جبوتی (شہر)
جبوتی سٹی، جبوتی کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے، جو خلیج عدن اور خلیج تاجورا کے درمیانی جزیرہ نما میں واقع ہے۔ اور جبوتی کے چھ انتظامی علاقوں میں سے ایک ہے۔ شہر کی آبادی چار لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ شہر کو ریلوے کے ذریعے ادیس ابابا، ایتھوپیا سے ملایا گیا ہے جو ریل گاڑی ہرارے سے ہوتی ہوئی ادیس ابابا جاتی ہے۔ جبکہ ہوائی رابطہ کے لیے جبوتی انبولی انٹرنیشنل ائر پورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ شہر کے شمال مغرب میں جبوتی سٹی کی بندر گاہ ہے جس کے ذریعے بین الاقوامی ترسیل، ماہی گیری اور دوسرے شہروں مثلا اوبوک اور تاجورا کے لیے کشتی رانی کی جاتی ہے۔
جبوتی (شہر) | |
---|---|
نشان | |
تاریخ تاسیس | 1888 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | جبوتی [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | جبوتی علاقہ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 11°35′42″N 43°08′53″E / 11.595°N 43.148055555556°E |
بلندی | 14 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 603900 (2018)[3] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+03:00 |
آیزو 3166-2 | DJ-DJ |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 223817 |
درستی - ترمیم |
فرانس کے زیر تسلط 1888ء میں جبوتی سٹی کی بندر گاہ تعمیر کی گئی اور 1891ء میں اس کو تاجورا کی جگہ دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔ اس کے بعد جب تک جبوتی فرانس کے زیر تسلط رہا جبوتی سٹی ہی اس کا دار الحکومت رہا اور آزادی کے بعد سے اب تک بھی جبوتی سٹی ہی دار الحکومت ہے۔ جبوتی افریقا میں یورپی کالونی کی طرز کا تعمیر کیا گیا شہر جس کے شمالی ساہلوں پر تفریحی ساحل (بیچ) بنائی گئی ہیں اور مرکز میں ایک بڑی مرکزی منڈی، ستادے دوو ویلے(کھیلوں کا اسٹیڈیم)، شاہی محل اور ہامولی مسجد واقع ہیں۔
ویکی ذخائر پر جبوتی (شہر) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "صفحہ جبوتی (شہر) في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2024ء
- ↑ "صفحہ جبوتی (شہر) في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2024ء
- ↑ تاریخ اشاعت: 17 اکتوبر 2018 — The CIA World Factbook