جنوبی کاریلیا (انگریزی: South Karelia) فن لینڈ کا ایک فن لینڈ کے علاقہ جات جو فن لینڈ میں واقع ہے۔[1] اس کی حدیں کومنلاکسو، جنوبی ساوو اور شمالی کاریلیا کے علاوہ مشرق میں روس (جمہوریہ کاریلیا اور لینن گراڈ اوبلاسٹ) سے ملتی ہیں۔


Etelä-Karjalan maakunta
Södra Karelens landskap
فن لینڈ کے علاقہ جات
سرکاری نام
South Karelia
قومی نشان
South Karelia on a map of Finland
South Karelia on a map of Finland
ملکفن لینڈ
Historical provinceKarelia
رقبہ
 • کل6,873 کلومیٹر2 (2,654 میل مربع)
آبادی (2013)
 • کل132,252
آیزو 3166 رمزFI-02
NUTSFI187
Regional birdThrush nightingale
Regional fishLake salmon
Regional flowerSpring pasque flower
ویب سائٹEtelä-Karjala

تفصیلات

ترمیم

جنوبی کاریلیا کا رقبہ 6,873 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 132,252 افراد پر مشتمل ہے۔ جنوبی کاریلیا فن لینڈ کا ایک علاقہ ہے۔

علاقائی کونسل

ترمیم

جنوبی کاریلیا کی علاقائی کونسل 9 چھوٹی رکن کونسلوں کا مجموعہ ہے۔ یہ کونسل علاقائی ترقی کی ذمہ دار ہے اور علاقائی مفادات کی دیکھ بھال کرنے کے علاوہ جنوبی کاریلیا کی ثقافت اور معاشی ترقی کی نگہبان بھی ہے۔ اس کونسل کے پاس علاقائی ترقی اور منصوبہ جات کی آئینی ذمہ داری ہے۔ یورپی یونین کے علاقائی مقاصد کے منصوبے کے تحت اس کونسل نے بہت سے منصوبے بنائے اور لاگو کیے۔

سیاحت

ترمیم

جنوبی کاریلیا کا علاقہ فن لینڈ میں اپنی مخصوص وجوہات کی بنا پر سیاحت کے لیے مشہور ہے۔ ان وجوہات میں جھیل سائیما سے قربت اور سرحدی علاقائی ثقافت اور تاریخ اہم ہیں۔ فطری کشش، آبی گزرگاہیں، جزائر وغیرہ جنوبی کاریلیا کو سیاحت کے لیے پرکشش بناتے ہیں۔ صوبائی مراکز اپنی سہولیات کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔ لپین رنتا نے خاندانوں کی سیاحت پر کافی توجہ دی ہے جبکہ ایماترا نے ماہی گیری اور سپا سے منسلک سیاحت کو بڑھایا ہے۔ زرعی سیاحت کے حوالے سے بھی یہاں کافی پرکشش جگہیں ہیں۔

یہاں کی پرکشش جگہوں میں اہم ترین جھیل سائیما، سائیما نہر، لپین رنتا کا قلعہ، دریائے ایماترا، روسی سرحد، وائیبورگ اور سینٹ پیٹرزبرگ سے اس کی قربت ہیں۔لپین رنتا کے قلعے اور عجائب گھر میں اس علاقے کی کئی صدیوں کی تاریخ محفوظ کی گئی ہے۔ جھیل سائیما اور سائیما نہر میں کشتی رانی جو وائبورگ تک جاتی ہے، مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہت پسند ہیں۔ کشتیوں اور بجروں کے لنگرانداز ہونے کے لیے جھیل سائیما پر بنی بندرگاہ کی شہرت بیرونِ ملک تک پھیلی ہے۔

اس علاقے میں کئی صدیوں پر محیط گرجاگھروں کی تاریخ، ان کے اندازِ تعمیر اور دیگر پہلوؤں نے بھی سیاحت کو بڑھایا ہے۔بین الاقوامی طور پر "تین صلیبوں والا گرجا گھر" کے نام مشہور چرچ ایماترا میں ہے جسے الور آلتو نے ڈیزائن کیا تھا۔

جنوبی کاریلیا میں فطرت نے سیاحت کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایماتران کوسکی دریا کی گزرگاہ اور آس پاس کا علاقہ فن لینڈ میں سیاحتی اعتبار سے سب سے پہلے مشہور ہوا۔روسی امیر طبقہ اور سرکاری ملازمین یہاں چھٹیاں منانے آتے تھے۔ 1772 میں روسی ملکہ کیتھرائن دی گریٹ نے ایماترا کا ایک روزہ چکر لگایا۔ سینٹ پیٹرزبرگ سے ایماترا کا سفر ملکہ نے 5 دن میں طے کیا۔ دیگر ممالک کے حکمرانوں اور مشہور شخصیات نے دریا کے ساتھ چٹانوں پر اپنی یادگاریں چھوڑی ہیں۔ 19ویں صدی میں جدید سیاحت کا تصور پیدا ہوا۔ سائیما نہر اور سینٹ پیٹرزبرگ ریلوے کی تعمیر نے سیاحت کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ دریائے وواُوکسی، دریائے ایماترا اور جھیل سائیما میں مچھلیوں کے شکار کی وجہ سے سینٹ پیٹرزبرگ تک سے لوگ یہاں آتے تھے۔

جھیل سائیما کے ساحل پر راوہا ۔ تیورونی اے می کا علاقہ ہوٹل اور سپا وغیرہ کے لیے بہت مشہور ہے۔ 1894 میں یہاں پہلا سپا ہوٹل کھلا۔ 1912 میں روسی طبیعیات دان دیمیتری گابریولوچ نے یہ جگہ خرید کر یہاں سینی ٹوریم بنایا۔ اس سینی ٹوریم میں نہ صرف مختلف قسم کے غسل کی سہولت تھی بلکہ یہاں بجلی اور تیز روشنیوں سے بھی علاج کیا جاتا تھا۔ اس سینی ٹوریم میں روس، یورپ اور امریکا تک سے مریض آتے تھے۔ لپین رنتا کا سپا 1871 میں قائم ہوا اور ابھی تک کام کر رہا ہے۔

پہلی جنگِ عظیم کے دوران جنوبی کاریلیا میں سیاحت کا رحجان کم ہوا کہ سینٹ پیٹرزبرگ سے لوگوں کی آمد بند ہو گئی۔ 19ویں صدی کے اختتام میں ملک کے اندر سیاحت کا تصور پروان چڑھنے لگا اور آزادی کے بعد یہ رحجان اور بھی تیز ہوا۔ 1930 کے معاشی بحران سے قبل سیاحت عروج پر تھی۔ جھیل سائیما اور تیری یوکی کے ساحل سیاحت کے حوالے سے افسانوی شہرت حاصل کر چکے تھے۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سرحد بند ہونے سے سیاحت بہت متاثر ہوئی۔ ان چھوئی فطرت اور جھیل سائیما نے وسطی یورپ اور نارڈک ممالک سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ جرمن لوگ جھیل کنارے بنے بنگلوں میں چھٹیاں گزارنے آتے تھے۔

فطرت

ترمیم

پچھلے برفانی دور کے دوران جب برفانی تہ شمال مغرب کو ہٹنے لگی تو یہاں بیڈراک پر مٹی جمع ہونے لگی۔ برفانی دور میں تشکیل پانے والی زمین جنوبی کاریلیا کے جغرافیے میں صاف دکھائی دیتی ہے۔ اس علاقے کے وسط سے گزرنے والی "سالپوس سیلکا" نے متوازی تقسیم پیدا کی ہیں۔ اس تقسیم کے دونوں کناروں پر زمین کی اونچائی اچانک بدلتی ہے۔ تائیپل سآری کے گاؤں کُلا نی اے می میں یہ تقسیم جھیل سائیما میں گرتی ہے۔

اونچی نیچی زمین اور متنوع جغرافیہ جنوبی فن لینڈ میں جنوبی کاریلیا کو بہت منفرد بناتا ہے۔ سائیما جھیل کے پتھریلے جزیرے اور مسطح زمین پر صنوبر کے جنگلات لڈوگا کے کاریلیا سے پاریکالا، ایماترا اور لپین رنتا تک پھیلے ہیں۔ پاریکالا اور راؤتایروی اس علاقے کے دیگر مقامات سے کافی فرق ہے اور لڈوگا کے کاریلیا کے موسم کا اثر یہاں تک پہنچتا ہے۔ پت جھڑ والے جنگلات میں فن لینڈ کی مرطوب زمینوں کی اچھی حفاظت ہوتی ہے۔ پاریکالا میں سی کا لاہتی اور تراسِین لاہتی اور رواوکالامپی میں رواوکالاہتی کے مرطوب علاقے پرندوں کی رہائش گاہ کے حوالے سے قومی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔ ان علاقوں میں خطرے کا شکار ماحول، پرندے، بھنبھیریاں، چمگادڑیں اور تتلیاں ملتی ہیں۔

تعلیم

ترمیم

ایک رائے شماری کے مطابق لپین رنتا فن لینڈ کا بہترین یونیورسٹی ٹاؤن شمار ہوتا ہے۔ کیمپس میں کافی رہائش گاہیں دستیاب ہیں اور بین الاقوامی طور پر طلبہ کے تبادلے کے منصوبے عمدگی سے طے کیے جاتے ہیں۔ تعلیمی پروگرام کھلے ذہن کے ساتھ بنائے جاتے ہیں۔ چند سال قبل لپین رنتا کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے اپنے نصاب میں بزنس سٹڈیز کو شامل کر لیا۔ لپین رنتا یونیورسٹی اور سائیما کی اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی نے مل کر فن لینڈ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح پر تعلیمی تعاون کا سلسلہ شروع کیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "South Karelia"