جعفر بلوچ
ڈاکٹر پروفیسر جعفر بلوچ (پیدائش: 27 جنوری، 1947ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ اقبالیات تھے۔
ڈاکٹر جعفر بلوچ Dr. Jaffer Baloch | |
---|---|
پیدائش | 27 جنوری 1947 ء ضلع لیہ، موجودہ پاکستان |
وفات | 27 اگست 2008 ء لاہور، پاکستان |
قلمی نام | ڈاکٹر جعفر بلوچ |
پیشہ | شاعر، ماہرِ اقبالیات، معلم، نقاد، محقق |
زبان | اردو |
قومیت | پاکستانی |
نسل | بلوچ |
اصناف | شاعری، تنقید، تحقیق، اقبالیات |
نمایاں کام | اقبالیات اور اسد ملتانی علاّمہ اقبال اور مولاّنا ظفر علی خاں برسبیل سخن مجالس اقبال بیعت |
حالات زندگی
ترمیمڈاکٹر جعفر بلوچ 27 جنوری، 1947ء کو ضلع لیہ، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے اصل نام غلام جعفر تھا[1][2]۔ وہ تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھے اور گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور سے بطور پروفیسر ریٹائر ہوئے۔[2]
ادبی خدمات
ترمیمڈاکٹر جعفر بلوچ بیک وقت اردو کے شاعر، محقق، نقاد اور ماہرِ اقبالیات تھے۔ وہ نعت گوئی میں تخصیص رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف میں اقبالیات اور اسد ملتانی، علاّمہ اقبال اور مولاّنا ظفر علی خاں، مجالس اقبال، برسبیل سخن، بیعت، مشارق، محاکم، اشارات، مطلعین، مشارق، ارمغانِ نیاز، اقبال شناسی اور سیارہ، یادنامۂ داؤدی اور آیات ِ اَدب شامل ہیں۔[1]
تصانیف
ترمیم- اقبالیات اور اسد ملتانی (اقبالیات)
- علاّمہ اقبال اور مولاّنا ظفر علی خاں ( تحقیق و تنقید -اقبالیات)
- برسبیل سخن ( نظمیں )
- مجالس اقبال ( تحقیق و تنقید -اقبالیات)
- بیعت ( نعتیہ کلام )
- اقلیم ( غزلیں، نظمیں )
- نشید شیراز (مولانا ظفر علی خان کے فارسی کلام کی تدوین )
- اقبال شناسی اور سیارہ (اقبالیات)
- محاکمہ (دیوانِ غالب نسخۂ لاہور، مسروقہ)
- یادنامۂ داؤدی (خلیل الرحمن داودی کے بارے میں مضامین کا انتخاب)
- اشارات ( پروفیسر ساقی الحسینی کے مضامین کی تدوین)
- مطلعین (راجا عبد اللہ نیاز اور اسد ملتانی کے حالات اور کلام)
- مشارق (حضرت اسد ملتانی کے مجموعے کی ترتیب و تدوین)
- ارمغانِ نیاز (راجا عبد اللہ نیاز کے بارے میں مضامین کا انتخاب)
- آیات ِ اَدب ( تذکرہ شعرائے لیہ و مظفر گڑھ)
وفات
ترمیمڈاکٹر جعفر بلوچ 27 اگست، 2008ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے اور قبرستان شاہ کمال لاہور میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]