے سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی/20 بین الاقوامی کے میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010ء اور 2014ء میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔[1] انھوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں “مقابلے کی بہترین کھلاڑی“ کا اعزاز کیا۔ اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے گیند بازوں میں 8ویں درجہ پر فائز ہیں۔[2]

ثناء میر
ذاتی معلومات
مکمل نامثناء میر
پیدائش (1986-01-05) 5 جنوری 1986 (عمر 38 برس)
ایبٹ آباد، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ28 دسمبر 2005  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ایک روزہ7 فروری 2013  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2009–2010زرعی ترقیاتی بینک خواتین
2005–2010پاکستان کرکٹ بورڈ خواتین گرینز
2008–2009ساؤتھ زون (پاکستان) خواتین
2005–2008کراچی خواتین
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی ٹوئنٹی20
میچ 66 41
رنز بنائے 766 324
بیٹنگ اوسط 14.18 13.50
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 49 35
گیندیں کرائیں 3090 851
وکٹ 71 41
بولنگ اوسط 24.71 16
اننگز میں 5 وکٹ 1
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 5/32 4/13
کیچ/سٹمپ 17/– 8/–
ماخذ: کرک انفو، 9 مارچ 2014

ذاتی زندگی

ترمیم

ثناء میر کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئی۔ وہ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کل وقتی طالب علم بھی ہیں۔ ان کے پسندیدہ کرکٹ کھلاڑیوں میں وقار یونس، عمران خان اور جونٹی روڈز شامل ہیں۔ ان کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ثناء کی کپتانی برقرار، مآخذ 25 اگست 2010.
  2. ریلائنس موبائل کرکٹ درجہ بندی: خواتین ایک روزہ گیند بازی، مآخذ 25 اگست 2010۔
  3. یاہو کرکٹ: ثناء میر آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iccwomensworldcup.yahoo.net (Error: unknown archive URL)، مآخذ 25 اگست 2010۔