حاکمین خان

پاکستانی سیاستدان

ملک حاکمین خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی رفقا میں سے تھے۔ حاکمین خان کا تعلق ضلع اٹک کے گاؤں شین باغ سے تھا۔آپ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور ایوان بالا یعنی سینٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہے۔[1]

حاکمین خان
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1940ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 4 جنوری 2019  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی زندگی

ترمیم

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اٹک شہر ( کیمبل پور ) سے 1970 کے عام انتخابات میں حصہ لے کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اور بعد ازاں صوبائی وزیر جیل خانہ جات مقرر ہوئے۔[2][3] سال 1972 سے 1977 تک ان کے پاس ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلانگ، اوقاف، خوراک، کوآپریٹو اور جیل خانہ جات کے صوبائی قلمدان رہے۔[4]

وفات

ترمیم

4 جنوری 2019 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. کیمبل پور سے اٹک تک ، مصنف: سید زادہ سخاوت بخاری ، ( زیر طبع)
  2. میرا کیمبل پور، صفحہ نمبر 165مصنف؛ وجاہت اشرف قاضی، پیپر کمیونیکشن سسٹم، اسلام آباد
  3. کیمبل پور سے اٹک تک ، مصنف: سید زادہ سخاوت بخاری ، ( زیر طبع)
  4. http://voiceofattock.com/malik-hakmeen-khan/[مردہ ربط]
  5. https://hassannisar.pk/mutakhibcolumn/iftikhar-hussain-arif_93455.html[مردہ ربط]