جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم اسلام آباد اسلام آباد میں سلسلہ سیفیہ اہلسنت کی عظیم درسگاہ ہے۔
ایک غیر سرکاری، دینی ، علمی اور روحانی ادارہ ہے۔ جو اپنے نصاب تعلیم، نظم و نسق اور تربیت کے اعتبار سے جامعات میں ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
عام طور پر جامعہ سرفراز العلوم سے معروف ہے یہ جامعہ جدیدعصری و دینی تعلیم کا ادارہ ہے جو تنظیم المدارس اہل سنت سے ملحق ہے۔
اس جامعہ میں ہر سال شعبہ حفظ کے ساتھ نویں جماعت سے ایم اے تک اور تنظیم المدارس کے آٹھ سالہ کورس کی تکمیل کے ساتھ روحانی تربیت بھی کرائی جاتی ہے
جامعہ سیفیہ ٹاؤن اسلام آباد میں واقع ہے۔ اس کا شمار اسلام آباد کی چند بڑی دینی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔اس کے بانی ڈاکٹر کرنل محمد سرفراز محمدی سیفی ہیں۔[1]