جوڑیا بازار، کراچی، پاکستان میں واقع ہے۔ [1] اس بازار میں آٹا، گندم، چاول، چینی اور پھلیاں سمیت مختلف اجناس کی تھوک کے حساب سے خریدے جاتے ہیں۔ [2][3]

جوڑیا بازار پاکستان میں ہاتھ کے پنکھوں کی مرکزی مارکیٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ [4]

تاریخ

ترمیم

جوڑیا بازارکو آزادی کے بعد 1947ء میں قائم کیا گیا تھا۔ [5]

2014ء میں، ایک اندازے کے مطابق اس بازار کی تجارت روزانہ تین سے پانچ ارب روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ [2]

دکانیں

ترمیم

پاکستان کے چند بڑے چینی کے تاجر جوڑیا بازار میں مقیم ہیں۔ [6] کچھ دکانیں ہندوستان سے آنے والے تارکین وطن کی ملکیت ہیں۔ [7]

ٹپال چائے، جو پاکستان میں چائے کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، نے اپنے کاروبار کا آغاز جوڑیا بازار میں ایک چھوٹی سی دکان سے کیاتھا۔ [8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "تجارتی علاقہ جوڑیا بازار"۔ روزنامہ جنگ 
  2. ^ ا ب "Jodia Bazaar remains closed"۔ ڈان (اخبار)۔ December 17, 2014 
  3. "District South: a remnant of the British Raj's Kurrachee"۔ The Express Tribune۔ July 10, 2018 
  4. "Hand fans become a common sight"۔ The Express Tribune۔ July 18, 2022 
  5. "Jodia Bazaar: A peek into growing undocumented trade"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ February 8, 2015 
  6. "پاکستان میں چینی کی قیمت پر سٹہ کیسے اور کہاں کھیلا جاتا ہے؟" 
  7. "'پاکستان جانے کے بجائے چلتی ٹرین سے کود گئے' – DW – 14.08.2022"۔ DW News 
  8. فاروق ترمذی (July 12, 2021)۔ "کیا ٹپال چائے ایک ارب ڈالر مالیت کی کمپنی بن چکی ہے ؟"۔ Pakistan Today۔ 15 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2023