جوناتھن مارک ہالینڈ (پیدائش: 29 مئی 1987ء سینڈرنگھم، وکٹوریہ) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ ایک سست بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس گیند باز اور دائیں ہاتھ کے ٹیل اینڈ بلے باز ہیں۔

جان ہالینڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامجوناتھن مارک ہالینڈ
پیدائش (1987-05-29) 29 مئی 1987 (عمر 37 برس)
سینڈرنگھم, وکٹوریہ (آسٹریلیا), آسٹریلیا
عرفولندیذی باشندہ
قد1.81 میٹر (5 فٹ 11 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا سلو گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 444)4 اگست 2016  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹیسٹ16 اکتوبر 2018  بمقابلہ  پاکستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2008–تاحالوکٹوریہ کرکٹ ٹیم (اسکواڈ نمبر. 18)
2014–2017ایڈیلیڈ سٹرائیکرز (اسکواڈ نمبر. 25)
2017–تاحالمیلبورن رینیگیڈز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 4 84 57 29
رنز بنائے 6 774 176 12
بیٹنگ اوسط 3.00 14.33 8.80 3.00
100s/50s 0/0 0/1 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 3 55 14 5*
گیندیں کرائیں 960 17,889 2,905 468
وکٹ 9 273 71 16
بالنگ اوسط 63.77 32.17 34.11 39.06
اننگز میں 5 وکٹ 0 11 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/83 7/82 6/29 2/19
کیچ/سٹمپ 1/– 29/– 16/– 8/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 12 فروری 2022ء

بین الاقوامی کیریئر

ترمیم

ہالینڈ نے اپنا پہلا ٹوئنٹی 20 میچ جنوری 2009ء میں کھیلنے سے پہلے اکتوبر 2008ء میں وکٹوریہ کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ اگرچہ شیفیلڈ شیلڈ کے چار میچوں، پانچ ایک روزہ میچوں اور دو ٹوئنٹی 20 میں ان کے اعداد و شمار معتدل تھے، لیکن انھوں نے 2009ء کے وسط میں کوئنز لینڈ کی ٹیم جس نے پاکستان اے کو شکست دی میں جگہ بنانے کی صلاحیت دکھائی۔ اس سیریز میں ان کی ٹھوس کارکردگی کی وجہ سے ہالینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا کے 30 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ اگرچہ اس وقت وہ فائنل ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے تھے، لیکن انھیں سینئر آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع اس کے بعد ملا، جب انھیں سات ایک روزہ میچوں کے لیے بھارت کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ یہ ہالینڈ پر اعتماد کا اظہار تھا، جو 2007-08ء میں کندھے کی دشواری کی وجہ سے ٹیم میں جگی گنوا بیٹھا تھا۔ وہ آسٹریلیا کا ایک سابق انڈر 19 کھلاڑی تھا جس نے سینٹر آف ایکسیلنس میں بھی وقت گزارا ہے، ہالینڈ قدرتی طور پر مفید اسپنر ہے جس کی رفتار میں متوازن تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ گیند کو تیزی سے موڑ سکتا ہے۔ اس نے ہیلی بیری میں تعلیم حاصل کی اور اسپورٹس سائنس کا سابق طالب علم رہا۔ اسے تین سال کے بعد 2009-10ء کے لیے وکٹوریہ کے لیے مکمل معاہدہ دیا گیا۔ جولائی 2016ء میں انھیں زخمی اسٹیفن او کیف کے متبادل کے طور پر سری لنکا کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [1] انھوں نے اپنا ڈیبیو 4 اگست 2016ء کو دوسرے ٹیسٹ میں کیا اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر مرو ہیوز نے انھیں اپنی بیگی گرین کیپ پیش کی۔ [2] اس نے جو پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی وہ دھننجایا ڈی سلوا کی تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Holland called up to replace O'Keefe"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2016 
  2. "Australia tour of Sri Lanka, 2nd Test: Sri Lanka v Australia at Galle, Aug 4-8, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2016