قبرص بحیرہ روم کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ یہ اطالوی جزائر صقلیہ اور ساردینیا کے بعد بحیرہ روم کا تیسرا اور دنیا کا اسی واں بڑا جزیرہ ہے۔ یہایشیا (یا یوریشیا) کے خطے ایشیائے کوچک کے جنوب میں ترکی کے جزیرہ نما اناطولیہ کے قریب واقع ہے۔ اس لیے اسے مغربی ایشیا، مشرق وسطی میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ قبرص جنوبی یورپ اور شمالی افریقا کے بھی قریب ہے۔ یہ طویل عرصے تک یونان، سرزمین شام، بازنطینی، ترکی اور مغربی یورپ کے زیر اثر رہا ہے۔

جغرافیہ قبرص
 

مقام
متناسقات 35°N 33°E / 35°N 33°E / 35; 33  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکومت
ملک قبرص  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

جزیرے پر دو سلاسل کوہ سلسلہ کوہ ٹروڈوس اور سلسلہ کوہ کیرینیہ موجود ہیں جبکہ ان کے درمیاں میدانی علاقہ میساوریا موجود ہے۔ یہ دونوں سلاسل کوہ ترکی سلسلہ کوہ طوروس کے متوازی ہیں۔

جغرافیائی سیاسیات کے مطابق جزیرہ چار اکائیوں میں منقسم ہے۔ جمہوریہ قبرص جزیرے کی واحد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور یورپی یونین کی رکن ریاست جو جزیرے کے جنوبی 60٪ رقبے پر موجود ہے۔ ترک جمہوریہ شمالی قبرص سفارتی طور پر صرف ترکی سے تسلیم شدہ جزیرے کے شمالی ایک تہائی حصے جو کل رقبے کا تقریباً 36% ہے۔ اقوام متحدہ کا بفر زون جو کل رقبے کا 4% ہے۔ اس کے علاوہ دو چھوٹے علاقے ایکروتیری و دیکیلیا جہاں برطانوی فوجی چھاونیاں موجود ہیں 254 مربع کلومیٹر جو جزیرے کا 2.8% ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  Cyprus (island) سفری راہنما منجانب ویکی سفر

اضافی حوالہ جات ترمیم