حمیدہ وحید الدین

پاکستانی سیاست د ان

حمیدہ وحید الدین ( پیدائش: 4 جنوری 1976ء) ایک جاپانی پاکستانی سیاست دان ہیں جو پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ وہ 2002ء سے 2007ء اور مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب، پاکستان کی صوبائی اسمبلی میں خدمات انجام دے چکی ہیں اور 2018ء میں پھر منتخب ہوئیں۔

حمیدہ وحید الدین
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-65  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
معلومات شخصیت
پیدائش 4 جنوری 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منڈی بہاوالدین   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

حمیدہ 4 جنوری 1976ء کو ایک جاپانی ماں اور پاکستانی باپ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ [2] پاکستان میں جاپان کے سفارت خانے کے مطابق، ان کا جاپانی نام ہاناکو سمیدا ہے اور وہ اوساکا، جاپان میں پیدا ہوئیں تھی۔ [3] تاہم، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے مطابق، وہ منڈی بہاؤالدین، پنجاب میں پیدا ہوئیں۔ [2]

انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جاپان سے حاصل کی۔ پاکستان منتقل ہونے کے بعد انھوں نے 6 ماہ تک اردو زبان سیکھی اور میٹرک کی تعلیم اردو میں مکمل کی۔ انھوں نے 1998ء میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ [2]

سیاست

ترمیم

وہ 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 116 (منڈی بہاؤ الدین-I) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) (پی ایم ایل-ق) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ انھوں نے 33,122 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کی امیدوار صفیہ بیگم کو شکست دی۔ [4] بطور پنجاب اسمبلی رکن اس مدت کے دوران میں، وہ 2003ء سے 2007ء تک خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کی پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔[5]

انھوں نے 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 116 (منڈی بہاؤ الدین-I) سے مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حصہ لیا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئیں۔ انھوں نے 19,638 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار طارق محمود ساہی سے نشست ہار گئیں۔ [6]

وہ 2013 ءکے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 116 (منڈی بہاؤ الدین-I) سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔ انھوں نے 52,826 ووٹ حاصل کیے اور دیوان مشتاق احمد کو شکست دی۔ [7] جون 2013ء میں انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں بنایا گیا۔

وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-65 (منڈی بہاؤ الدین-I) سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1318
  2. ^ ا ب پ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 28 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2018 
  3. "Falicitations"۔ www.pk.emb-japan.go.jp۔ Embassy of Japan in Pakistan۔ 6 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 فروری 2018 
  4. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018 
  5. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 23 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2018 
  6. "2008 election results" (PDF)۔ ECP۔ 5 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2018 
  7. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 1 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018