جنگ آزادی کا عجائب گھر
جنگ آزادی کا عجائب گھر (لاطینی: War of Independence Museum) ترکی کا ایک عجائب گھر جو الوس میں واقع ہے۔ [1] یہ ترکی کے شہر انقرہ کے الوس ضلع میں پہلی ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی عمارت میں واقع ہے، جو ترکی کی جنگ آزادی کی اہم تصاویر، دستاویزات اور فرنیچر کی نمائش کرتا ہے۔ [2][3]
جنگ آزادی کا عجائب گھر | |
---|---|
سنہ تاسیس | 23 اپریل 1961ء |
محلِ وقوع | 14/22 Cumhuriyet Bulvarι، الوس، انقرہ، ترکی |
ویب سائٹ | دفتری ویب سائٹ |
ایک منزلہ اینڈسائٹ (انقرہ پتھر) کی عمارت کو معمار سلیم بے نے اسماعیل انور پاشا کی درخواست پر ڈیزائن کیا تھا۔ یہ عمارت بنیادی طور پر کمیٹی آف یونین اینڈ پروگریس کے صدر دفتر کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ تعمیر کا آغاز 1915ء میں ترک آرمی کور کے معمار ہاسپ بے کی نگرانی میں ہوا۔ عمارت کے مکمل ہونے سے پہلے، ترکی کی عظیم قومی اسمبلی نے اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور افتتاحی اجلاس کے لیے اس کی تکمیل میں جلدی کرنا پڑی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "War of Independence Museum"
- ↑ "Directory"۔ The Guide: Ankara۔ 2009
- ↑ Hengirmen, Mehmet (اپریل 2006)۔ Touristic Ankara۔ Ankara: Engin Publications۔ صفحہ: 14۔ ISBN 975-320-124-9
|
|