جھیل نکاراگوا
نکاراگوا میں واقع تازہ پانی کی ایک بہت بڑی جھیل جس میں تقریباً 400 جزائر واقع ہیں۔ ان میں سے چند جزائر دراصل متحرک آتش فشاں ہیں جن میں کونسیپشن قابل ذکر ہے۔ یہ دنیا کی واحد جھیل ہے جس میں نایاب میٹھے پانی کی شارک مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ 8264 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی یہ وسطی امریکہ کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے اور دنیا کی بڑی جھیلوں میں اس کا نمبر 20 واں ہے۔ سطح سمندر سے 32 میٹر (105 فٹ) بلند یہ جھیل 26 میٹر (84 فٹ) گہری ہے۔
ویکی ذخائر پر جھیل نکاراگوا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |