حسیب اللہ خان

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

حسیب اللہ خان (پیدائش: 4 اپریل 2004ء) ایک پاکستانی کرکٹر ہے جو بلوچستان کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر پشین میں پیدا ہوئے، حسیب اللہ کا تعلق ایک کرکٹ گھرانے سے ہے کیونکہ ان کے والد عزیز اللہ اور ان کے چچا حمید اللہ دونوں فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی تھے۔ [2] خان کو دسمبر 2021ء میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں 2022ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے بلایا گیا تھا۔ [3] [4] بعد میں انھیں انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔ اس نے بلوچستان کے لیے 2021-22 پاکستان کپ میں ناردرن کے خلاف اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [5] ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں خان نے سندھ کے خلاف سنچری بنائی۔ [6] بلوچستان نے ٹورنامنٹ جیتا، خان مقابلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ [7]

حسیب اللہ خان
ذاتی معلومات
مکمل نامحسیب اللہ خان
پیدائش (2004-04-04) 4 اپریل 2004 (age 19)
پشین، بلوچستان، پاکستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹی20(کیپ 112)21 جنوری 2024  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2022- تاحالبلوچستان
2023پشاور زلمی (اسکواڈ نمبر. 13)
2023–تاحالملتان
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 12 9
رنز بنائے 614 214
بیٹنگ اوسط 55.81 23.77
100s/50s 3/1 0/1
ٹاپ اسکور 142 72
گیندیں کرائیں
وکٹ
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 5/0 5/1
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 1 اپریل 2022ء

حوالہ جات ترمیم

  1. "Haseebullah Khan"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2022 
  2. "Pishin's Haseebullah - A star in making for Pakistan"۔ دنیا نیوز 
  3. "Meet Haseebullah Khan, Pakistan's U19 World Cup star"۔ Cricxtasy۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2022 
  4. "Haseebullah Khan goes past Imam-ul-Haq, Babar Azam"۔ A-Sports۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2022 
  5. "Full Scorecard of Northern vs Balochistan"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ 2 March 2022 
  6. "Pakistan Cup: Teenage sensation Haseebullah's century takes Balochistan to final"۔ Geo Super۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2022 
  7. "Balochistan defeat five-time champion KPK to claim maiden Pakistan Cup title"۔ Cricket Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2022