حمید کاشمیری
حمید کاشمیری (پیدائش: یکم جون، 1930ء- وفات: 6 جولائی، 2003ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس، کالم نگار تھے۔
حمید کاشمیری | |
---|---|
پیدائش | عبد الحمید 1 جون 1930 ء بانسرہ گلی، تحصیل مری، ضلع راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | 6 جولائی 2003 ء کراچی، پاکستان |
قلمی نام | حمید کاشمیری |
پیشہ | افسانہ نگار، ناول نگار، ڈراما نویس، کالم نگار |
زبان | اردو |
قومیت | پاکستانی |
نسل | کشمیری |
اصناف | افسانہ، ناول، ڈراما،کالم |
نمایاں کام | الاؤ شکستِ آرزو کشکول دیواریں |
اہم اعزازات | میونخ ڈراما فیسٹیول انعام اے آر وائی گولڈ انعام |
حالات زندگی
ترمیمحمید کاشمیری یکم جون، 930ء کو بانسرہ گلی، تحصیل مری، ضلع راولپنڈی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا صل نام عبد الحمید تھا۔ حمید کاشمیری ایک بے حد فعال ادیب تھے۔ انھوں نے لاتعداد افسانے، پندرہ سے زیادہ ناول اور ٹیلی وژن کے لیے 50 سے زیادہ انفرادی ڈرامے، ڈراما سیریلز اور ڈراما سیریز تحریر کیں جن میں ایمرجنسی وارڈ، روزن زنداں، شکست آرزو، اعتراف، کافی ہائوس، لغزش اور ہفت آسمان کے نام شامل ہیں۔ ناولوں میں الاؤ ، شکست آرزو، کشکول ، پہلا آدمی ، ادھورے خواب اور افسانوی مجموعے دیواریں اور سرحدیں شامل ہیں[2]۔ اس کے علاوہ حمید کاشمیری مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے جن حریت، مساوات، نصرت اور نگار شامل ہیں۔[3]
اعزازات
ترمیمحمید کاشمیری کو 1973ء میں ان کے ڈرامے پت جھڑ کے بعد پر میونخ ڈراما فیسٹیول میں انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان رائٹرز گلڈ، نگار اور انسانی حقق کی تنظیم کی طرف بھی انعام دیا گیا۔ 2002ء میں اے آر وائی گولڈ انعام دیا گیا۔[3]
وفات
ترمیمحمیر کاشمیری 6 جولائی، 2003ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی کے میوہ شاہ کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2][3]