کونگلا لیاناگے جنیتھ ویمکتھی (پیدائش: 12 جولائی 1995ء) ایک سری لنکن کرکٹ کھلاڑی ہے۔ انھوں نے فروری 2022ء میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [1] اس نے 16 جنوری 2015ء کو 2014-15ء پریمیئر ٹرافی میں راگاما کرکٹ کلب کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [2] مارچ 2018ء میں اسے 2017-18ء کے سپر فور صوبائی ٹورنامنٹ کے لیے گال کے دستے میں شامل کیا گیا۔ اگلے مہینے اسے 2018ء کے سپر پراونشل ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے گال کے سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔ نومبر 2021ء میں اسے 2021ء لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کے بعد دمبولا جائنٹس کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [3] جنوری 2022ء میں انھیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکا کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [4] اس نے اپنا ٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 20 فروری 2022ء کو سری لنکا کے لیے آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ [5] جولائی 2022ء میں انھیں کینڈی فالکنز نے لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے سائن کیا تھا۔ [6]

جنیتھ لیاناگے
ذاتی معلومات
مکمل نامکونگلا لیاناگے جنیتھ ویمکتھی
پیدائش (1995-07-12) 12 جولائی 1995 (عمر 29 برس)
کولمبو, سری لنکا
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 93)20 فروری 2022  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2027 فروری 2022  بمقابلہ  بھارت
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی 20 آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹی 20
میچ 3 44 58 48
رنز بنائے 28 1,826 1,657 826
بیٹنگ اوسط 9.33 30.94 39.45 21.17
100s/50s 0/0 3/11 2/9 0/3
ٹاپ اسکور 11 130 102* 56*
گیندیں کرائیں 2,293 1,065 508
وکٹ 32 32 30
بالنگ اوسط 44.50 28.18 21.43
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 3/53 3/24 3/17
کیچ/سٹمپ 1/– 26/– 27/0 19/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 26 جولائی 2022ء

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Janith Liyanage"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2017 
  2. "Premier League Tournament, Group A: Bloomfield Cricket and Athletic Club v Ragama Cricket Club at Colombo (Bloomfield), Jan 16-18, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2017 
  3. "Kusal Perera, Angelo Mathews miss out on LPL drafts"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2021 
  4. "Sri Lanka T20I squad for Australia tour 2022"۔ Sri Lanka Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2022 
  5. "5th T20I (D/N), Melbourne, Feb 20 2022, Sri Lanka tour of Australia"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2022 
  6. "LPL 2022 draft: Kandy Falcons sign Hasaranga; Rajapaksa to turn out for Dambulla Giants"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2022