جوامع الحکایات و لوامع الروایات
جوامع الحکایات و لوامع الروایات سدید الدین محمد عوفی کی تصنیف کردہ کتاب ہے، جو انھوں نے 630ھ کے قریب قلمبند کی اور 1363ھ میں تصحیح اور مختصر حواشی کے ساتھ جعفر شعار نے اسے شائع کیا۔
جوامع الحکایات و لوامع الروایات | |
---|---|
مصنف | سدید الدین محمد عوفی |
درستی - ترمیم |
دراصل یہ کتاب تاریخی، مذہبی اور اخلاقی روایتوں اور فارسی لطائف کا مجموعہ ہے۔ خصوصاً اس میں ساتویں صدی ہجری کے واقعات و روایتیں بکثرت موجود ہیں۔ نیز معاصر دنیائے اسلام، بالخصوص ایران کے تاریخی و تمدنی حالات بھی ذکر کیے گئے ہیں۔ انہی مذکورہ خصوصیات کی بنا پر یہ کتاب بعد میں آنے والے تمام مصنفین کا مقبول مأخذ رہی ہے۔ یہ کتاب چار حصوں اور 100 ابواب پر مشتمل ہے۔ حصہ اول میں ابتدائے آفرینش سے خلافت عباسیہ کے دور تک پیش آنے والے اہم تاریخی واقعات بیان کیے گئے ہیں۔
اہمیت
ترمیمفارسی ادب میں بیان کردہ قصوں اور حکایات کی بجائے مصنف نے تاریخی واقعات کو مؤثر و نصیحت آموز اسلوب میں حکایات کی شکل میں بیان کیا ہے۔ اس کتاب کا تقریباً چھٹا حصہ انہی تاریخی حکایات پر مشتمل ہے۔
تاریخ تصنیف
ترمیمتاتاریوں کے حملہ کے وقت مصنف کتاب محمد عوفی ہندوستان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ یہاں آ کر وہ غوری سلطان ناصر الدین قباچہ کے دربار سے وابستہ ہوئے۔ اسی اثناء میں انھوں نے جوامع الروایات کی تالیف شروع کی۔ ناصر الدین قباچہ کی وفات کے بعد وزیر نظام الملک قوام الدین محمد بن ابی سعد الجنیدی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہیں دلی میں اقامت اختیار کرلی۔ یہیں انھوں نے اپنی کتاب جوامع الحکایات و لوامع الروایات کی تالیف مکمل کی۔
نسخے
ترمیماس کتاب کے متعدد قلمی نسخے مختلف کتب خانوں میں موجود ہیں: