ناردرن کرکٹ ٹیم پاکستان کی ایک ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ہے جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ گھریلو فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی 20 کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیتی ہے، یعنی قائد اعظم ٹرافی، پاکستان کپ اور قومی ٹی/20 کپ۔ یہ ٹیم ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہے۔

ناردرن کرکٹ ٹیم
افراد کار
کپتانپاکستان کا پرچم شاداب خان
کوچپاکستان کا پرچم محمد مسرور
مالکناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن
منیجرشکیل احمد
معلومات ٹیم
  نیلا   سرخ
تاسیس2019؛ 5 برس قبل (2019)
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
ثانوی ہوم گراؤنڈقائداعظم اسٹیڈیم، میرپور،آزاد کشمیر
تاریخ
قائد اعظم ٹرافی جیتے0
پاکستان کپ جیتے0
قومی ٹی/20 کپ جیتے1

تاریخ

ترمیم

ٹیم کو 31 اگست 2019 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلان کردہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ [1] یہ ٹیم پاکستان کے شمالی علاقوں کی نمائندگی کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ 3 ستمبر 2019 کو پی سی بی نے ٹیم کے لیے اسکواڈ کی تصدیق کی۔ [2] عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔ ناردرن نے فائنل میں 52 رنز سے بلوچستان کو شکست دے کر اپنا پہلا قومی ٹی ٹونٹی کپ جیتا۔ [3]

موجودہ دستہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "PCB unveils new domestic set-up with 'stay at the top' mantra"۔ ESPN Cricinfo 
  2. "PCB announces squads for 2019–20 domestic season"۔ Pakistan Cricket Board 
  3. https://www.espncricinfo.com/series/8660/game/1202699/northern-pakistan-vs-balochistan-final-national-t20-cup-2019-20