حافظ حمد اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے ہے۔ وہ سنہ 1968 میں چمن شہر میں قاری ولی نورزئی کے گھر میں پیدا ہوئے۔

حافظ حمداللہ نورزئی

معلومات شخصیت
پیدائش 1968
چمن پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جمیعت علمائے اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن ایوان بالا پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
مارچ 2012  – مارچ 2018 
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی اوف بلوچستان
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک جمیعت طلبہ اسلام

دینی تعلیم

ترمیم

حافظ حمداللہ نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری سے میٹرک تک تعلیم چمن سے حاصل کی۔  حافظ حمد اللہ سنہ 2012 میں جے یو آئی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے وہ زمانہ طالب علمی میں جے یو آئی کے طلبہ ونگ جمیعت طلبہ اسلام سے وابستہ رہے اور میٹرک کرنے کے بعد 14 جولائی 1986 کو بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں جے وی ٹیچر بھرتی ہوئے۔ تاہم سنہ 2002 کے عام انتخابات سے قبل انھوں نے ملازمت سے استعفیٰ دیا۔

پرایویٹ حیثیت سے تعلیم

ترمیم

حافظ حمد اللہ نے پرائیویٹ حیثیت سے اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور سنہ 2011 میں یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ باقاعدہ طور پر جے یو آئی میں شامل ہو گئے۔ قلعہ عبد اللہ سمیت بلوچستان کی سطح پر ان کا شمار پارٹی کے سرگرم رہنماﺅں میں ہوتا تھا تاہم انھیں پاکستان کی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب وہ سنہ 2002 کے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کی ٹکٹ پر چمن سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور پانچ سال بلوچستان کے وزیر صحت رہے۔

متحدہ مجلس عمل میں شمولیت

ترمیم

متحدہ مجلس عمل بلوچستان میں مخلوط حکومت کا حصہ بن گئی جس کے باعث حافظ حمد اللہ محکمہ صحت کے وزیر بنے۔ سنہ 2008 کے عام انتخابات میں حافظ حمد اللہ نے کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیا لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی تاہم وہ سنہ 2012 میں جے یو آئی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ انھوں نے 2018 میں بھی کوئٹہ شہر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

حوالہ جات

ترمیم