محمد سرفراز محمدی سیفی

ڈاکٹر کرنل(ر) محمد سرفراز محمدی سیفی سلسلہ سیفیہ کی مشہور و معروف شخصیت ہیں۔ جن کے ہزاروں مرید و خلفاء ہیں۔ جن کا آستانہ محمدیہ سیفیہ ترنول اسلام آباد میں ہے۔ جو ٹیکسلا سے صرف 13کلو میٹر ہے

ڈاکٹر محمدسرفراز محمدی سیفی
فائل:Dr Col Muhammad Sarfraz.png
پیدائش12 اپریل 1958(1958-04-12)ء
آر بی 99، جڑانوالہ، لائل پور، مغربی پاکستانپنجاب، پاکستان کا پرچم
وفاتحیات، پاکستانپاکستان کا پرچم
حیات
قلمی ناممحمد سرفراز محمدی سیفی
پیشہڈاکٹر، کرنل، صوفی، چائلڈ اسپیشلسٹ، پروفیسر
زباناردو
قومیتپاکستانی
نسلپنجابی
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمپی ایچ ڈی
اصنافصوفی، خدمت خلق، اسلام

ولادت

ترمیم

آپ کی ولادت 12 اپریل 1958ء کو ہوئی۔

والد

ترمیم

آپ کے والد فضل محمود ڈوگر کے آباء و اجداد قیام پاکستان سے قبل امرتسر میں رہائش پزیر تھے قیام پاکستان کے چھ ماہ بعد اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان آئے پہلے کچھ عرصہ لاہور میں قیام رہا بعد میں فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ فضل‌آباد (99 آر بی) میں مستقل رہائش پزیر ہوئے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان پولیس کو جوائن کیا ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور اور ملتان میں خدمات سر انجام دیں۔

تعلیم و تربیت

ترمیم

ابتدائی تعلیم گھر میں ہی حاصل کی بعد میں خانپور میں پانچویں کلاس سے داخلہ لیا اور پھر ملتان، ساہیوال بہالپور اور بعد میں انگلینڈ کی درسگاہوں سے تعلیم حاصل کی ایف ایس سی کے بعد ایک سال دو ماہ میں قرآن پاک حفظ کیا۔

پاکستان آرمی

ترمیم

میڈیکل کالج بہاولپور سے ایم بی بی ایس کیا پاکستان آرمی میں بطورکیپٹن ڈاکٹر سروس شروع کی جبکہ کرنل کے عہدہ سے پاک آرمی کو خیرباد کہا۔

پہلے پاکستانی

ترمیم

آپ نے پاکستان میں چائلڈ اسپیشلسٹ کیا جس کے بعد انگلینڈ ایڈنمبرا (Edinburgh) یونیورسٹی سے (FRCS)(Fellowship of the Royal College of Surgeons) کرنے والے پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا [1]

بیعت و خلافت

ترمیم

سلسلہ بیعت و خلافت میاں محمد سیفی سے ہے جو اجل خلیفہ ہیں آخوند زادہ سیف الرحمن بانی سلسلہ سیفیہ کے۔[2][3]

تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میں مقبول ہیں

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Fellowship of the Royal Colleges of Surgeons – Wikipedia
  2. انوار رضا ناموس رسالت نمبر صفحہ 795 تا 807
  3. "انٹرویو۔ ڈاکٹر سرفرازسیفی | Monthly Daleel-e-Rah"۔ 15 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2021