جنیر (انگریزی: Junnar) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو مہاراشٹر میں واقع ہے۔[1]


जुन्नर
شہر
سرکاری نام
ملک بھارت
ریاستمہاراشٹر
ضلعپونہ
بلندی689 میل (2,260 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل4,54,456
زبانیں
 • دفتریمراٹھی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)

تسمیہ

ترمیم

جنیر شہر کی نام کی اصل کچھ یوں بتائی جاتی ہے کہ یہ شہر نہر کے قرب میں ہونے کی وجہ سے اس کا قدیمی نام ذو النہر تھا لہٰذا بعد میں دیہی تلفظ میں تبدیلی کی بنا پر اور دوسری مقامی زبانوں کی اثرات پڑنے کی وجہ سے یہ نام بدل کر جنیر ہوا پھر جنر کہا جانے لگا۔

تاریخی اہمیت

ترمیم

اس شہرکو تاریخی اہمیت بھی حاصل ہے اور یہ شہر مسلمانوں کی حکمرانی کی گواہی بھی دیتا ہے۔ مرہٹہ سلطنت قائم ہونے سے پہلے یہاں شیعہ مسلمانوں کی حکومت تھی اور اس کے حکمران کا نام حسین نظام شاہ تھا اور یہ شہر اس کی حکومت کا صدر مقام بھی تھا بعد میں حسین شاہ کا دار الحکومت احمد نگر منتقل ہو گیا اور اس کی سلطنت احمد نگر کی سلطنت کہی جانے لگی۔

جنیر شہر شیواجی مہاراج کی جائے پیدائش کے طور پر ساری دنیا میں جانا جاتا ہے اور شیونیری قلعہ جہاں شیواجی کی پیدائش ہوئی وہ شہر سے 2 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

ہندوؤں کے مقدس 8 گنپتی کے مقامات میں سے دو مقامات جنیر ہی میں واقع ہے۔

دیگر تفصیلات

ترمیم

جنیر کی مجموعی آبادی 4,54,456 افراد پر مشتمل ہے اور 689 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔ جنیر شہر جغرافیائی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ جہاں سہیادری کی پہاڑیاں کثرت سے پائی جاتی ہے اسی کے ساتھ یہاں 5 بڑے پانی کے باندھ بھی موجود ہیں۔ یہاں قابل دید سیاحتی و قدرتی مناظر بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں

ثقافتی تہذیبی اور مذہبی تقریبات بھی بڑے پیمانے پر منعقد ہوتی ہیں جن میں ہندو برادری گنپتی کا تہوار عظیم الشان طریقے سے مناتی ہے اور یہاں تین صدی سے بھی زیادہ قدیمی محرم کا جلوس یوم عاشورہ کے روز نکالا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Junnar"