حفیظ اللہ نیازی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن تجزیہ کار اور کالم نگار ہیں جو فی الحال جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ پر تجزیہ کار کے طور پر نظر آتے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 جولا‎ئی 1966ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور خاندان

ترمیم

حفیظ اللہ نیازی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے چچا زاد ہیں۔ [1] ان کے بھائی، نجیب اللہ خان نیازی، ایک سیاست دان اور رکن پنجاب اسمبلی تھے۔ ان کے دوسرے بھائی، انعام اللہ نیازی، ایک سیاست دان ہیں اور انھوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کے بیٹے حسن نیازی کی شادی خان آف اوگی کی بیٹی سے ہوئی۔ ان کی بیٹی نے سوات کے سابق شاہی خاندان میں شادی کر لی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی عمران خان کے کزن پھر بہنوئی اور سب سے بڑھ کے دوست اور سیاسی گرو تھے[2]

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

انھوں نے 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں پی پی 44 میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا جس میں وہ ہار گئے۔ [3]

اکتوبر 2019 میں پیمرا نے ان پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی تھی۔ [4] پابندی کے بعد انھوں نے پیمرا کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ [5] بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے پابندی معطل کر دی۔ [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "'Hassaan Niazi is Hafeezullah Niazi's son first, PM's nephew second' | Samaa Digital"۔ Samaa TV 
  2. https://dailypakistan.com.pk/14-Jun-2022/1450536
  3. "CM accused of favouring candidate"۔ DAWN.COM۔ جنوری 7, 2003 
  4. The Newspaper's Staff Reporter (اکتوبر 2, 2019)۔ "Pemra bans TV analyst Niazi"۔ DAWN.COM 
  5. Rana Bilal (اکتوبر 2, 2019)۔ "TV analyst Hafeezullah Niazi challenges Pemra's ban in LHC, terms it 'illegal'"۔ DAWN.COM 
  6. Rana Bilal (اکتوبر 3, 2019)۔ "Pemra's ban on Hafeezullah Niazi suspended by LHC"۔ DAWN.COM