جان نول پیلے (پیدائش:15 جون 1888ء)|(انتقال:6 جون 1945ء) ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور رائل نیوی آفیسر تھا۔ایڈمنڈ نیویل رچرڈ پیلے اور ایما میری فاؤلر کا بیٹا، وہ جون 1888ء میں ویئر، ہرٹ فورڈ شائر میں پیدا ہوا تھا۔ [1] انھوں نے برٹانیہ رائل نیول کالج سے گریجویشن کیا اور مئی 1908ء میں وہ سب لیفٹیننٹ تھے ۔ دسمبر 1910ء میں انھیں لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس نے پہلی جنگ عظیم میں خدمات انجام دیں اور جنگ کے اختتام کے فوراً بعد دسمبر 1918ء میں اسے لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ان کی اگلی ترقی کمانڈر کے طور پر جون 1925ء میں ہوئی۔ اگلے سال اس نے لارڈز میں برطانوی آرمی کرکٹ ٹیم کے خلاف رائل نیوی کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک بار شرکت کی ۔ [2] میچ میں دو بار بیٹنگ کرتے ہوئے پیلے بحریہ کی پہلی اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے کینتھ میکسیک کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں وہ رابرٹ میلسوم کے ہاتھوں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ [3]

جان پیلے
ذاتی معلومات
مکمل نامجان نول پیلے
پیدائش15 جون 1888ء
ویئر، ہارٹفورڈشائر, انگلینڈ
وفات6 جون 1945(1945-60-60) (عمر  56 سال)
ہوو، سسیکس، انگلینڈ
بلے بازینامعلوم
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 1
رنز بنائے 5
بیٹنگ اوسط 2.50
100s/50s –/–
ٹاپ اسکور 5
کیچ/سٹمپ –/–
ماخذ: Cricinfo، 17 دسمبر 2019

انتقال ترمیم

ان کا انتقال 6 جون 1945ء کو ہوو، سسیکس، انگلینڈ میں 56 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Captain John Noel Pelly"۔ www.thepeerage.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2019 
  2. "First-Class Matches played by John Pelly"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2019 
  3. "Army v Royal Navy, 1926"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2019